یہ تو اور بھی حالت خراب ہے۔ میرے مشورے پر فوراً عمل کریں۔
فی الحال تو چائے کا "جام" ہاتھ میں ہے اور قوالی کے سر تال اور "تالی" پر جھوم رہے ہیں زور زور سے۔۔۔عنقریب ہی "حال" آنے والا ہے
ہاہاہاہاہا اور ڈوکٹر کی قابلیت کیا ہونی چاہیے؟؟؟
کہیں آپ ابن صفی صاحب والی اس قوالی پر تو نہیں جھوم رہے:
ملکہ ہفت افلاک کی نذر ہیں
الفتیں، راحتیں یہ سکون اور دل
ڈاکٹر کی قابلیت نہیں بلکہ شخصیت پر توجہ دیں۔ بلکہ آپ کی دیرینہ دوست جو کہ گائناکولوجسٹ یا چائلڈ اسپشلسٹ ٹائپ کی ہیں انھیں سے چند قطرے عرق حیات کے پی آئیں۔
تمہیں بڑی یاد ہے گائناکولوجسٹ
ایک تو آپ چنندہ، چیدہ چیدہ بلکہ گاہے گاہے ہی خواتین کا ذکر کرتے ہیں، اب ان کو بھی یاد نہ رکھیں تو کیا کافر ہی مر جائیں؟
یہ کون سی ہے ہم نے نہیں سنی۔۔
ابھی تو نصرت فتح علی کی "یہ جو ہلکا ہلکا سرور ہے" سن رہے ہیں۔۔۔سوا گھنٹے کی قوالی ہے۔۔۔۔
چلو اب اکثر و بیشتر کیا کریں گے خواتین کا تذکرہ۔۔۔ ظفری بھائی کی طرح
غالباً چاندنی کا دھواں نام تھا اس کہانی کا جس میں حمید اور اور قاسم صاحبان نے نانوتہ کو ایک خیمے کے اندر کھوپڑے سے نکلے دھوئیں سے بنی تھری ڈی ٹی وی میں پروجیکٹ ہوتے دیکھا تھا۔ اور پھر اس قوالی میں مست ہو گئے تھے۔
کون کون ہیں وہلیکن ظفری بھائی جن کے شکار ہوئے ہیں ان کو محفلین بنا رکھا ہے۔ یہ شرط آپ پر بھی عائد ہو گی۔
کون کون ہیں وہ
کون کون ہیں وہ
ابھی میں کھانا کھانے جا رہا ہوں۔ مرغے کے سیخ کباب بھی ہیں۔ دعوت عام ہے۔