کون کس کو مس کر رہا ہے؟ 13

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

bilal260

محفلین
ہم اس وقت پکوڑے، سموسے، چکن رول، شربت، آلو چاٹ، فروٹ چاٹ، چنا چاٹ اور کٹلٹس کو مسسس کر رہے ہیں :(
بڑی لمبی لسٹ دی ان صاحب نے ۔
یہ رہا تبسم آپی کا امتحان ۔
مزمل شیخ صاحب نے آٹھ ایٹم لکھی ہے۔ٹوٹل ہوئے 80 نمبر ۔
ہر سوال کے نمبر یکسا ں ہے۔یعنی 10 نمبر۔
پاس مارک ہے۔ 30 نمبر۔
اب بتائے آپ کیا بناسکتی ہے۔
جلدی جوا ب لکھے اور وہی سب ایٹم آج آپ افطاری میں بنائے گی اور اپنے گھر والوں کو کھلائے گی۔ ہمیں بس اردو ویب پر تصویروں کی شکل میں پوسٹ کرد یں۔ ہم اسی سے دل بہلا لے گے۔
آخری حتمی فیصلہ شمشاد بھائی کرے گے۔
 

اشتیاق علی

لائبریرین
میں خود ڈھونڈ رہا ہوں ان کرشموں کو جو تبسم نے مجھ سے سیکھے ہیں اور مجھے ان کا علم ہی نہیں۔
ہا ہا ہا ۔ آپ کو ان کرشموں کا علم نہیں اور تبسم نے چپکے چپکے وہ سارے کرشمے سیکھ لیے ہیں اور جو رہ گئے ہیں انہیں سیکھ رہی ہیں اور آپ کو علم ہی نہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
میں تو بالکل سادہ سا بندہ ہوں اور پڑھا لکھا بھی اتنا نہیں کہ کسی کو کچھ سکھا سکوں۔ ان نے پتہ نہیں مجھ سے کیا اور کیسے سیکھ لیا۔
 

اشتیاق علی

لائبریرین
میں تو بالکل سادہ سا بندہ ہوں اور پڑھا لکھا بھی اتنا نہیں کہ کسی کو کچھ سکھا سکوں۔ ان نے پتہ نہیں مجھ سے کیا اور کیسے سیکھ لیا۔
پڑھے لکھے نہیں ہیں۔ تو پھر اردو کیسے ٹائم کر لیتے ہیں اور کرشمے آپ میں نہیں ہوتے تو اردو محفل کے منتظم ہوتے۔ بتائیے ذرا ۔ اتنے معصوم مت بنئے جناب۔
 

شمشاد

لائبریرین
میرا اردو محفل میں پہلا مراسلہ انگریزی میں تھا۔
اردو اس لیے ٹائپ کر لیتا ہوں کہ کبھی ان پیج پر ٹائپ کر لیتا تھا۔
رہی بات منتظم ہونے کی تو یہ انتظامیہ نے ذمہ داری سونپی ہوئی ہے کہ ادھر ادھر دھیان رکھا کروں۔
 

اشتیاق علی

لائبریرین
پہلا مراسلہ انگریزی میں تھا اور آپ کہتے ہیں کہ میں پڑھا لکھا نہیں ہوں۔ :laugh:
ان پڑھ ہونے کے باوجود انگریزی کے بعد ڈائریکٹ اردو بھی ٹائپ کر لیں اور ساتھ میں ان پیچ کا استعمال بھی کیا ہے۔ :ROFLMAO:
منتظم تو آپ کو آپ کی کرشماتی خصوصیات کی بناء پر بنایا گیا ہے۔ اور اردو محفل کا یہ احسن قدم ہے۔:)
 

شمشاد

لائبریرین
اشتیاق بھائی اتنا عرصہ ہو گیا دفتروں کی خاک چھانتے تو دو چار الفاظ انگریزی کے لکھ دیئے تھے۔
ان پیج کا استعمال اپنے دوست کی پرنٹنگ پریس پر کیا تھا۔
کرشماتی خصوصیت یہی ہو سکتی ہے کہ جب دیکھو اردو محفل میں پایا جاتا ہوں اور کچھ نہیں۔
 

اشتیاق علی

لائبریرین
اشتیاق بھائی اتنا عرصہ ہو گیا دفتروں کی خاک چھانتے تو دو چار الفاظ انگریزی کے لکھ دیئے تھے۔
ان پیج کا استعمال اپنے دوست کی پرنٹنگ پریس پر کیا تھا۔
کرشماتی خصوصیت یہی ہو سکتی ہے کہ جب دیکھو اردو محفل میں پایا جاتا ہوں اور کچھ نہیں۔
م م م م۔ ویسے ان پڑھ افراد میں پڑھے لکھے افراد کے مقابلے میں سیکھنے کی زیادہ صلاحیت ہوتی ہے۔
کرشماتی خصوصیت جو آپ نے بیان کی وہ داد و تحسین کی حق دار ہے۔ آخر آپ اردو محفل کے پرانے رکن ہیں اور سب سے زیادہ پیغامات بھی آپ کے ہی ہے اردو محفل میں۔ یہ کسی کرشمے سے کم نہیں ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top