شمشاد
لائبریرین
السلام علیکم !
کیا حال چال ہیں ۔ ؟
و علیکم السلام ظفری بھائی۔
سب اچھا کی رپورٹ ہے۔
یہ آج لوڈ شیڈنگ کی ماری ہوئی نہیں آئی ابھی تک۔
السلام علیکم !
کیا حال چال ہیں ۔ ؟
لیں جی پھر میں دوبارہ نازل ہو گئی ہوں کیسے ہیں شمشاد بھائی آپ جب میں ہوتی ہوں تو اپ نہیں ہوتے اور جب آپ ہوتے ہیں تو میں نہیں نازل ہوتی
شمشاد بھائی ۔۔۔۔ یہاں اس لیئے نہیں ہوتے کہ وہ ہر " نازل " ہونے والی چیز سے ڈرتے ہیں ۔
بالکل ظفری بھائی،
ایک ٹپک کر آتی ہے اور ایک نے نازل ہونا شروع کر دیا ہے۔ ویسے زونی جی آپ کے آنے جانے کے اوقات کیا ہیں؟
بجلی کٹوتی کے باعث کھانے میں تھوڑی تاخیر ہوگی، ویسے کینڈل لائٹ ڈنر کا خیال بھی برا نہیں ہے۔
اچھا وقت اور برا وقت کبھی بتا کر نہیں آتا شمشاد بھائی
اب شمشاد بھائی ایسے ڈرپوک بھی نہیں لگتے
اس سے بچنے کی بہترین تدبیر لوڈ شیڈنگ ہے۔ کیا خیال ہے؟
اب شمشاد بھائی ایسے ڈرپوک بھی نہیں لگتے
نہیں!
بحمدہ اللہ ھم بھی اس نعمت سے محروم نھیں۔
ویسے نصف بہتر فرما رہی ہیں کہ اگر سبھی مہمان تشریف لا چکے ہوں تو دسترخوان بچھوا دیا جاے۔ کیا رائے ہے آپ سب کی، ابھی اور لوگوں کا انتظار کیا جاے؟
ڈرپوک تو میں بلکل بھی نہیں ہوں لیکن ظفری بھائی کی بات سے بالکل اتفاق کرتا ہوں۔
چلئے پھر موصوف کا ینتظار کیئے لیتے ہیں۔
ایک تو آپ دونوں نے اپنی علیحدہ سے فوج بنائی ہوئی ھے اور میں ٹھہرا اپنی فوج کا اکیلا سپاہی
ہم نے کون سی فوج بنائی ہوئی ہے جی اور یہ آپ نے مؤنث کو مذکر میں کیوں بدل دیا، کیا آپ بھی اٹک پار چلی گئی ہیں؟