کون ہے جو محفل میں آیا ۔60

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمد امین

لائبریرین
بس سمیع بھائی ہمیں پکنک پر لے گئے تھے ہاکس بے، وہاں سے واپسی پر ضد کی کہ پی اے ایف بھی چلیں، وہاں سے دہری تھکن اور بد پرہیزی سے تھوڑی سی بیمار پڑگئی۔ :)
ویسے یہ اچھا ہوا کہ اس مرتبہ ہماری عید کی چھٹیاں کافی طویل ہوئیں۔ کل ان شاء اللہ پہلا دن ہے۔ اس دوران محفل پر حاضری رہی مگر مراسلے بہت کم ارسال کیے۔ :)

چھٹیاں اتنی زیادہ کیوں ہوئیں؟؟
 
نازنین ناز

محفلین
آپ نے جو حدیث لکھی ہے:
کلمتان خفیفتان علی اللسان، ثقیلتان فی المیزان، حبیبتان الی الرحٰمن : سبحان اللہ و بحمدہ سبحان اللہ العظیم
یہ بخاری شریف کی آخری حدیث ہے اور غالبا اس طرح ہے:
کلمتان حبیبتان الی الرحمٰن، خفیفتان علی للسان ثقیلتان فی المیزان: سبحان اللہ و بحمدہ سبحان اللہ العظیم
یعنی ’’حبیبتان الی الرحمٰن‘‘ پہلے اور ’’خفیفتان علی للسان‘‘ بعد میں ہے۔ :)
 
نازنین ناز

محفلین
چھٹیاں اتنی زیادہ کیوں ہوئیں؟؟
ویسے تو مدرسہ میں عیدین کی چھٹیاں نسبتاً زیادہ ہی دی جاتی ہیں مگر اس مرتبہ کافی زیادہ دی گئیں۔ اس کی دو وجوہات تھیں، ایک تو ہمارے دو معلمین کو گاؤں جانا تھا اور ان کے پاس بہت اہم کتابیں ہیں، دوسرے ہمارے مدرسے کے مہتمم صاحب کی صاحبزادی کی شادی تھی جو الحمدللہ کل بخیروخوبی ہوگئی اور ہم نے بھی اس میں شرکت کی۔ :)
 
شمشاد

لائبریرین
جزاک اللہ، میں اس کو درست کر دوں گا۔
میں نے ایک مسجد میں لکھا دیکھا تھا، ویسے ہی یہاں لکھ دیا۔
 
نازنین ناز

محفلین
جزاک اللہ، میں اس کو درست کر دوں گا۔
میں نے ایک مسجد میں لکھا دیکھا تھا، ویسے ہی یہاں لکھ دیا۔
میرے ناقص علم کے مطابق ایسا ہی ہے اور ترجمہ بھی اس طرح درست بیٹھتا ہے لیکن پھر بھی کسی عالم سے بھی معلوم کرلیجئے گا۔ :)
 
محمد امین

لائبریرین
میرے ناقص علم کے مطابق ایسا ہی ہے اور ترجمہ بھی اس طرح درست بیٹھتا ہے لیکن پھر بھی کسی عالم سے بھی معلوم کرلیجئے گا۔ :)

ناز بہن دوسری صورت میں ترجمہ غلط ہوگیا کیا؟ یعنی جو ان کے دستخط میں لکھا ہے؟
 
محمد امین

لائبریرین
بڑی حد تک درست ہے تاہم صرفی ونحوی تحلیل کسی قدر طوالت کی متقاضی ہے جو یہاں محفل پر کچھ مناسب نہیں لگتی۔ :)

درست تو ہے۔۔۔ ہاں میں نے بیچ کی ترکیب چھوڑ دی برائے اختصار۔۔۔ مگر ترجمہ غلط کیسے ہوا میں یہ جاننا چاہ رہا ہوں۔۔
 
نازنین ناز

محفلین
ناز بہن دوسری صورت میں ترجمہ غلط ہوگیا کیا؟ یعنی جو ان کے دستخط میں لکھا ہے؟
نہیں ترجمہ تو پھر بھی درست ہے لیکن بات کی ترتیب آگے پیچھے ہوجاتی ہے جیسے کوئی کہے:
’’میں دفتر جارہا ہوں۔‘‘ (یہ ترتیب الفاظ کی مناسبت سے بالکل درست ہے) برخلاف اس کے کہ:
’’میں جارہا ہوں دفتر۔‘‘ (اس میں الفاظ کی ترتیب کچھ آگے پیچھے ہوگئی ہے)
ویسے بھی حدیث کے الفاظ میں ردّوبدل جائز نہیں اور رہی دوسری روایت کی بات تو سب سے مشہور روایت یہی بخاری شریف والی ہے باقی کوئی دوسری روایت میرے علم میں نہیں ہے ہوسکتا ہے کہ موجود ہو۔ :)
 
محمد امین

لائبریرین
مجھے بہت مزا آتا تھا ترکیبِ نحوی میں۔۔۔ مگر اب وقت ہی نہیں ملتا کہ کتب کھول کر تازہ کرسکوں۔۔۔نہ ہی مکمل آتی ہے ترکیب۔۔۔
 
محمد امین

لائبریرین
نہیں ترجمہ تو پھر بھی درست ہے لیکن بات کی ترتیب آگے پیچھے ہوجاتی ہے جیسے کوئی کہے:
’’میں دفتر جارہا ہوں۔‘‘ (یہ ترتیب الفاظ کی مناسبت سے بالکل درست ہے) برخلاف اس کے کہ:
’’میں جارہا ہوں دفتر۔‘‘ (اس میں الفاظ کی ترتیب کچھ آگے پیچھے ہوگئی ہے)
ویسے بھی حدیث کے الفاظ میں ردّوبدل جائز نہیں اور رہی دوسری روایت کی بات تو سب سے مشہور روایت یہی بخاری شریف والی ہے باقی کوئی دوسری روایت میرے علم میں نہیں ہے ہوسکتا ہے کہ موجود ہو۔ :)

ہاں یہ ہے۔ اللہ تحریفِ حدیث سے محفوظ فرمائے۔ یہاں چونکہ یہ تینوں جملے کلمتان کی صفت ہیں اور تینوں کی ضمائر راجع بسوئے کلمتان ہی ہیں تو ترجمے میں فرق نہیں آنا چاہیے۔ بہرحال حدیث ہے تو احتیاط اولیٰ اور لازم۔۔۔ :) ۔۔ شکریہ تفصیل کا۔۔۔ مجھے علمی باتوں میں مزا آتا ہے۔۔ حالانکہ علم ہے نہیں مجھ کو۔۔
 
السلام علیکم ! ممنون ہوں کہ برادر محترم امین صاحب نے مجھے اس پوسٹ میں ٹیگ کیا سو شریک محفل دوستوں اور بیٹیوں کی خدمت میں سلام عرض کرنے کا موقع ملا ۔۔۔۔۔ جزاک اللہ
 
محمد امین

لائبریرین
السلام علیکم ! ممنون ہوں کہ برادر محترم امین صاحب نے مجھے اس پوسٹ میں ٹیگ کیا سو شریک محفل دوستوں اور بیٹیوں کی خدمت میں سلام عرض کرنے کا موقع ملا ۔۔۔۔۔ جزاک اللہ
وعلیکم السلام سر ۔۔ کیسے مزاج ہیں آپ کے :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top