کون ہے جو محفل میں آیا : سنچری سیلیبریشن

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فہیم

لائبریرین
بہت پہلے، ہماری آمد سے بھی قبل محفل میں جو فورم سافٹوئر استعمال ہوتا تھا اس کی آپٹیمائزیشن کا کچھ مسئلہ تھا کہ ایک دھاگے میں بہت سارے پیغامات پوسٹ کر دیئے جائیں تو سلو ہو جاتا تھا۔ تب دھاگوں کے ساتھ ایسی حد بندی کی گئی تھی۔ اب اس قسم کی حد بندی کی ضرورت نہیں۔ لیکن دلچسپی کی غرض سے تفریحی دھاگوں میں اس حد کو برقرار رکھا گیا تھا کہ تاکہ نیا دھاگہ کھولنے سے نئے سرے سے دلچسپی کا سامان ہو اور جمود کا تاثر نہ ہو۔

لہٰذا یہ فیصلہ احباب ہی کریں گے کہ اس دھاگے کو کیسے چلانا ہے۔ سیدہ شگفتہ رانی کچھ لوگوں کے ساتھ مل کر اگلے دھاگے کی کچھ منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔ جب تک وہ کسی نتیجے پر نہ پہونچ جائیں تب تک اس کو چلنے دیتے ہیں، پھر دیکھیں گے۔ :) :) :)

میں اس پوسٹ کو ڈبل ریٹنگ دینا چاہتا تھا۔

اوپر والے پیرا گراف کے لیے :thumbsup2:
:)
 
عثمان

محفلین
بہت پہلے، ہماری آمد سے بھی قبل محفل میں جو فورم سافٹوئر استعمال ہوتا تھا اس کی آپٹیمائزیشن کا کچھ مسئلہ تھا کہ ایک دھاگے میں بہت سارے پیغامات پوسٹ کر دیئے جائیں تو سلو ہو جاتا تھا۔ تب دھاگوں کے ساتھ ایسی حد بندی کی گئی تھی۔ اب اس قسم کی حد بندی کی ضرورت نہیں۔ لیکن دلچسپی کی غرض سے تفریحی دھاگوں میں اس حد کو برقرار رکھا گیا تھا کہ تاکہ نیا دھاگہ کھولنے سے نئے سرے سے دلچسپی کا سامان ہو اور جمود کا تاثر نہ ہو۔

لہٰذا یہ فیصلہ احباب ہی کریں گے کہ اس دھاگے کو کیسے چلانا ہے۔ سیدہ شگفتہ رانی کچھ لوگوں کے ساتھ مل کر اگلے دھاگے کی کچھ منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔ جب تک وہ کسی نتیجے پر نہ پہونچ جائیں تب تک اس کو چلنے دیتے ہیں، پھر دیکھیں گے۔ :) :) :)

بہت خوب!
میرا بھی یہی خیال ہے کہ اور نہیں تو کم از کم "کون ہے جو محفل میں آیا" نامی دھاگے میں پیغامات کی حد بندی غیر ضروری ہے کہ اس دھاگے کی نوعیت منفرد ہے۔ :):):)
 
شمشاد

لائبریرین
سعود بھائی میں نے ایک دھاگہ شروع کیا تھا کہ نئے دھاگے کا کیا نام ہونا چاہیے، تو زیادہ تر اراکین کی یہی رائے ہے کہ یہی نام رہنا چاہے اور کون ہے جو محفل میں آیا 101، 102، 103 الخ شروع کر دینا چاہیے۔
 
نمبر تو اسی صورت ضروری ہیں جب دھاگے میں پیغامات کی حد بندی ہو۔ اراکین اس حد بندی کو ذہن میں رکھ کر ہی رائے دے رہے تھے۔ اب جبکہ حد بندی نہیں تو اصل نام کے ساتھ ہی لا محدود دھاگہ چلایا جا سکتا ہے۔ :)
 
شمشاد

لائبریرین
نہیں عثمان بھائی لامحدود مراسلات والا دھاگہ نہیں چاہیے۔ 1000 مراسلے بہت ہیں۔ پھر نیا دھاگہ شروع ہونا چاہیے۔
 
فہیم

لائبریرین
چڑتی اڑیا کے پر تو نہیں گنتے؟؟
چڑتی اڑیا وہی تو نہیں۔
جسے تم بچپن میں اڑیا اڑیا کہہ کر چڑاتے تھے۔

اور اس نے پھر جھاڑو سے تمہاری وہ پٹائی کی تھی کہ تمہارا جسم
پروں نما کسی تجریدی آرٹ کا شاہکار معلوم پڑتا تھا۔
 
محمد امین

یہ بات تو تم نے ایسے کہی ہے کہ جیسے ہم دونوں "چڈی فرینڈ" تھے اور اس شرارت میں برابر کے شریک۔۔وہ تو میں تھوڑا معصوم اور بیوقوف تھا تو تم تو بھاگ کھڑے ہوئے اور پکڑا گیا میں بیچارہ
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top