کون ہے جو محفل میں‌ آیا 14

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سارہ خان

محفلین
یوں کہو نا۔۔۔کہ ماسی بن جاؤں۔ میں تو سوچ رہی ہوں، تمھیں بلوا لوں ۔۔مدد کے لیے۔:p

ہاہاہا ۔۔ضرور کیوں نہیں ۔۔ دوست ہی دوست کے کام آتا ہے ۔۔;) 1 عدد ریٹرن ٹکٹ بھیج دو ناروے کا ۔۔۔:tounge: میں اپنی ماسی کو بھیج دیتی ہوں تمہاری مدد کے لئے ۔۔ ;)
 

ماوراء

محفلین
اب میں ماسی کے لیے ٹکٹ بھیجوں؟ اگر تم مدد کروانے کے لیے تیار ہوتی تو بندہ کچھ سوچتا بھی۔ لیکن اب ایک دن کے لیے تمھیں کیا بلواؤں۔۔میں خود کر لوں گی۔:grin:
 

ظفری

لائبریرین
ابھی تو راہبر اور شمشاد بھائی نظر آرہے ہیں ۔ اور وارث بھائی نے تو ہماری طرح سلیمانی ٹوپی پہن رکھی ہے ، سو اب کس کو بلایا جائے ۔ ؟‌:confused:
 

سارہ خان

محفلین
ہاہا۔ اب میں آؤں گی وہ بھی پہلی دفعہ تمہارے گھر تو تمہیں کچھ مہمان نوازی بھی تو کرنی پڑے گی نہ ۔۔۔:tounge: خواہ مخواہ کام بڑھ جائے گا تمہارا ۔۔:tounge: اس لئے اچھا ہے خود ہی کر لو ۔۔۔۔
 
السلام علیکم برادر ظفری اور شمشاد بھائی جان!
ہمارے حال تو ٹھیک اور کراچی کی صورتحال بھی بہتر ہے اب، الحمد للہ۔ آپ لوگ سنائیں، کیا حال چال ہیں؟
 

شمشاد

لائبریرین
اچھی بات ہے کہ کراچی کی صورتحال پہلے سے بہت بہتر ہے۔ لیکن جو نقصان ہو چکا ہے یہ پورا ہوتے خاصا وقت لگے گا۔
 

ظفری

لائبریرین
ٹھیک ٹھاک ہوں عمار ۔ تم سناؤ کیا حال ہیں ۔۔۔ آج ہی تمہارا بلاگ پڑھ رہا تھا ۔ کہ 27 دسمبر کیسا بیتا ۔ اچھا لکھا تم نے ۔ بہت خوب ۔
 
اس وقت تک کی اطلاعات کے مطابق اُن دو دنوں میں سو ارب روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا۔ :( اب جن کا نقصان ہوا، بھلا ان کا کیا قصور تھا؟ یہی تو ہے ہماری پس ماندگی۔۔۔ شہری شعور جب تک بیدار نہیں ہوگا، تب تک ہم اسی طرح کے حالات کا شکار رہیں گے۔
ظفری بھائی! آپ آج اس وقت کیسے؟؟؟؟ :) سردی تو اچھی خاصی پڑ رہی ہوگی وہاں؟
 

ظفری

لائبریرین
میں نے پہلے بھی کہیں کہا تھا کہ کسی نے سڑکوں پر لائینیں ( ٹریکس ) ڈال دیں ہیں کہ عوام متوازی ہوکر ان کے درمیان چلے ۔ مگر آپ دیکھیں تو کسی کو علم ہی نہیں کہ ان ٹریکس کا کیا مقصد ہے ۔ اب ایسی قوم کے ساتھ کیا جائے ۔ ہر الزام حکومت کو دینا صحیح نہیں ۔ قوم کو اپنی ذہنی پستی کا بھی کچھ سوچنا ہوگا ۔

ہاں عمار یہاں غضب کی سردی پڑ رہی ہے ۔ میں جاب پر جانے کی تیاری میں‌ لگا ہوا ہوں مگر سوچ رہا ہوں کہ آج ٹُلا مار دوں ۔ ;)
 
جی شمشاد بھائی جان۔۔۔۔ ہم ایبولینس تک تو جلادیتے ہیں پھر اور کیا بات کی جائے۔۔۔ ظفری بھائی نے ٹھیک کہا، شہری شعور بیدار کرنا حکومت کی ذمہ داری نہیں ہے۔ یہ تو لوگوں پر منحصر ہے۔
ظفری بھائی! ٹلا ماریں گے؟؟؟ جانے کی ہمت نہیں ہورہی ہے کیا۔۔۔۔۔۔۔۔؟ ;)
اچھا میں تھوڑی دیر کے لیے روانہ ہورہا ہوں۔ عصر کی نماز کا وقت ہے۔ لیکن پتا نہیں، آج واپس آنا ہو یا کل، اس لیے فی امان اللہ۔
والسلام
 

محمد وارث

لائبریرین
ابھی تو راہبر اور شمشاد بھائی نظر آرہے ہیں ۔ اور وارث بھائی نے تو ہماری طرح سلیمانی ٹوپی پہن رکھی ہے ، سو اب کس کو بلایا جائے ۔ ؟‌:confused:



اور ظفری بھائی ابھی مجھے بھی علم نہیں کہ آپ شہ رگ کے قریب ہیں کہ بالکل موجود ہی نہیں ;)

بہرحال ابھی اگر بجلی نے ساتھ دیا تو موجود ہوں وگرنہ سلیمانی ٹوپی تو پہنی ہی ہوئی ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
عبد اللہ حاضر ہے، نام نہ سہی۔ اللہ کا بندہ تو ہے نا۔۔۔دعا کرو کہ برگزیدہ بھی ثابت ہو۔
اب میں شمشاد کو ہی دعوت دیتا ہوں، اگرچہ دور دور تک نظر تو نہیں آ رہے لیکن ہوں گے ادھر ادھر ہی۔
 

شمشاد

لائبریرین
میں یہیں ہوں، میں نے کہاں جانا ہے۔ ویسے اس دھاگے پر اراکین کم ہی آ رہے ہیں۔

ابھی شاید ماوراء آ جائے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top