کون ہے جو محفل میں آیا۔۔۔۔۔79

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
ہم نے سب سے سستا اینڈروئڈ فون لیا ہوا ہے، سیم سونگ گیلیکسی ینگ۔۔۔ لیکن اب افسوس ہو رہا ہے کہ سب سے سستا والا کیوں لیا :) بہت ساری چیزیں بشمول فلیش پلئیر سپورٹد نہیں ہے۔ اور کیمرا بھی بیکار :)

کوئی بات نہیں، ویسے تو ہمارا کام ایک عام سے فون سے چلتا رہا ہے۔ لیکن کئی دفعہ ہمیں اچھا فون لینے کے لئے بھائی وغیرہ نے کہا تو ہم نے فیصلہ کیا کہ ایسا فون لیں جو اگلے چند برسوں تک قابل استعمال رہے۔ اچھی پروفائل کا فون ہے تو اس حوالے سے اردو کی اینڈرائڈ ڈیوائسیز پر ڈیویلپمینٹ کی طرف بھی توجہ رہے گی ہماری۔ :)
 
محمد امین

لائبریرین

:) :) :) ہمیں بھی اچھا فون لینے کی تمنا نہیں رہی مگر بس جب سے اسٹیو جوبز فوت ہوئے اور لوگوں نے انہیں آسمان پر چڑھا دیا تو ہم نے غصے میں اینڈروئڈ لے لیا۔۔۔۔۔
ہم چونکہ ایپل کا کوئی بھی پروڈکٹ اپنی توجہ کے قابل نہیں سمجھتے اس لئے تقابل چہ معنی دارد۔ :)

یہ چیز :) :) :) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سیم ہیئر۔۔۔۔
 
ہم یہ نہیں کہتے کہ ایپل کے پروڈکٹ اچھے نہیں ہوتے۔ یقیناً وہ کم فیچر دیں اور کیسی بھی مارکیٹنگ کریں پر لے مین یوزر ایکسپیرئینس کو ہمیشہ ذہن میں رکھتے ہیں اور جو بھی ڈیلیور کرتے ہیں وہ پوری طرح پولشڈ ہوتا ہے۔ بس بات صرف اتنی سی ہے کہ ان کی ڈیوائسیز اور اس سے متعلقہ پیرفیرلس، ہارڈ وئیر، سافٹوئیر، ڈیولپر، کنزیومر، اکانومی غرض کہ پورا ایکو سسٹم ایک ٹنل سے ہو کر گزرتا ہے اور اس طرح ایک ہاتھ میں مکمل کنٹرول آ جاتا ہے، پھر وہ جس چیز کو جائز سمجھیں اس کی اجازت دیں، جس چیز کی جو قیمت لگانا چاہیں لگائیں۔ اتفاق سے نہ تو ہم لے مین نان ٹیکنکل اینڈ یوزر ہیں اور نہ ہی اتنے ٹائٹلی کنٹرولڈ ایکو سسٹم سے جڑنا پسند کرتے ہیں۔ لہٰذا ایپل ہمارے مزاج کی چیز نہیں۔ :)
 
:) :) :) اتنا مشکل جواب :roll:

ہمیں ایپل پروڈکٹس کا مہنگا ہونا پسند نہیں بس۔۔ اور پھر لوگ ایپل کے پیچھے جو ایسے دیوانے ہو جاتے ہیں گویا یہ کوئی ایجاد ہے جیسے ایڈیسن نے بلب ایجاد کیا تھا۔۔۔ ہاں آئی میک ضرور گرافکس والوں کے لیے اچھی پروڈکٹ ہوگی مگر ایک عام متوسط طبقے کوتو ایپل نے کچھ نہیں دیا۔ ہمارا بَوس آئی فون 4 ایس کا دیوانہ ہے۔ ایک میٹنگ میں اس نے زمین و آسمان ایک کر دیے وہ کس بات پر کہ آئی فون 4 ایس میں "سری" ایپلیکیشن ہے جو آپ کی آواز سے کام کرتی ہے اور کلاؤڈ ڈیٹا بھی۔۔ مگر یہ سب چیزیں تو اینڈروئڈ میں بھی ہیں۔۔ اور نہ ہی آئی فون میں آواز کے اشارے پر کام کرنے والا نظام بلٹ-ان ہے، وہ انٹرنیٹ سے ہی کام کرتا ہے۔۔ تو بس ایسی خواہ مخواہ کی تعریفوں سے ہمیں ایپل ہی برا لگنے لگا ہے :)
 
عثمان

محفلین
ہم یہ نہیں کہتے کہ ایپل کے پروڈکٹ اچھے نہیں ہوتے۔ یقیناً وہ کم فیچر دیں اور کیسی بھی مارکیٹنگ کریں پر لے مین یوزر ایکسپیرئینس کو ہمیشہ ذہن میں رکھتے ہیں اور جو بھی ڈیلیور کرتے ہیں وہ پوری طرح پولشڈ ہوتا ہے۔ بس بات صرف اتنی سی ہے کہ ان کی ڈیوائسیز اور اس سے متعلقہ پیرفیرلس، ہارڈ وئیر، سافٹوئیر، ڈیولپر، کنزیومر، اکانومی غرض کہ پورا ایکو سسٹم ایک ٹنل سے ہو کر گزرتا ہے اور اس طرح ایک ہاتھ میں مکمل کنٹرول آ جاتا ہے، پھر وہ جس چیز کو جائز سمجھیں اس کی اجازت دیں، جس چیز کی جو قیمت لگانا چاہیں لگائیں۔ اتفاق سے نہ تو ہم لے مین نان ٹیکنکل اینڈ یوزر ہیں اور نہ ہی اتنے ٹائٹلی کنٹرولڈ ایکو سسٹم سے جڑنا پسند کرتے ہیں۔ لہٰذا ایپل ہمارے مزاج کی چیز نہیں۔ :)

ٹیکنیک اورئینٹیڈ لوگ بنا بنایا کیک کھانا کہاں پسند کرتے ہیں چاہے وہ کتنا ہی عمدہ کیوں نہ ہو۔ :)
ہم ٹھہرے چونکہ لے مین ۔۔۔ تو یہ مشکل ہمیں درپیش نہیں۔ :)

ایپل آئی پیڈ پہ دل آتا ہے۔ لیکن کتاب پڑھنے کے لئے ای انک کے حامل ای ریڈرز ہی مناسب ہیں۔ متذبذب ہوں کہ کیا کروں۔ ٹیبلٹ لوں۔ یا محض ای ریڈر یا دنوں۔ :confused:
 
مقدس

لائبریرین
میں ٹھیک ہوں
اب سارے کام مکمل کر کے آکر بیٹھی ہوں آپ سُنائیں کیا ہو رہا ہے
میں کب سے سونے کی کوشش کر رہی ہوں اور نیند نہیں آ رہی۔۔ دو تین دفعہ تیمور کو جگایا کہ میرے سے باتیں کریں تو کہتے ہیں کہ آواز نکل نہیں رہی اور باتیں کریں۔۔ سو جاؤ اور مجھے بھی سونے دو۔پھر میں ٹائیپنگ میں لگ گئی
 
تبسم

محفلین
میں نے ایک دو بار آپ کو یہ کہتے ہوئے دیکھا ہے کے آپ کو نیند نہیں آرہی ہے کیا آپ کے ساتھ ایسا ہمیشہ ہو تا ہے کیا بہن
 
مقدس

لائبریرین
نہیں ہمیشہ تو نہیں ہوتا۔۔ ہاں اگر طبعیت ٹھیک نہ ہو تو
ابھی بھی گلا خراب ہے بہت زیادہ اور بہت زیادہ کھانسی ہو رہی ہے
اس کی وجہ سے سو نہیں پا رہی
 
سیدہ شگفتہ

ہاں طبیعت خراب ہو تو نیند نہیں آتی یا پھر بہت اچھی آتی ہے ۔
ڈاکٹر کے پاس گئی تھیں مقدس ؟
 
مقدس

لائبریرین
سیدہ شگفتہ آپی
آپ پلیز وہ دوسرے والے صفحات اپ لوڈ کر دیں ناں یہاں
پکا والا پرامس میں سارے نہیں کروں گی
کیونکہ مسٹلی سب نے کر لیے ہیں ناں
سب میں بانٹ دوں گی پرامسسسس
میں چاہتی ہوں کہ یہ بک ختم ہو اب کیونکہ منڈے سے میں دوسری بک اسٹارٹ کر رہی ہوں
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top