کون ہے جو محفل میں آیا : سنچری سیلیبریشن

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
وہ کیسے فرائی کرتے ہیں لالہ ۔ جلدی سے ترکیب لکھی جائے :rolleyes:

بہت ہی آسان ہے۔ بیسن کا نسبتاً گاڑھا سا گھول تیار کر لیں۔ اس میں باریک کٹی ہوئی ہری مرچیں، نمک اور جی چاہے تھو باریک کٹی ہوئی دھنیا کی پتیاں شامل کر لیں۔ اگر پکوڑوں میں بیکنگ سوڈا ڈالنے کی عادت ہو تو وہ بھی شامل کر لیں۔ اس سب کو اچھی طرح ملا کر علیحدہ رکھ لیں۔ اب اوسط یا بڑے سائز کا پیاز لیں۔ اگر پیاز کی پرتیں تھوڑی موٹی ہوں تو بہتر ہے۔ اس پیاز کو چھیل کر اس کے گول گول قدرے موٹے چھلے کاٹ لیں۔ ان چھلوں کو علیحدہ علیحدہ کر لیں اور چاہیں تو دھو لیں لیکن احتیاط برتیں کہ چھلے ٹوٹ نہ جائیں۔ پیاز کے درمیانی چھلے جن کا دائرہ کافی چھوٹا ہو ان کو الگ کر دیں اور کسی اور کام میں لے آئیں۔ اب ان چھلوں کو بیسن کے محلول میں ڈبو کر گرم تیل میں تلیں۔ آنچ بہت تیز نہ رکھیں رنگ جل نہ جائیں بلکہ گل جائیں۔ آنچ بہت دھیمی بھی نہ رکھیں کہ چھلے خستہ نہ ہو سکیں۔ ہم اسے ہرا دھنیا اور پودینے کی چٹنی کے ساتھ پسند کرتے ہیں۔ :) :) :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top