کون ھے جو محفل میں آیا (13)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

حسن علوی

محفلین
بس کیا بتاؤں شمشاد بھائی، بہت کام کیئے آج تو۔ گھر واپس آکر کمرے کی صفائی کی اور اسٹور سے کچھ شاپنگ کی کچن کی اور اور اور۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اب کیا کیا بتاؤں؟ اکیلی جان تے سو بکھیڑے:(;)
 

حسن علوی

محفلین
لے تو آؤں پر کیا کیجیئے یہاں پر کام والی ماسیاں نہیں ملتیں، پاکستان ہوتا تو کیا بات تھی۔

اپنے پاکستان کی کیا باتاں ہیں:)
 

حسن علوی

محفلین
ھاھاھاھاھاھاھاھا وہ تو ملتی ھے مگر میری اماں نے مار مار کر میرا سر گنجا کر دینا ھے:eek: اور یہ میں بالکل نہیں چاہتا;)
 

تیشہ

محفلین
باجو جہاں تک میرا خیال ھے مناہل مجھ سے کافی چھوٹی ھے:rolleyes: تو اسکا گفٹ تو بنتا ھے نا۔ جب آپکی سالگرہ ہوگی تو نہیں دوں گا آپکو کچھ بھی،مزے کیجیئے گا۔
کیک تو میں نے کھانا ہیہ کھانا ھے آپ سے اسسکی آپ ٹینشن نہ لیں، پیپرز کے بعد آ جاؤں گا اور آپ سے وہ سب کچھ دوبارہ بنواؤں گا جو سالگرہ والے دن آپ نے بنانا ھے;) اس لیئے فکر ناٹ




بے شک کھالینا ۔ ۔ فکر ناٹ ۔ ۔ پر سالگرہ پر میں کچھ نہیں بنارہی :grin: سب کچھ بنا بنایا مل رہا ہے ۔ بہنیں کس لئیے ہیں :confused: ۔ تبھی تو والتھم سٹو سالگرہ کر رہی ہوں ۔ ۔۔ اپنے گھر کرتی تو مجھے ہی بنانا پڑتا نا :( اور میں کمچور ہوں ۔ ۔۔ البتہ جو خود کھانا ہو ۔ ۔۔ وہ بنالیتی ہوں ۔ ۔۔ سو ، ۔۔ آپ جب آئے تو بنا بنایا ہی کھلاؤں گی ہوٹل سے
zzzbbbbnnnn.gif
 

ڈاکٹر عباس

محفلین
و علیکم السلام ڈاکٹر صاحب

کوئی بات نہیں، پاکستان میں تو ایسا ہوتا ہی ہے۔

آپ کے ذمہ ایک مضمون ادھار ہے۔ کب فرصت ملنے کا امکان ہے؟

شمشاد بھائی مضمون کا مجھے یاد ہے۔پچھلے 15 دن سے یہاں سندھ میں خسرہ سے بچاو کی مہم چل رہی تھی اس میں مصروف رہا اس لئے آپ کے ارشاد کی تعمیل سے قاصر رہا۔
 

محمد وارث

لائبریرین
ویسے تو بالکل ٹھیک ٹھاک ہوں بس سانس لیتا ہوں تو سینے سے ہوک سی اٹھتی ہے۔

آپ کی کوئی تازہ غزل نہیں آ رہی بھئی، اب تو ماشاءاللہ محفل پر سخن ور حضرات بڑھتے جا رہے ہیں۔
 
اسی لیے تو نئی غزل نہیں آرہی کہ ہم سے بہتر سخن ور آگئے ہیں۔۔۔۔۔ نوید صادق کے تو کیا ہی کہنے۔۔۔۔
اور آپ کے سینے میں سانس لینے پر ہوک سی کیوں اٹھنے لگی؟؟؟ تمباکو نوشی ترک کردیں۔۔۔۔ :grin: سیالکوٹ کا ائیرپورٹ مبارک ہو۔۔۔۔۔۔۔۔!
 

محمد وارث

لائبریرین
ارے نہیں بھائی آپ تو ماشاءاللہ بہت اچھے شاعر ہیں اور بہت جلد عروض پر عبور حاصل کر رکھا ہے آپ نے۔

میرا مرض صحیح پہچانا آپ نے، سوچتا ہوں اس بارے میں ;)

اور شکریہ ایئر پورٹ کی مبارک باد کیلیئے، لیکن ہمارے کس کام کا، میرا بس چلے تو ساری زندگی گھر ہی سے نہ نکلوں
 
عروض؟؟؟ بہت نام سنا ہے اس کا لیکن آج تک نہیں جان سکا کہ یہ اصل میں کیا چیز ہے؟ :(
مرض اور اس کے علاج پر سنجیدگی سے توجہ دیں۔۔۔۔۔۔۔۔ اور اب آپ ائیرپورٹ استعمال کریں یا نہ کریں، لیکن آپ کے شہر والوں نے ایک کارنامہ تو سرانجام دے ہی دیا نا۔۔۔۔۔
 

محمد وارث

لائبریرین
آپ کے اشعار جو وزن میں ہوتے ہیں تو یہ عروض کی کارستانی ہے ساری، ویسے عروض سے ہمیشہ مجھے 'عروس' اور 'عروسی' ہی یاد آتے ہیں نہ جانے کیوں۔ ;)

ہاں ایئر پورٹ کارنامہ تو ہے ہی اور کسی نہ کسی طرح بالواسطہ تھوڑا سا میرا ہاتھ بھی شاید رہا ہے اس میں اور باقی ہزاروں لوگوں کے ساتھ:grin:
 
ماشاء اللہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔! :)
چلیں، اب آپ مختلف دھاگوں کا مطالعہ کریں۔ میں روانہ ہونے لگا ہوں فی الحال۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔! کام نمٹانے ہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top