کون ہے جو محفل میں آیا : سنچری سیلیبریشن

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

عائشہ عزیز

لائبریرین
اس کے دماغ کا علاج ہونے والا ہے جو مانو بلی سے لڑنے کی سوچ رہا ہے۔ وہ میں شروع کرتا ہوں۔
th_0069.gif
اب مزہ آئے گا:rollingonthefloor:
 
شمشاد

لائبریرین
ہمیں بھی علم ہے کہ تم مذاق کر رہے ہو۔ لیکن مذاق اتنا ہی اچھا ہوتا ہے جتنا برداشت ہو سکے۔ کیونکہ کبھی کبھی بات مذاق ہی مذاق میں آگے بڑھ جاتی ہے۔
 
پوائینٹ نوٹیڈ چاچو!
آئی نو!
چاچو !
بٹ کبھی کبھار تو ہونا چھاہیے !
ورنہ زندگی جیسے ایک جگہ رٌک سی جاتی!!

وِیل اپیا سے معذرت کرلی ہے مینے !!
اور میں جائینگ!
کسی کو بھی میری کوئی بھی بات گرا لگی تو معذرت چاہتا ہوں !

شب بخیر!
 
زلفی شاہ

لائبریرین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
یوسف ثانی بھائی۔ مجھے آداب عرض اچھا نہیں لگتا کیونکہ اس سے نیکیاں نہیں ملتیں جبکہ سلام سے نیکیاں ہاتھ آتی ہیں اور میں طبعا حریص ہوں۔
 
یوسف-2

محفلین

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
ماشاء اللہ۔ اللہ آپ کو اور ہم سب کو نیکیوں کا مزید حریص بنائے آمین۔
بھائی میں نے کبھی السلام و علیکم کی جگہ ’’آداب عرض ہے‘‘ نہیں کہا :biggrin:
آپ نے کبھی مشاعرہ دیکھا ہو تو شعر کے جواب میں سامعین جب واہ واہ کہتے ہیں تو اس واہ واہ کے جواب میں شاعر ’’آداب عرض ہے‘‘ کہتا ہے۔ میں شاعر تو نہیں ’’بن‘‘ سکا (گو شاعری کی بھی ہے، چھپی بھی ہے اور مشاعرہ بھی پڑھا ہے :mrgreen: ) مگر میرے ’’اندر‘‘ شاعروں والی خو بو موجود ہے۔ جب آپ یا کوئی اور میری کسی بات پر واہ واہ کہے تو بہ انداز شاعر بے ساختہ ’’آداب عرض ہے‘‘ نکل جاتا ہے۔ یہ انگلش میں "تھینک یو" کے جواب میں ’’ویلکم‘‘ کہنے جیسا ہے۔
ویسے سلام کی جگہ ’’آداب عرض‘‘ بھی کہا جاتا ہے (میں نہیں کہتا)۔ یہ لکھنوی اسٹائل ہے سلام کرنے کا۔ لکھنو کے بارے میں تو آپ جانتے ہی ہوں گے کہ وہاں کے، شاعر، بانکے، طوائفیں اور محرم کی مجالس بہت مشہور ہیں :biggrin:
 
زلفی شاہ

لائبریرین
ماشاء اللہ اللہ آپ کو اور ہم سب کو نیکیوں کا مزید حریص بنائے آمین۔
بھائی میں نے کبھی السلام و علیکم کی جگہ ’’آداب عرض ہے‘‘ نہیں کہا :biggrin:
آپ نے کبھی مشاعرہ دیکھا ہو تو شعر کے جواب میں سامعین جب واہ واہ کہتے ہیں تو اس واہ واہ کے جواب میں شاعر ’’آداب عرض ہے‘‘ کہتا ہے۔ میں شاعر تو نہیں ’’بن‘‘ سکا (گو شاعری کی بھی ہے، چھپی بھی ہے اور مشاعرہ بھی پڑھا ہے :mrgreen: ) مگر میرے ’’اندر‘‘ شاعروں والی خو بو موجود ہے۔ جب آپ یا کوئی اور میری کسی بات پر واہ واہ کہے تو بہ انداز شاعر بے ساختہ ’’آداب عرض ہے‘‘ نکل جاتا ہے۔ یہ انگلش میں "تھینک یو" کے جواب میں ’’ویلکم‘‘ کہنے جیسا ہے۔
ویسے سلام کی جگہ ’’آداب عرض‘‘ بھی کہا جاتا ہے (میں نہیں کہتا)۔ یہ لکھنوی اسٹائل ہے سلام کرنے کا۔ لکھنو کے بارے میں تو آپ جانتے ہی ہوں گے کہ وہاں کے، شاعر، بانکے، طوائفیں اور محرم کی مجالس بہت مشہور ہیں :biggrin:
اس کا مطلب یہ ہوا کہ آئندہ آپ کی طرف سے نیکیوں کا خزانہ ہی بانٹا جائےگا میرے لیے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top