کون ھے جو محفل میں آیا (13)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جیہ

لائبریرین
شمشاد بھائی۔ اب سمجھ آگیا کس کے جیجا کی بات ہورہی ہے۔


ماورا وہ اپنی تعلیم مکمل کر کے آگئے ہیں۔ یہی نوکری ڈھونڈ رہے ہیں۔ واپس جانے کا کوئی ارادہ نہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
تو وضاحت سے لکھنا چاہیے ناں کہ کس کے جیجا ہے، تمہارے فقرے سے تو کوئی یہی سمجھے گا کہ تمہارے جیجا ہیں۔

ویسے مریض کو دیکھنے کی کتنی فیس لیتے ہیں؟
 

جیہ

لائبریرین
شمشاد بھائی ان ڈاکٹروں کا ایک حربہ ہے۔ مریض سے پہلا سوال یہ پوچھتے ہیں کیا کام کرتے ہو؟ باقی آپ خود سمجھدار ہیں۔ ورنہ بے شک ڈاکٹر عباس سے پوچھ لیں۔


ڈاکٹر بھائی کیسے ہیں آپ؟ غزل بٹیا بہت دنوں سے محفل پر نہیں آئی۔ ٹھیک تو ہے نا
 

شمشاد

لائبریرین
اب واثق کا نہیں پوچھو گی؟
ویسے ڈاکٹر عباس سرکاری ملازم ہیں، ذاتی کلینک نہیں چلاتے۔
جیجا جی کے نام کے ساتھ تو ولایت کی بھی ڈگری ہو گی۔
 

ظفری

لائبریرین
ظفری بھائی کیسے ہیں؟ امی کہاں ہیں آجکل؟


الحمداللہ سب ٹھیک ہے شمشاد بھائی ۔۔۔۔ امی پاکستان گئیں ہوئیں ہیں ۔ فروری میں پھر آئیں گی کہ وہاں بھی ایک بھائی ہے ۔ جس کی وجہ سے وہ فکرمند رہتیں تھیں ۔ میں نے کہا کچھ ماہ وہان بھی گذار لیں پھر آجایئے گا ۔
 

شمشاد

لائبریرین
ظاہر ہے ان کو اس کی بھی تو فکر ہو گی ناں۔ چلیں اچھا ہے اسی بہانے وہ پاکستان کا چکر لگا آئیں گی۔
 

شمشاد

لائبریرین
آپ کو دو سو روپے جرمانہ کیا جاتا ہے۔ منتظمِ اعلٰی ہو کر اردو محفل میں انگریزی کا تڑکا لگانے کے جرم میں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top