کون ھے جو محفل میں آیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 42

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
3 گھنٹے کیاں ہیں۔ پلک جھپکتے ہی گزر جائیں گے۔ افطاری کے وقت دعا میں یاد رکھیں

ہاں تنگ تو بہت کرتے ہیں اب تو ماشاء اللہ چلنے لگا ہے مگر چند قدموں کے بعد گر جاتا ہے۔

اور یہ کیا؟ لہسن کے لڈو؟؟؟؟؟؟ :sick: مجھے تو لہسن سخت ناپسند ہے۔ میری ترکاری میں لہسن برائے نام ہوتا ہے

بس چند ہی دنوں میں بھاگنے دوڑنے لگ جائیں گے گبین صاب اور میری جانب سے گبین کو اپنی امی کو تنگ کرنے پر بہت سی شاباشی دے دیں :applause: ویسے آپ کو امی کہتے ہیں یا کیا کہتے ہیں ؟

لہسن کے لڈو دراصل آغا خانی ڈش ہے ابھی کچھ دن پہلے پتہ چلا مجھے ۔ اس وقت سن کر میرا بھی یہی حال ہوا تھا لیکن کھانے میں اچھے لگے ، یہ موسم سرما کی مخصوص ڈش ہے ۔
 

شمشاد

لائبریرین
جن کا دل کمزور ہو ان کو تو لہسن کا زیادہ استعمال کرنا چاہیے۔

بیشک ڈاکٹر صاحب سے پوچھ لینا۔
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام

موسم کا کیا پوچھتے ہو۔ جنوری آدھے سے زیادہ گزر گیا، ابھی تک سویٹر پہننے کی نوبت نہیں آئی۔
 

زین

لائبریرین
یہاں دو دنوں سے موسم کچھ بہتر ہوگیا ہے

آج فہیم بھائی ، عمار بھائی، فہد بھائی ، شعیب صفدر صاحب، مکی بھائی اور دیگر بلاگرز کی ملاقات تھی ۔ فہیم بھائی آتے ہیں‌ تو ان سے حال احوال پوچھتے ہیں‌
 

زین

لائبریرین
وعلیکم السلام
الحمداللہ ۔ آپ سنائیں ، آجکل محفل کا رخ کم ہی کرتی ہیں

بےبیاں کیسی ہیں‌:)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top