سیدہ شگفتہ
لائبریرین
السلام علیکم شمشاد بھائی ، خیریت سے ہیں آپ اور بھابھی کیسی ہیں ؟
یہاں تو چاند نظر نہیں آیا۔ جمعہ کو انشاءاللہ روزہ ہوگا پہلا۔ ورنہ رویتِ ہلال والے ہفتے کا کروا دیں گے۔
السلام و علیکم اہل محفل
رمضان شریف کی مبارکباد ، پروردگار عبادتوں کو شرف قبولیت بخشے۔آمین
بہت عرصے بعد لاگ ان کیا تو عجیب سا لگ رہا ہے پتہ نہیں کیوں!
اوپر سے ان باکس دیکھ کر حیرتناک خوشگواری بھی ہوئی، یعنی کہ آپ لوگوں نے ایک تمغے سے ہم کو بھی نواز دیا، محبت ہے آپ سب کی ورنہ ہم کس قابل۔شکریہ ، نوازش، کرم ، مہربانی
جزاک اللہ
یہاں تو روزہ شروع ہے اس لئے سوچا کہ اپنے "قید" نہ ہونے کا اعلان کر دوںکل سے ہمارے قید ہونے کے بھی دن آرہے ہیں سو آج آزادی منا لوں۔
یہاں تو روزہ شروع ہے اس لئے سوچا کہ اپنے "قید" نہ ہونے کا اعلان کر دوں
ظفری بھائی خوشی ہو رہی ہے کہ آپ بھی "آزاد" ہیں۔