کون کس کو مِس کر رہا ہے؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

تیشہ

محفلین
baja.gif



سہیلی ۔ ۔ ۔ کہاں گئیں آپ :confused: آپکو احساس ہے ۔؟ آج کتنے دن ہوئے آپ کو ۔ ۔ کہاں گمُ ہوگئیں ہیں :(:confused:
 

ثناءاللہ

محفلین
آج محفل کہ وہ پرانے اراکین یاد آ رہے ہیں جو نہ جانے کہاں غائب ہو گئے ہیں
جن میں منھاجین، قدیر، شعیب صفدر اور سیفی
 

تیشہ

محفلین
آپ بتائیے کیسے کھانا پسند کریں گے :confused: کچے ہی لے آؤں یا ہلکے ہلکے فرائی کر کے لے آؤں ۔؟ کیچ کے ساتھ :rolleyes:



Dancing_Doll.gif
 

شمشاد

لائبریرین
فرائی ہی ٹھیک رہیں گے لیکن فرائی کرنے سے پہلے انہیں اچھی طرح صاف کر لیجیئے گا۔
ویسے زکریا کی پسند بھی پوچھ لیں۔
 

تیشہ

محفلین
بوچھی :)

کیڑے فرائی ہیں کرنا تھے بلکہ کیڑوں کی تصاویر لگانی تھیں آپ نے نعمت خانے میں اپنے :) :grin:





میں نے تصویریں ہی لگا رکھی ہیں دائیں بائیں ۔ چدھر چاول پڑے ہوتے ہیں ۔ پرسوں سے ابھی تک تو بچت ہی ہے کہ ہاتھ نہیں لگایا رات میں کھانے لگی تھی تو کچن کی لائٹ جلائے بغیر ہی ہاتھ ڈال کر ذرا سے چاول نکال رہی تھی کہ کیڑوں پر نظر نہ پڑے ۔ مگر اقراء نے نظر رکھی ہوئی تھی ۔ اس نے لائٹ آن کردی ۔ اور کھڑی ہوکر مجھے دیکھنے لگی :eek: تو میں نے نہیں کھائے :(
 

تیشہ

محفلین
فرائی ہی ٹھیک رہیں گے لیکن فرائی کرنے سے پہلے انہیں اچھی طرح صاف کر لیجیئے گا۔
ویسے زکریا کی پسند بھی پوچھ لیں۔




زکریا کو چھوڑئیے پہلے آپ اپنی پسند بتائیے کیسے کھائے گے ۔ میں لے کر آتی ہوں ۔ نمک مرچین تیز ہو کو کم رکھوں :confused:
ساتھ میں کیچ اپ ہو سلاد بھی لے آؤں :confused: کھانے میں مزہ دوبالا ہوجائے گا نا آپ کا ۔ ۔ :grin:
 

شمشاد

لائبریرین
میں نے تصویریں ہی لگا رکھی ہیں دائیں بائیں ۔ چدھر چاول پڑے ہوتے ہیں ۔ پرسوں سے ابھی تک تو بچت ہی ہے کہ ہاتھ نہیں لگایا رات میں کھانے لگی تھی تو کچن کی لائٹ جلائے بغیر ہی ہاتھ ڈال کر ذرا سے چاول نکال رہی تھی کہ کیڑوں پر نظر نہ پڑے ۔ مگر اقراء نے نظر رکھی ہوئی تھی ۔ اس نے لائٹ آن کردی ۔ اور کھڑی ہوکر مجھے دیکھنے لگی :eek: تو میں نے نہیں کھائے :(

تصویریں کیڑوں کی حوصلہ افزائی کے لیے لگا رکھی ہیں یا ان کو ڈرانے کے لیے۔
 

حسن علوی

محفلین
یہ دھاگہ ایک غلط رخ اختیار کر رہا ھے، اہلیان محفل کی یقین دہانی کے لئے بتاتا چلوں کے یہاں ہم کسی کو مس کرنے کا ذکر کر رہے تھے نہ کہ یہ مزے مزے کی ڈشز کا۔
۔
۔
اور باجو پیغام اگر کسی خاص رکن کے لئے ہی مخصوص ہو تو برائے مہربانی چنداں ان خاتون یا حضرت کو پہلے مخاطب کر لیا کیجیئے:rolleyes: ورنہ بہت سے لوگ غلط فہمی کا شکار ہو جاتے ہیں میری طرح مگر پھر بھی دل آزاری کے لئے معزرت خواں ہوں:(
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top