کون ھے جو محفل میں آیا (16)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمد وارث

لائبریرین
لجیئے میں جھانکتا نہیں ۔ پورا ہی محفل پرحاضر ہوجاتا ہوں ۔:)

السلام علیکم ظفری بھائی، امید ہے مزاج بخیر ہونگے۔ اور اس وقت تو ماشاءاللہ رونق لگی ہوئی ہے محفل پر۔ اعجاز صاحب، فاتح صاحب، فرخ صاحب، شمشاد صاحب، اور تو اور محب علوی بھی، واہ واہ سبحان اللہ۔
 
الف عین

لائبریرین
لو میں آیا تو مطلع صاف ہے۔۔۔
ظفری۔۔ آج ہی اصلاح والی باتیں ہوئیں تو خیال آیا کہ وہ پہلی پوسٹ جس میں تم میری اصلاح سے ناراض ہوئے تھے، اس میں تم نے لکھا تھا کہ مجموعہ زیرِ طباعت ہے۔۔ کیا ہوا اس کا؟
 
شمشاد

لائبریرین
میں آپ کے مقالے کے مطالعہ میں مصروف تھا، اس لیے دیر ہوئی، بہت اچھا لکھا ہے آپ نے۔ اسے جاری رکھیں۔ جزاک اللہ۔
 
شمشاد

لائبریرین
اعجاز بھائی یہ تو مجھے آج معلوم ہوا ہے کہ یہ آپ کی اصلاح سے ناراض بھی ہوئے تھے، مجھے تو کسی طرح بھی نہیں لگتا کہ یہ ناراض بھی ہو سکتے ہیں۔
 
ظفری

لائبریرین
لو میں آیا تو مطلع صاف ہے۔۔۔
ظفری۔۔ آج ہی اصلاح والی باتیں ہوئیں تو خیال آیا کہ وہ پہلی پوسٹ جس میں تم میری اصلاح سے ناراض ہوئے تھے، اس میں تم نے لکھا تھا کہ مجموعہ زیرِ طباعت ہے۔۔ کیا ہوا اس کا؟

استادِ محترم ! اس پوسٹ کا تو یاد ہی نہ دلائیں تو بہتر ہے کہ یقین کریں ، اب بھی ، جب کبھی، اپنی وہ پوسٹ یاد آتی ہے تو بڑی سخت ندامت محسوس ہوتی ہے ۔ :(
رہی بات مجموعے کی تو جب سے تھوڑی بہت واقفیت علم و عروض سے ہوئی ہے ۔ میری شاعری کے سارے سوتے خشک ہوگئے ہیں ۔ کچھ کہنے سے پہلے ہی وزن کی طرف متوجہ ہوجاتا ہوں ، تو نہ کوئی شعر وارد ہوتا ہے اور نہ ہی کوئی وزن متعین ہوتا ہے ۔ اس لیئے فی الحال یہ باب بند ہے ۔ دیکھیں کہ شاید آگے کوئی بہتری نصیب ہو ۔ :)
 
ظفری

لائبریرین
السلام علیکم ظفری بھائی، امید ہے مزاج بخیر ہونگے۔ اور اس وقت تو ماشاءاللہ رونق لگی ہوئی ہے محفل پر۔ اعجاز صاحب، فاتح صاحب، فرخ صاحب، شمشاد صاحب، اور تو اور محب علوی بھی، واہ واہ سبحان اللہ۔
وعلیکم السلام وارث بھائی ۔ کیسے مزاج ہیں ۔ واقعی آج تو صحیح رونق لگی ہوئی ہے ۔ میں بھی تھوڑا اور اس رونق سے مستفید ہوتا ہوں پھر اس کے بعد کل ملاقات ہوگی ۔ انشاءاللہ
 
محمد وارث

لائبریرین
وعلیکم السلام وارث بھائی ۔ کیسے مزاج ہیں ۔ واقعی آج تو صحیح رونق لگی ہوئی ہے ۔ میں بھی تھوڑا اور اس رونق سے مستفید ہوتا ہوں پھر اس کے بعد کل ملاقات ہوگی ۔ انشاءاللہ

الحمدللہ، ظفری بھائی بالکل ٹھیک ہوں۔

انشاءاللہ، خوش رہیئے، ہنستے مسکراتے رہیئے۔
 
شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام شعیب بھائی

آج تعبیر ابھی تک نہیں آئیں، لگتا ہے باورچی خانے میں پھنس گئیں۔
 
فاتح

لائبریرین
السلام علیکم!
مجھے لگتا ہے وارث بھائی تو جا چکے ہیں خواب خرگوش کے مزے لوٹنے۔ شمشاد بھائی حسب معمول موجود ہیں اور ظفری بھائی بھی لیکن سلیمانی ٹوپی پہنے۔
شمشاد بھائی! تعبیر شاید خواب دیکھنے میں مصروف ہوں۔ ویسے بھی وہ مصرع ہے نا کہ
اک زمانہ خواب کا ہے دوسرا تعبیر کا
تو تعبیر کا زمانہ دوسرا ہے فی الحال تو ہم آ گئے منظر بھوپالی کا مصرع پڑھتے ہوئے کہ
وہ صدی تمہاری تھی، یہ صدی ہماری ہے
 
شمشاد

لائبریرین
خواب تو دیکھ چکیں، اب تو تعبیر کا وقت ہے اور آپ ہیں کہ پھر خواب دکھانے کے چکرمیں ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
ٹھیک سے باورچی خانے کی صفائی نہیں کرتے ہو، بس اردو محفل میں بھاگنے کی کرتے ہو، کل بھی تمہارے فلیٹ میٹ نے شکایت کی تھی۔
 
شمشاد

لائبریرین
اسی انتظام میں تو کوتاہی برتی جا رہی ہے۔ ;)
میں تو اب جا رہا ہوں۔ صبح صبح ایک بہت ضروری کام سے جانا ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top