کون ھے جو محفل میں آیا (16)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

زونی

محفلین
یہ لیں جناب میں آ گیا۔

زونی یہاں پرندوں کو زکام کا کوئی خطرہ نہیں۔
اور جہاں تک کرسی کی بات ہے، میں نے اپنی کرسی کا ایک پایہ توڑا ہوا ہے، اس لیے میری کرسی کو کوئی خطرہ نہیں۔




شمشاد بھائی اپ نے تو طاقت کے تحفظ کا پہلے ہی بندوبست کر رکھا ھے ،کیا دور اندیشی ھے;)
 

زونی

محفلین
ارے تو کیا آج زونی صاحبہ بھی آئیں ہیں؟:)



جی ہاں میری آمد اور جامد آجکل کچھ بجی کی حالیہ کیفیت سے ملتی جلتی ھے، جب محفل پہ آتی ہوں تو کسی نہ کسی کام میں مصروف ہو جاتی ہوں،کل کوئی ضروری دستاویز ڈھونڈ رہی تھی،پرسوں کوئی مہمان آ گیا اس لئے آج صبح کی حاضری دی ھے باقی نشست شام کو انشاللہ:grin:
 

شمشاد

لائبریرین
میں بھی یہ آج صبح کیسے آ گئی، یہ تو شام کو آیا کرتی ہیں۔

میری طرح اگر سارے سیاست دان دور اندیش ہو جائیں تو کبھی ان کی کرسیاں نہ چھینی جائیں۔ لیکن انہوں نے تو اپنی کرسیوں کے پائے نکلوا کر ان کو پہیے لگوا لیے ہیں کہ اور زیادہ تیز بھاگیں۔
 

زونی

محفلین
میں بھی یہ آج صبح کیسے آ گئی، یہ تو شام کو آیا کرتی ہیں۔

میری طرح اگر ساری سیاست دان دور اندیش ہو جائیں تو کبھی ان کی کرسیاں نہ چھینی جائیں۔ لیکن انہوں نے اپنی کرسیوں کے پائے نکلوا کر ان کو پہیے لگا لیے ہیں کہ اور زیادہ تیز بھاگیں۔




آپ معصوم سیاستدانوں کی مدد کے جزبے کے تحت ایک کتاب کیوں نہیں لکھ ڈالتے"کرسی کے تین پائے اور تحفظ طاقت";)ِ
 

شمشاد

لائبریرین
کرسی کے تین پائے اور تحفظ طاقت - واہ کیا زبردست عنوان دیا ہے۔ مزہ آ گیا۔ لکھ تو دوں لیکن کتاب مکمل ہونے تک کئی حکومتیں بدل چکی ہوں گی۔
 

زونی

محفلین
کرسی کے تین پائے اور تحفظ طاقت - واہ کیا زبردست عنوان دیا ہے۔ مزہ آ گیا۔ لکھ تو دوں لیکن کتاب مکمل ہونے تک کئی حکومتیں بدل چکی ہوں گی۔





کوئی بات نہیں کونسا نظام یکدم بدل جائے گا آپ کی کتاب ہاتھوں ہاتھ بکے گی اسکے بعد آپ تین پائیوں والی کرسیوں کا کاروبار بھی کر سکتے ہیں:grin:
 

شمشاد

لائبریرین
ابھی تک وزیر اعظم کے نام پر تو متفقہ فیصلہ ہو نہیں سکا۔ سب کو اپنی اپنی پڑی ہوئی ہے، کوئی کہتا ہے میں وزیراعظم بننا چاہتا ہوں اور کوئی کہتا ہے میرا ارادہ صدر بننے کا ہے۔ یہ ذاتی مفاد کا نظام پاکستان میں بدل ہی نہیں سکتا۔
 

شمشاد

لائبریرین
وہ کیا ہے کہ ابھی تک وزیراعظم کے نام پر اتفاق رائے نہیں ہو سکا، شاید وہاں گئے ہوں ممکن ہے چانس مل جائے۔ :grin:
 
ہاں جی ! یہاں اب تو کئی راہی نہیں ہے ۔۔۔۔ نہ دن کا اور نہ شام کا ۔۔۔۔۔۔

ارے ہمیں اکیلا چھوڑ کر سب کہاں جا چھپے ہیں۔۔۔۔۔
 

الف عین

لائبریرین
اب دعوت دی جا رہی ہے ابنِ سعید کو۔۔ کیا دہلی ورک شاپ میں جا رہے ہو۔۔ تم تو دہلی میں ہی ہو نا۔۔۔
 
اب دعوت دی جا رہی ہے ابنِ سعید کو۔۔ کیا دہلی ورک شاپ میں جا رہے ہو۔۔ تم تو دہلی میں ہی ہو نا۔۔۔

جی ہاں انشاء اللہ!

در اصل میں اسی ضمن میں آپ کے مراسلے کا جواب تحریر کرنے میں مصروف تھا۔

ویسے کیا آپ کے آمد کی بھی توقع رکھوں؟
 

زونی

محفلین
السلام علیکم حاضرین و غائبین ،کیسے مزاج شریف ہیں لاہور میں تو گرمی شروع ہو گئی ھے :rolleyes:
 

زونی

محفلین
وعلیکم السلام ! ہاں بھئی لڑکی کچھ اتا پتہ ہے آپ کا ؟

قدر کرو ہماری کیونکہ اب اک ہم ہی ہمدرد رہ گئے ہیں آپ کے !




شکریہ قدیر بھائی :grin:کیسے ہیں آپکے مریض;) آجکل میں ذرا امتحانات کی تیاری میں سر کھپانے کی کوشش کر رہی ہوں:(
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top