کون ہے جو محفل میں‌ آیا 14

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

الف عین

لائبریرین
کیا شمشاد تمہارے یہاں بھی شادیاں ایسی ہی دیر سے ہوتی ہیں۔ یہاں حئدر آباد کا بھی یہی حال ہے۔ اسی سنیچر اتوار کو ایک شادی اور اسی کے ولیمے میں گیا۔ دونوں بار وقت دیا تھا آٹھ بجے، اور سوا دس بجے کھانا شروع ہوا۔ ساڑھے نو کے ریب تو دولھے میاں پہنچے!!
اب شمشاد
 

سارہ خان

محفلین
سوا نو تو بہت جلد ہے استاد محترم ۔۔ یہاں کراچی میں تو 12 سردی ہو یا گرمی بجے بعد بارات آنے کا رواج ہے ۔۔ اس کے بعد کھانے کا دور چلتا ہے ۔۔ آدھی رات کو گھر واپسی ۔۔۔:rolleyes:
 

جیہ

لائبریرین
السلام علیکم

3 دن کے بعد حاضر ہوں۔ یکم جنوری کو ہماری ایک قریبی عزیزہ وفات پاگئیں۔ اسی وجہ سے محفل پر آنے کا موقع نہیں ملا
 

الف عین

لائبریرین
ان لللہ و ان الیہ راجعون جوجو۔ میں تم کو مس کرنے ہی والا تھا۔۔۔ یعنی اس نوعیت کی پوسٹ کرنے والا تھا کہ جوجو کیوں نہیں آ رہی؟
 

جیہ

لائبریرین
السلام علیکم بابا جانی۔ میں‌نے تو آپ کو بہت مس کیا تھا جب آپ علی گڑھ میں تھے
 

شمشاد

لائبریرین
اعجاز بھائی یہاں تو وقت پر پہنچنا بیوقوفی سمجھا جاتا ہے۔ دیئے ہوئے وقت سے دو گھنٹے نہیں تو کم از کم ایک گھنٹہ ضرور دیر سے جانا چاہیے۔
 

شمشاد

لائبریرین
افسوس ہوا جیہ سن کر تمہاری عزیزہ کا سن کر، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ انہیں اپنی رحمت سے نوازے اور پسماندگان کو صبر عطا فرمائے۔
 

الف عین

لائبریرین
علی گڑھ میں ایک بار نیٹ پر گیا ضرور تھا جب جوجو کو میل کا جواب دیا تھا لیکن محفل میں نہیں آیا۔ کہ پچھلی لاگ ان کے بعد کے پیغامات پورے دیکھنے کی فرصت نہیں تھی۔ اور اب نبیل نے ترکیب بتائی ہے کہ پچھلے کئی دنوں کے پیغامات کیسے دیکھے جائیں۔
 

الف عین

لائبریرین
جوجو شاید خفیہ ہے، خیر اب تو میں ہی جا رہا ہوں۔ لیکن ایک بات اور یاد آ گئی جو بہت پرانی ہے مگر یہاں خبر دینا بھول گیا تھا۔ بات اس وقت کی ہے جب نومبر میں میں غائب رہا تھا کچھ دن۔
اس عرصے میں میرا ایک پروموشن کا آرڈر آیا تھا۔ اب میں ڈائریکٹر۔ سلیکشن گریڈ ہوں۔ بس سکیل کی تبدیلی ہے اور کچھ نہیں۔ بہر حال یاروں نے پارٹی لے ہی لی۔ ویسے یہ جون 2006 سے اثرپذیر تھا لیکن میں نے اپریل 2007 سے قبول کیا ہے جو میری انکریمینٹ کی تاریخ ہے۔ اس لحاظ سے اگرچہ مجھے بقایا کم ملے گا، لیکن جون 2010 میں ریٹائر ہونے سے پہلے اپریل میں میری تنخواہ زیادہ ہو جائے گی جس سے پنشن پر اثر پڑے گا۔
اب جوجو اور شمشادتم لوگ خوش ہوتے رہو۔ میں سونے چلا۔۔
 

جیہ

لائبریرین
بابا جانی بہت بہت مبارک ہو۔ آپ نے شاید مئ 2006 میں اس بات کا ذکر کیا تھا۔ خیر دیر آید درست آید۔ ہندوستان میں 12 بج گیے ہیں اب آپ کو آرام کرنا چاہیے ۔ شب بخیر
 

شمشاد

لائبریرین
خوشی کی خبر ہے اعجاز بھائی، بہت بہت مبارک ہو۔
وہاں تو آپ نے پارٹی دے دی، ایک یہاں بھی ہونی چاہیے۔
 

ماوراء

محفلین
اعجاز انکل، میری طرف سے بھی بہت مبارک ہو۔ :)


شمشاد بھائی، شگفتہ کا کوئی اتہ پتہ ہے کہ نہیں؟؟ کافی دن ہو گئے، کسی کو بھی ان کے بارے میں علم نہیں ہے۔ ذرا ایک کال تو کرنا۔ :p
 

شمشاد

لائبریرین
اب اس وقت تو وہاں رات کے تین بج رہے ہیں، کل ول کال کروں گا۔ (اور بِل تمہیں بھیج دوں گا)۔
 

سارہ خان

محفلین
السلام علیکم ۔۔
کیا بات ہے آج صبح سے یہاں کوئی نہیں آیا ۔۔۔ سب دن کے راہی کہاں رہ گئے ۔۔

اب شمشاد بھائی کی ہی آمد متوقع ہے ان کے کھانے کے وقفے میں ۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ لیں پھر میں ہی آ گیا۔
واقعی سوچنے کی بات ہے کہ صبح سے کوئی بھی نہیں آیا ادھر۔
اعجاز بھائی کہاں رہ گئے؟
 

الف عین

لائبریرین
چھٹی کے دن میں میں عموماً دن میں نہیں آتا، محض رات میں آتا ہوں۔ آج تو سنیچر کی چھٹی تھی نا۔۔۔ اب رات کو ہی گزر ہوا ہے ادھر۔
اب پھر شمشاد۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
شکریہ اعجاز بھائی گمان کرنے کا۔
ظفری پوشیدہ ہیں لیکن ہو سکتا ہے آ ہی جائیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top