کون کس کو مس کر رہا ہے؟ (2)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
اچھا کیا کہ خود ہی حاضر ہو گئے۔ نہیں تو ڈھونڈنے والے کو مجھے انعام دینا پڑنا تھا۔
 

شمشاد

لائبریرین
شعر تو پورا لکھنا تھا :

شاید مجھے نکال کے کچھ کھا رہے ہوں آپ
اسی خیال سے محفل میں پھر آ گیا ہوں میں
 

حسن علوی

محفلین
کھانے کا تو مجھے یقین تھا مگر پچھتانے کا پتہ نہیں تھا اسی لیئے پھر آنا ہی پڑا۔ اب یہ بتایئے کچھ بچا رکھا ھے یا سب ہی اُڑا گئے:rolleyes:
 

شمشاد

لائبریرین
جب اتنے دنوں بعد آؤ گے تو کیا بچے گا؟ اور اگر کہیں کچھ بچا بھی ہو گا تو اب کھانے کے قابل تھوڑا ہی ہو گا۔
 

سارہ خان

محفلین
السلام علیکم ۔۔ کیا حال ہیں زونی ۔۔ ؟

محفل میں تو نہیں ویسے زردہ کھا رہی ہوں میں تمہیں کھانا ہو تو آ جاؤ ۔۔ :tounge:
 

حسن علوی

محفلین
ویسے بندے کا خلوص ہی سب کچھ ہوتا ھے، جھوٹے منہ ہی کچھ نہ سہی دِلاسہ ہی دے دیتے:rolleyes:
چلو خیر۔۔۔۔
 
مکئی کی میٹھی روٹیاں اور زردہ ،،،،،،، کیا کھانے کا دور چل رہا ہے

ساتھ ساتھ نزلہ زکام کا دور دورہ
 

شمشاد

لائبریرین
میٹھی روٹی تو ختم ہو گئی۔ زردے کا معلوم نہیں البتہ نزلے کا یقین ہے کہ موجود ہی ہو گا۔
 

سارہ خان

محفلین
اوہوو ۔۔ یہ زردے کے ساتھ نزلہ کہان لے بیٹھے آپ لوگ ۔۔ شکر میں پہلے ختم کر چکی تھی کھا کر ۔۔

زونی زردے کے علاوہ ۔۔ کھیر ۔۔ بہت ساری قسموں کے حلوے بھی رکھے ہیں ۔۔ ہر میٹھا کم ہی پسند گھر مین سب کو ۔۔ سوچ رہی ہوں کیا کروں ان سب چیزوں کا۔۔۔
 
سارہ سوچ کیا رہی ہو حسن کو کھیر بہت پسند ہے اور میں بھی اس کی مدد کر دوں گا۔ ادھر بھیج دو جلدی سے
 

شمشاد

لائبریرین
یہ سب کے سب اٹھا کر حسن کو بھیج دو۔ بیچارہ پردیس میں ہے۔ خوش ہو جائے گا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top