کون ہے جو محفل میں‌ آیا 14

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
سارہ تو کبھی کبھار آ ہی جاتی ہیں، حجاب تو بالکل ہی نہیں آ رہیں۔ اور جیہ بھی غایب ہے۔ لگتا ہے سوات میں پھر کوئی گڑبڑ ہو گئی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
اب میں کیا کہہ سکتا ہوں کہ کیوں اکتا گیا ہے ان کا دل محفل سے۔

کیا بات ہے ظفری بھائی آپ کی، بہت خوب۔ ہم بھی اسی لکیر کے فقیر ہیں۔
 

سارہ خان

محفلین
ماوراء رانی کے علاوہ اور کون ہو سکتا ہے۔

سارہ اور حجاب آج نہیں آئیں۔:leaving:


میں آئی تو تھی لیکن تھوڑی دیر ۔۔ تم شاید میرے جانے کے بعد آئی ہوگی ۔۔ حجاب کو نیٹ کارڈ نہیں ملا ہوگا یہاں آجکل کچھ بھی نہیں مل رہا ۔۔ :(
 

شمشاد

لائبریرین
وہاں تو کیا، میں نے صبح پنڈی فون کیا تھا، وہاں بھی یہی صورتحال ہے۔
کوئی گاڑی نہیں چل رہی، کوئی دکان نہیں کھلی، باہر کوئی بندہ نظر نہیں آ رہا۔
 

سارہ خان

محفلین
جی شمشاد بھائی تقریباً پورے ملک کی یہی صورتحال ہے ۔۔۔ امید ہے ایک دو دن تک حالات کچھ بہتر ہو جائیں گے ۔۔
محفل پر بھی لگتا ہے پاکستان کے حالات کا اثر ہے ۔۔ آفیس سے آنے والے اراکین تو اب پیر کو ہی نظر آ سکیں گے ۔۔ باقی بھی کم ہی نظر آ رہے ہیں ۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
اللہ ہی ہے جو پاکستان پر رحم کرے۔

جیہ بھی نہیں آ رہی، لگتا ہے ادھر بھی حالات کشیدہ ہیں۔
 

سارہ خان

محفلین
ہم لوگ دعا کے علاوہ اور کر بھی کیا سکتے ہیں ۔۔ اللہ کرے کہ جیہ اور سب معصوم لوگ خیریت سے ہوں ۔۔
اتنی خوبصورت وادی سوات اتنی پر امن اور پر سکون ۔۔ جب میں وہاں گئی تھی تو دل چاہتا ہمیشہ کے لئے یہیں رہ جاؤں ۔۔ کیا حشر ہوا ہوا ہے آجکل وہاں ۔۔ کوئی جگہ ایسی نہیں رہی پاکستان میں جہاں بندہ چین سکون سے رہ سکے ۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
لاہور کے متعلق ابھی تھوڑی دیر پہلے ایک دوست سے بات ہو رہی تھی تو اس نے کہا کہ لاہور میں pin drop silence ہے۔ اس سے حالات کی کشیدگی کا اندازہ لگا لیں۔ کہ لاہور میں اتنی خاموشی ہے۔
 

تیشہ

محفلین
ہم لوگ دعا کے علاوہ اور کر بھی کیا سکتے ہیں ۔۔ اللہ کرے کہ جیہ اور سب معصوم لوگ خیریت سے ہوں ۔۔
اتنی خوبصورت وادی سوات اتنی پر امن اور پر سکون ۔۔ جب میں وہاں گئی تھی تو دل چاہتا ہمیشہ کے لئے یہیں رہ جاؤں ۔۔ کیا حشر ہوا ہوا ہے آجکل وہاں ۔۔ کوئی جگہ ایسی نہیں رہی پاکستان میں جہاں بندہ چین سکون سے رہ سکے ۔۔۔


:(

سارہ ،۔ تم سب کے موبائل کیوں مرجاتے ہیں :( جیسے ہی ذرا حالات خراب ہوئے نہیں کراچی کے موبائل سروس ختم ہوئی نہیں :( کیا مصیبت ہے ۔ شگفتہ کو میں اتنے دنوں سے ٹرائی کر رہی ہوں مگر نہیں مل پاتا ،

شگفتہ کہاں ہیں آپ :confused: ؟ م س ن پر آئیے ۔ اگر ہیں اسوقت تو ،۔۔ ۔۔
 

جیہ

لائبریرین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ

شکریہ سارہ، شمشاد بھائی اور باجو! یہاں اللہ کے فضل فی الحال خیریت سے ہیں۔ البتہ میں بیمار رہی کافی۔ 15 تاریخ سے بخار اتر نہیں رہا تھا۔ مسئلہ سور تھروٹ کا تھا۔ اور ڈاکٹر علاج کر رہے تھے ملیریا کا۔ اب ٹھیک ہو رہی ہوں کل سے بخار نہیں آیا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top