جی شمشاد بھائی ترکیب کیا ہے بس یوں ہی جو سوجھتا ہے تجربہ کر ڈالتے ہیں۔ آلو ابال کر پیاز اور مٹر کے ساتھ فرائی کر لیا اور شملہ مرچ کا وہ حصہ کاٹکر نکال دیا جہاں سے وہ ٹہنی سے جڑتا ہے۔ درمیان سے بیج وغیرہ بھی نکال دیئے۔ ان کی جگہ تیار بھرتہ بھر کے ہلکی آنچ پر فرائی کر لیا۔ قیمہ بھی یقیناً اچھا لگے گا پر یہاں حلال گوشت کی دستیابی قدرے مشکل ہے اس لئے سبزیوں پر ہی گزارہ کرتا ہوں۔