کون ھے جو محفل میں آیا (13)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمد وارث

لائبریرین
کیا بات ہے وارث بھائی ۔۔۔ مزے ہیں بھئی ۔۔۔ بھئی یہاں تو ہم کتابوں کو ترس گئے ہیں ۔ اسلیئے سوچا ہے کہ اب خود ہی کتابیں لکھنا شروع کردی جائیں ۔ ;)

اچھی سوچ ہے، بس دیباچے کے بعد 'پہلا باب' بھی لکھنا ہے پھر 'صاحبِ کتاب' بھی ہو جائیں گے اور 'اُم الکتاب' بھی مل جائے گی۔ ;)

اور مکتب میں زبردستی کی ورق گردانی کو آپ اگر مزے سمجھتے ہیں تو ہم لنڈھورے ہی بھلے بھائی ;)
 

تیشہ

محفلین
مجھے معلوم تھا کہ اس پر آپ کا جواب آئے گا اور یہی آئے گا۔

تھوڑی بہت تفریح بھی تو ہونی چاہیے ناں۔


:(

اچھا مجھے یہ بتائیے ۔ ۔۔ اردو میں '' خ کے لئے کونسا حرف یوز ہوتا ہے ۔ میں نے کبھی کبھی کسی بلاگ پر کوئی کمنس لکھنا ہوتا ہے مصیبت وہاں ۔ ۔۔ :( یہاں جیسا اردو کی بورڈ نہ ہو تو مجھے بڑی مصیبت پڑتی ہے ۔۔۔ ۔
ایچ بھی ٹرائی کیا ۔ ۔ اسکا تو بن ہی کچھ اور جاتا ہے :mad: کے بھی یوز کیا ۔ ۔۔ سیاپا ہے نرا ،۔۔۔
مجھے اردو کیوں نہیں لکھنی آتی
cry6.gif
 

شمشاد

لائبریرین
باجو خ کے لیے ظاہر ہے خ ہی استعمال ہوتا ہے، جیسے خاور، خالد، خاص، وغیرہ اور یہ شفٹ ایچ سے آتا ہے۔

اب پتہ نہیں آپ کیا پوچھنا چاہ رہی تھیں، مجھے تو یہی سمجھ آیا ہے جو میں نے بتا دیا ہے۔
 

تیشہ

محفلین
باجو خ کے لیے ظاہر ہے خ ہی استعمال ہوتا ہے، جیسے خاور، خالد، خاص، وغیرہ اور یہ شفٹ ایچ سے آتا ہے۔

اب پتہ نہیں آپ کیا پوچھنا چاہ رہی تھیں، مجھے تو یہی سمجھ آیا ہے جو میں نے بتا دیا ہے۔



:(

رہنے دیں آپ کو سمجھ ہی نہیں آئی تھی ۔ میں جب ماورہ کے بلاگ پر تبصرہ کرتی ہوں نا تو اردو میں مجھ سے بہت خوب نہیں لکھنے ہوتا :( بہت کے سپیل میں ایسے لکھتی ہوں ''bohat، اور خوب کے khoob تو یہ خوب کی بجائے کوب لکھا جاتا ہے :mad:
اب ماورہ نے مجھے سیکھایا ہے کہ اس کو ' Kwb لکیھئے تو یہ خوب آئے گا اور شفٹ کے ساتھ ۔ ۔ تو اب ماورہکے سپیل میں نے لکھے ہیں تو اب '' خوب '' لکھنا آیا مجھے ۔
اس طرح بہت کے میں bohat لکتھی تھی تو بوہت لکھا جاتا تھا ۔ ۔۔ ماورہ نے بتایا کہ bot تو اب ٹھیک سے بہت لکھا گیا ہے ۔

مجھے کو میں یہ لکھتی تھی mujhe, ماورہ کے بتانے سے mjhy تو تب ٹھیک
مطلب مجھے انکے سپیل نہیں آتے اگر یہ پتا ہو تو میں اردو لکھ سکتی ھوں :(
جیسے اب اللہ ۔۔۔ کو شروع شروع بڑی کوشیش کی تھی ALLAH اب یہ سپیل تو ٹھیک تھے اللہ کے مگر لکھا اردو میں کچھ اور جاتا تھا :( پھر اک دن کسی نے بتایا کہ allo لکھو تو اللہ لکھا جائے گا ،۔۔ :(
تو یہ سارا مصیبت ہے میری اردو نا آنے کی ۔ ۔۔ ۔
:(
 

ماوراء

محفلین
ہاں باجو۔۔بالکل ٹھیک ہے۔ آپ تھریڈ کھولیں کہ "مجھے اردو سیکھنی ہے" تو میں آپ کو وہاں سکھا دیا کروں گی۔ :grin:

اور دیکھیں ابھی آپ نے تین لفظ لکھنے سیکھ لیے ہیں۔ انشاءاللہ باقی بھی جلد ہی سیکھ جائیں گی۔
 

جیہ

لائبریرین
میں تو آ گئی ہوں شمشاد بھائی

قیصرانی صاحب لائبریری پاس ورڈ کا مسئلہ حل ہو ہی گیا

بودے بلائے ولے بخیر گزشت :)
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے تو پتہ ہی نہیں چلا، کب آئی اور کب گئی؟
کل سے محفل بہت سنسان ہے۔ آخر وجہ کیا ہے؟
قیصرانی صاحب آپ ہی کچھ روشنی ڈالیں اس پر۔ موم بتی تو ہوگی آپ کے پاس۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top