کون ہے جو محفل میں آیا ۔60

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

نازنین ناز

محفلین
مجھے بہت مزا آتا تھا ترکیبِ نحوی میں۔۔۔ مگر اب وقت ہی نہیں ملتا کہ کتب کھول کر تازہ کرسکوں۔۔۔نہ ہی مکمل آتی ہے ترکیب۔۔۔
امین بھائی! یہ آپ کا انکسار ہے کہ ایسا کہہ رہے ہیں ورنہ آپ کی باتوں سے اندازہ ہوا کہ اس دشت کی شناوری میں ایک عمر گزاری ہے۔ :)
سچ سچ بتائیں آپ نے درس نظامی کہاں تک پڑھا ہے؟ :)
 
برادر محترم شمشاد صاحب اور نازنیں بیٹا جی کا ممنون ہوں کہ محبتوں میں یاد رکھا ۔۔۔۔۔۔۔۔ فجر سے عشا تک دورنگی ء دوراں اور نیرنگی ء سیاہ ست دیکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سیاہ کو سفید اور سفید کو سیاہ دیکھ اور سن رہے ہیں
 
محمد امین

لائبریرین

کچھ بھی نہیں پڑھا۔۔۔ تین دفعہ داخلہ لے کر تھوڑا تھوڑا پڑھا۔۔۔ مگر دوسری ضروریات اور معاشی مسائل نے پڑھنے نہیں دیا۔۔ اور اب تو نالائقی عروج پر ہے۔۔ اللہ معاف فرمائے مجھے۔
 
محمد امین

لائبریرین
برادر محترم شمشاد صاحب اور نازنیں بیٹا جی کا ممنون ہوں کہ محبتوں میں یاد رکھا ۔۔۔۔۔۔۔۔ فجر سے عشا تک دورنگی ء دوراں اور نیرنگی ء سیاہ ست دیکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سیاہ کو سفید اور سفید کو سیاہ دیکھ اور سن رہے ہیں

سر سچ کہا۔۔۔ اس ملک میں تو روزانہ ہی کچھ نہ کچھ دال میں کالا دیکھنے کو ملتا ہے۔۔۔بلاناغہ۔۔۔ یہاں تو دال کا بھی ناغہ نہیں ہوتا :(
 
نازنین ناز

محفلین
برادر محترم شمشاد صاحب اور نازنیں بیٹا جی کا ممنون ہوں کہ محبتوں میں یاد رکھا ۔۔۔۔۔۔۔۔ فجر سے عشا تک دورنگی ء دوراں اور نیرنگی ء سیاہ ست دیکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سیاہ کو سفید اور سفید کو سیاہ دیکھ اور سن رہے ہیں
فاروق انکل! آپ کتنے ذومعنی فقرے بولتے ہیں، ایک ایک جملے کو بار بار پڑھا اور ہر بار نئی معانی ومطالب آشکار ہوئے۔ اللہ کرے زور قلم اور زیادہ
 
بیٹا جی جب تک بینک میں بیٹھ کر دو جمع دو چار کرتے تھے تب بھی مطمئن نہیں تھے ، اب صحافت میں دو جمع دو چار لکھتے ہیں تو لاٹھی گولی اور ڈنڈے والے مطمئن نہیں ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ رنگی کو نارنگی بولیں ، بنے دودھ کو کھویا ، چلتی کو کہتے ہیں گاڑی ، دیکھ کبیرا رویا ۔۔۔۔۔ والعصر کو چھوڑیں تو والناس نہیں چھوڑتا
 
عائشہ سس نے تو مجھے خوامخواہ بدنام کر رکھا ہے ’’مشکل اُردو بولنے والی بہنا‘‘ کے نام سے۔ :) اب آئے گی تو آپ کے تمام مراسلے پڑھواؤں گی۔ :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top