کون کس کو مِس کر رہا ہے؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ثناءاللہ

محفلین
پاکستان کب آئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جیہ باجی کچھ بتائیں گی کہ وہ کہاں کے رہنے والے ہیں
اب میں جیہ ہی کو مس کر رہا ہوں
 

جیہ

لائبریرین
شمشاد بھائ راولپنڈی میں ہوتے ہیں


اور مجھے کیوں مس کر رہیں بھئی
ابھی تو میں زندہ ہوں
 

فہیم

لائبریرین
ضروری نہیں کہ ہر بات سمجھ آجاے

یعنی آپ کی بات کا مطلب ہے کہ زندہ انسانوں کو یاد ہی نہیں کیا جائے۔

میرا تو خیال ہے انسان انھیں ہی مس کرتا ہے جن سے ملنے کی امید ہو۔

ہاں آپ کی یہ بات صحیح‌ ہے کہ ضروری نہیں‌ کے ہر انسان کو ہر بات سمجھ آجائے
 

جیہ

لائبریرین
بھائی جی، بات اتنی ہی تھی کہ میں مذاق کر رہی تھی ثناء اللہ سے۔ آپ اسے کیوں سیرئیس لے رہے ہیں۔۔ سر دکھنے لگے گا

(یہ بھی مذاق ہے) اب خدا را ناراض نہ ہوجانا
 

فہیم

لائبریرین
بھائی جی، بات اتنی ہی تھی کہ میں مذاق کر رہی تھی ثناء اللہ سے۔ آپ اسے کیوں سیرئیس لے رہے ہیں۔۔ سر دکھنے لگے گا

(یہ بھی مذاق ہے) اب خدا را ناراض نہ ہوجانا

چلیں پھر معافی چاہتا ہوں کہ میں نے آپ دونوں کی باتوں میں انٹرفیئر کیا۔

اور رہا ناراض

تو یہ لفظ میری ڈکشنری کے صفحات میں نہیں ہے:)
 

ظفری

لائبریرین
شمشاد بھائی ۔۔۔ وہ محفل پر ابھی ہوتے تو محفل کی افسردگی ضرور ختم کرنے کی کوشش کرتے اور جیسا کہ انہوں نے کوشش بھی کی ۔ میں واقعی ان کو ایک بڑے بھائی اور ایک اچھے دوست کی حثیت سے ان کی عدم موجودگی کو محسوس کر رہا ہوں ۔
 

سارہ خان

محفلین
شمشاد بھائی کے بغیر تو محفل واقعی سونی سونی سی ہے ۔۔ اور باجو بھی نہیں ان کی کمی بھی بہت محسوس ہو رہی‌ہے ۔۔:(
 

ثناءاللہ

محفلین
شمشاد بھائ راولپنڈی میں ہوتے ہیں
اور مجھے کیوں مس کر رہیں بھئی
ابھی تو میں زندہ ہوں

کیوں زندوں کو یاد نہیں کیا جا سکتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اگر کہتی ہیں تو آپ کے لیے فاتحہ خوانی کی محفل سجا لیتے ہیں۔





























مذاق :p
 

ثناءاللہ

محفلین
مریں آپ کے دشمن اللہ آپ کو سدا سہاگن رکھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور اس محفل کی رونق کو اسی طرح دوبالا کیے رکھیں آمین
 

جیہ

لائبریرین
غالب نے کیا خوب کہا

نغمہ ہائے غم کو ہی اے دل غنیمت جانیے​
بے صدا ہو جائے گا یہ سازِ زندگی ایک دن​
 

ثناءاللہ

محفلین
بے ساختہ آپ کو داد دینے کو جی کرتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
لیکن اتنی بھی دکھی نہ ہوں کہ
چلتے ہو تو چمن کو چلیے سنتے ہیں کہ بہاراں ہے
پات ہرے ہیں پھول کھلے ہیں کم کم بادو باراں ہے
 

تیشہ

محفلین
سہیلی ۔ آجائیے ۔ میں یاد کر رہی ہوں ۔ کہاں ہیں ؟

جلدی آئیے دیکھئے میری رائٹینگ بہت اچھی ہوئی کی بورڈ کیا آیا گویا سب کچھ واپس آگیا ۔ :chill:
 

تیشہ

محفلین
فرزانہ ،۔۔۔۔
baja.gif



کہاں ہیں آپ ۔؟ ؟
 

ماوراء

محفلین
شمشاد بھائی کی یاد آ رہی ہے۔:( کیونکہ میرا باتیں کرنے کا موڈ ہو رہا ہے۔ حجاب اور سارہ بھی آج نہیں آئیں۔:confused:
 

سارہ خان

محفلین
شمشاد بھائی کی یاد آ رہی ہے۔:( کیونکہ میرا باتیں کرنے کا موڈ ہو رہا ہے۔ حجاب اور سارہ بھی آج نہیں آئیں۔:confused:

کل میرا نیٹ ڈی سی ہو گیا تھا ماورا ۔۔ اور حجاب کا بھی ایس ایم ایس اس ہی وقت آیا کہ ایم ایس این ڈی سی ۔۔ :(۔۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top