کون کس کو مس کر رہا ہے؟ 12

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ہم اور مقدس بٹیا رانی مل کر آپ کو دو تین دنوں سے یاد کر رہے ہیں جب اس کی ہچکی نہیں آئی آپ کو تو باقی کی کیا آئے گی؟ :) :) :)

سچ مچ بتائیں سعود بھائی کہ یاد ہی کیا تھا ناں ، کہیں بد دعا تو نہیں دے دی تھی :happy: کل میں مرتے مرتے بچی !
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اللہ خیر کرے! کیا ہوا ہماری شگفتہ بٹیا رانی کے ساتھ؟

کچھ سمجھ میں ہی نہیں آیا کہ کیا ہوا ، کل ایک فنکشن میں جانا ہوا تو وہاں سے واپسی پر جیسے ہی میں باہر نکلی تو اتنی تیز دھوپ میں فوراَ سر میں اتنی شدید لہر اٹھی ، اندر اے سی چل رہا تھا اور باہر بہت تیز دھوپ تھی ، جس طرف سایہ تھا وہاں راستہ ناہموار تھا سیڑھیاں نہین تھیں تو جس طرف سیڑھیاں تھیں اس طرف سے میں گئی اور وہاں دھوپ میں آنے سے طبیعت ایک دم خراب ہوئی پھر دو اور جگہوں پر بھی جانا تھا تو میں خیال نہیں کیا کہ فورا گھر چلی جاؤں ، پھر دونوں جگہوں سے ہو کے گھر پہنچی تو پھر کچھ ہوش نہیں رہا شکر ہے کہ گھر پہنچ کے ہی حواس گم ہوئے اگر گھر پہنچنے سے پہلے ہوتے تو نہیں معلوم کہ اب کہاں ہوتی ۔
 
اپنی صحت کا خیال رکھیں بٹیا رانی۔ اگر یہ مسئلہ دھوپ اور ڈیہائڈریشن کے سبب پیش آیا تو لیمو، نمک اور شکر کا گھول پئیں۔ پانی صاف ہونا چاہئے، کوشش کریں کہ پانی کو ابال کر ٹھنڈا کیا گیا ہو۔ :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top