کون ھے جو محفل میں آیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 42

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مدرس

محفلین
میں نے پہلے ہی معذرت کر لی وجہ سوال یہ ہیکہ ملائکہ عموما لڑکیوں کانام ہو تا ہے
 

ظفری

لائبریرین
ہم ٹھیک ہیں بھائی ۔۔۔ آپ سنائیں ۔ اور یہ رتجگے کس خوشی میں ہو رہے ہیں ۔ کیا جاب کی نوعیت کی وجہ سے ہے ۔ یا پھر بقول کسی گلوکار کے " تری یاد ستاتی ہے ؟ ;)
 
نہیں ظفری بھائی جاب کی وجہ سے ایسا کچھ نہیں‌ہے۔ بس فرصت قدرے زیادہ ہوتی ہے تو سونے جاگنے کا وقت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتا ہے۔ اور میری منکوحہ اول یعنی لیپ ٹاپ سے میرا عشق کچھ دائمی قسم کا ہے اس لئے اسے جلدی شب بخیر کہنے کو جی ہی نہیں چاہتا۔ ویسے بھی میں سو جاتا ہوں تب بھی میری شریک شب و روز اپنا سر جھکائے اونگھتی یعنی اسٹینڈ بائی حالت میں مجھے تکتی رہتی ہے۔
 

مغزل

محفلین
میں تو نہ ہونے کے برابر آیا ہوں ، بقول جوش کے:

میں کثرتِ ظہور سے نادیدنی ہوں آج
میں شدّتِ وجود سے ناآفریدہ ہوں‌
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top