کون ہے جو محفل میں آیا : سنچری سیلیبریشن

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
ابن سعید بھائی آپ نے ایک جگہ لکھا ، دوسرے دھاگوں کو پڑھ رہا تھا ۔ :)
کیا thread کے لفظ بہ لفظ معنی استعمال کرنا ضروری ہیں ؟؟
کیا صفحہ کا لفظ مناسب نہ رہے گا ؟؟:sick:
 
ابن سعید بھائی آپ نے ایک جگہ لکھا ، دوسرے دھاگوں کو پڑھ رہا تھا ۔ :)
کیا thread کے لفظ بہ لفظ معنی استعمال کرنا ضروری ہیں ؟؟
کیا صفحہ کا لفظ مناسب نہ رہے گا ؟؟:sick:
در اصل صفحہ سے بھی زیادہ مناسب الفاظ موجود ہیں۔ مثلاً برادم مغزل اسے لڑی کہتے ہیں۔ اس کے علاوہ سلسلہ، موضوع اور کچھ دیگر مماثل الفاظ اکا دکا استعمال ہوتے رہتے ہیں۔ کسی سبب اس لفظ "دھاگے" کو اولین دنوں سے عوامی شہرت حاصل ہو گئی اور پھر یہی تھریڈ کا متبادل ٹھہرا۔ ہم نے خود رائج نہیں کیا ہے بلکہ محفل کا حصہ بننے کے بعد احباب کی دیکھا دیکھی اس کو اپنایا ہے۔ شاید ہم بھی اولین دنوں میں اس سے اجنبیت محسوس کرتے تھے۔ اب رواج بدلنا کون سا آسان ہوتا ہے؟ اسی طرح فورم و ذیلی فورم وغیرہ کی آرگنائزیشن میں بھی ایک ترجمہ بالکل الٹا رائج ہے۔ مثلاً انگریزی میں پورے بورڈ کو مختلف زمروں میں تقسیم کیا جاتا ہے اور پھر ہر زمرے میں ایک یا زیائد فورمز یا ذیلی فورمز رکھے جاتے ہیں۔ جب کہ اردو فورمز کی دنیا میں فورمز کو زمرے و ذیلی زمرے کے نام سے بلایا جاتا ہے اور ٹاپ لیویل زمروں کو فورم کہا جاتا ہے۔ اگر ہم اس کو درست کرنے کی کوشش کریں تو بڑی کنفیوژن جنم لے سکتی ہے اس لئے بغیر فکس کیئے اس کو اس کے حال پر چھوڑ رکھا ہے۔ :)
 
پھر اس سلسلے کو صحیح کون کرے گا :daydreaming:
اس توبہتر پھر انگلش لفظ کو ہی استعمال کر لیا جائے ۔
کیونکہ یہ تو ضرورت سے زیادہ اردو استعمال کرنے والی بات ہوئی ۔:)
 
اصطلاحات کے معاملے میں جن کو عوامی شہرت حاصل ہو جائے ان کو درست کرنے کی کوئی ضرورت باقی نہیں رہتی۔ :)
 
وعلیکم السلام!

بس ہم یہ آئس کریم ڈھونڈھ رہے تھے۔ اب سو جائیں گے ان شاء اللہ۔ :) :) :)

Pinkberry20Plain20with20topping.jpg
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top