کون ھے جو محفل میں آیا (15)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام
شکریہ سارہ بہن، یہاں سب اچھا ہے۔
حسن پڑھائی میں مصروف ہو گا، اس کے غالباً امتحان ہو رہے ہیں۔
 

ظفری

لائبریرین
مجھے اپنے لیئے کرنی ہے ۔ یعنی جس کا کوئی نہیں اس کا تو خدا ہے یارو ۔۔۔ ( کہیں زونی اب دوبارہ نہ پوچھ لے کہ اس بات کا اس گانے سے کیا تعلق ) ۔ :grin:

شمشاد بھائی ۔۔۔ میں نے اپنے پاس کچھ نایاب غزلوں کا ذخیرہ جمع کیا ہوا ہے ۔ اسے میں موسیقی کے فورم پر پوسٹ کررہا ہوں ۔ امید ہے آپ اس کو پسند فرمائیں گے ۔
 

شمشاد

لائبریرین
محفل بھی بڑی سست ہے۔ صبح سے ادھر کوئی آیا ہی نہیں۔ حالانکہ اس وقت سارہ کو تو آنا ہی چاہیے۔
 
براڈبینڈ فائبر میں کوئی خرابی آگئی ہے اس لیے پاکستان سمیت کئی ممالک میں انٹرنیٹ کی سروس کافی متاثر ہوئی ہے اور اسے درست ہونے میں ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔
 
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبارکۃ!
جناب آج تو کمال ہوگیا۔ میرا پیغام آج پورا ایک دن گزرنے کے بعد بھی ایک ہی صفحے پر نظر آرہا ہے۔ حالانکہ "اس" محفل میں تو ایک دن میں دو تین صفحے پھر جانا تو کوئی بات ہی نہیں۔ کمال در کمال در ک۔۔۔۔۔۔۔ چلنے اتنا بہت ہے۔
شمشاد بھائی آج کی حاضری قبول فرمائیں۔
صلی اللہ علیک وسلم
والسلام
 
براڈبینڈ فائبر میں کوئی خرابی آگئی ہے اس لیے پاکستان سمیت کئی ممالک میں انٹرنیٹ کی سروس کافی متاثر ہوئی ہے اور اسے درست ہونے میں ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔
ویسی تو جناب چھ چھ کبیلیں بچھے ہوئی ہے پاکستان میں۔ کوئی تو ایک چل ہی رہی ہوگی۔ میری اب تو ٹھیک چل رہا ہے صبح کا علم نہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہاں تو آج کے سب سے بڑے انگریزی اخبار کی سرخی تھی کہ سمندر میں جو فائبر آپٹک تاریں ہیں، ان کو نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے پاکستان اور مشرق وسطٰی کے درمیان انٹرنیٹ کو رکاوٹ کا سامنا ہے۔
 

سارہ خان

محفلین
محفل بھی بڑی سست ہے۔ صبح سے ادھر کوئی آیا ہی نہیں۔ حالانکہ اس وقت سارہ کو تو آنا ہی چاہیے۔

السلام علیکم
شمشاد بھائی آج تو میں اس وقت خواب خرگوش کے مزے لے رہی تھی ۔۔ بھلا ہو لائٹ کا جو عین اس وقت غائب ہوئی جب مجھے یہاں آنا تھا ۔۔ اور میری نیند پوری ہو گئی ۔۔:tounge:

ُُ
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top