کون ہے جو محفل میں آیا : سنچری سیلیبریشن

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
اور کیا روٹین ہی ہے ناں، صبح دفتر جانا، سارا دن دفتر میں گزارنا اور شام کو گھر آ کر سو رہنا، پھر اگلی وہی سب کچھ ۔۔۔۔
 

فہیم

لائبریرین
اور کیا روٹین ہی ہے ناں، صبح دفتر جانا، سارا دن دفتر میں گزارنا اور شام کو گھر آ کر سو رہنا، پھر اگلی وہی سب کچھ ۔۔۔ ۔

کہیں گھوم پھر آئیں ہفتہ بھر کی چھٹی لے کر۔
واقعی انسان تھوڑا بیزار سا ہوجاتا ہے کبھی کبھی
مسلسل ایک ہی روٹین سے۔
 

عندلیب

محفلین
السلام علیکم
کیسی ہیں آپ۔
گھر میں سب کیسے ہیں۔
بچوں کا دل لگ گیا پوری طرح یہاں
پرانے اسکول اور وہاں کے دوستوں کو مس تو نہیں کرتے زیادہ :)
وعلیکم السلام ، الحمدللہ ۔ آپ کیسے ہیں ؟ دل تو یہاں لگ گیا ہے ان کا لیکن وہ کسی دوسرے اسکول میں جانے کے لیے تیار نہیں ہیں ۔ اپنے پرانے اسکول کو مس کر رہے ہیں ۔
 

فہیم

لائبریرین
وعلیکم السلام ، الحمدللہ ۔ آپ کیسے ہیں ؟ دل تو یہاں لگ گیا ہے ان کا لیکن وہ کسی دوسرے اسکول میں جانے کے لیے تیار نہیں ہیں ۔ اپنے پرانے اسکول کو مس کر رہے ہیں ۔

اللہ کا کرم ہے،
اور واقعی بچوں کو کچھ یاد آئے نہ آئے اپنا اسکول اور دوست بہت یاد آتے ہیں۔
اور ایسی صورت میں جبکہ یہ دونوں ہی کسی دوسرے دیس میں ہوں تو یادیں 4-6 سے ضرب ہوجاتی ہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top