کون ہے جو محفل میں آیا ۔60

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمد امین

لائبریرین
نیند نہیں آئی تو "اوبنٹو" انسٹال کرنے بیٹھ گیا۔۔ مگر ہو نہیں رہی۔ ابھی پین ڈرائو سے بوٹ کی ہوئی ہے۔

اور سعود اس وقت میچ دیکھ رہا تھا۔۔۔اس لیے سابقے لاحقے سب گم تھے۔۔۔ ہی ہی ہی ۔۔۔ سو سوری۔۔۔
 

محمد امین

لائبریرین
سعود۔۔۔ ونڈوز 7 کے ساتھ نصب کرنا چاہ رہا ہوں۔۔۔ مگر پارٹیشن والا معاملہ سمجھ سے باہر ہورہا ہے۔۔۔ اور یہاں تو حروف بھی صحیح نہیں آرہے
 
ہم آپ کو مشورہ دیں گے کہ اگر سسٹم میں مناسب مقدار میں ریم ہے تو ورچؤل باکس نصب کر لیں۔ اس کے اندر لینکس کی مشین بنا لیں۔ اس طرح آپ کو چند فائدے ہوں گے۔

- نا دانستگی میں ڈسک اور رائٹ کا خطرہ ٹل جائے گا۔
- بیک وقت ونڈوز اور لینکس دونوں چلا سکیں گے جبکہ ڈؤل بوٹ کی صورت میں ایک وقت میں ایک ہی چلے گا۔
- ایک سے زائد لینکس آپریٹنگ سسٹم الگ الگ مشینوں کی شکل میں بنا سکیں گے جن کو ضرورت اور پسند کے مطابق استعمال کر سکیں گے۔
- اگر کسی سبب مزاج کو نہ بھائے تو واپسی سہل ہوگی۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے یہ بتائیں، میں نے سی، ڈی اور ای پارٹیشن کی ہوئی تھی۔ اب سی اور ڈی تو مل رہی ہیں، جبکہ ای نہیں مل رہی اور جواب یہ آتا ہے کہ آپ کو ابھی فارمیٹ کرنا چاہتے ہیں یا نہیں؟ تو میں کیا کروں؟
 

محمد امین

لائبریرین
یہ اچھا مشورہ ہے ،،، :) ۔۔۔ ایک دفعہ ایکس پی تو استعمال کی تھی ورچول مشین پر۔۔۔
ویسے 7 سے تو بہتر ہی لگ رہی ہے لینکس پرفورمنس میں۔۔۔ 7 ہیوی بہت ہے۔۔۔۔۔
 
مجھے یہ بتائیں، میں نے سی، ڈی اور ای پارٹیشن کی ہوئی تھی۔ اب سی اور ڈی تو مل رہی ہیں، جبکہ ای نہیں مل رہی اور جواب یہ آتا ہے کہ آپ کو ابھی فارمیٹ کرنا چاہتے ہیں یا نہیں؟ تو میں کیا کروں؟

اگر اس ڈرائیو کا ڈیٹا کہین اور محفوظ ہے تو اس کو فارمیٹ کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ :)
 

محمد امین

لائبریرین
ایک دفعہ کا ذکر ہے۔۔۔۔ ہمارے ایک محلے دار نے ہمیں بہت "قابل" سمجھ کر ونڈوز انسٹال کرنے کو بلایا۔۔۔ اس وقت تک تو ہم ونڈوز انسٹال کرنے میں ماہر ہوگئے تھے۔۔۔۔

مگر ونڈوز ایکس پی کا نسٹالر اکثر ڈرائیو لیٹر میں گڑبڑ کردیتا تھا۔۔۔ ہم نے سیٹ اپ میں جا کر کچھ سوچا۔۔۔اور اپنی "قابلیت" پر تکیہ کر کے اٹکل سے ایک ڈرائو چنی اور اس میں کھٹاکھٹ ونڈوز انسٹال کردی۔۔۔

واضح رہے، اس محلے دار نے پہلے جتا دیا تھا کہ ایک پارٹیشن میں ہمارا بہت اہم ڈیٹا ہے۔۔۔۔

اور قسمت کی کرنی ایسی ہوئی کہ جب ونڈوز بوٹ ہوئی تو وہی ڈرائیو فارمیٹ ہو کر اس میں ونڈوز نصب ہوگئی تھی کہ جس میں انکا ڈیٹا تھا۔۔۔۔۔ ہاہاہاہا

اس دن ہم اپنی نظروں میں خوب ذلیل ہوئے۔۔۔۔۔اس نے تو مروت میں کچھ نہیں کہا
 
شمشاد بھائی، آپ ایک کام کر سکتے ہیں۔ محمد امین بھائی کو اپنا ڈیسکٹاپ شئیر کرا دیں۔ اس مقصد کے لئے ٹیم ویور استعمال کر سکتے ہیں۔ اس طرح وہ آپ کی مشین کو رموٹلی کنٹرول کر کے امکانات کا جائزہ لے سکیں گے۔ چوں کہ وہ ونڈوز یوزر ہیں اس لئے ان کو اس حوالے سے زیادہ تجربہ ہوگا۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
وہ دوسرے کمپیوٹر میں ہے۔ اب اسکو اٹھا کر سٹور میں رکھ دیا ہوا ہے۔ اب کسی دن ہمت کریں گے کہ اس کو نکالیں اور پھر سے نصب کریں۔ تب کی تب دیکھی جائے گی۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top