کون ہے جو محفل میں آیا ۔60

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
وعلیکم السلام۔ کیسی ہیں شگفتہ بٹیا؟ اور آپ کو لائبریری سیکشن کی ادارت کے حوالے سے کوئی مسئلہ تو درپیش نہیں؟ دھاگے کے سابقوں کا رنگ آپ کی مرضی کے مطابق ہے یا کوئی تبدیلی درکار ہے؟ :)

سعود بھائی ، لائبریری سیکشن میں چیک کیجیے وہاں ایڈیٹر / پوسٹ پیج دکھائی نہیں دے رہا ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ویسے ایک چیز بتائیں بٹیا رانی کہ نستعلیق فونٹ کے ہوتے ہوئے کسی نسخ فونٹ وہ بھی ایسا جس کو اردو کے لئے کبھی آپٹیمائز ہی نہیں کیا گیا ہو، اس میں متن پڑھنا کیوں چاہتی ہیں؟ ہمارا ذاتی خیال یہ ہے کہ اس وقت نستعلیق فونٹ میں فورم کے مضامین، تبصرے، فہرست مضامین اور لوگوں کے شامل کردہ تقریباً تمام مواد خاصے بڑے حجم میں ہیں۔ جب کہ مینو، تاریخیں اور بعض شماریات نسبتاً چھوٹی ہیں (جن کو پڑھا نہیں جاتا بلکہ ان کی جگہیں حفظ ہو جاتی ہیں ایک آدھ دفعہ استعمال کرنے پر) حالانکہ ان کو بھی بڑا کیا گیا ہے لیکن کم۔ کیوں کہ ان کو زیادہ بڑھانے سے پیج کا لے آؤٹ خراب ہوگا اور کم ریزولیوشن والے کمپیوٹر پر کچھ چیزیں غائب بھی ہو سکتی ہیں جیسے پچھلے فورم میں آپ کے کمپیوٹر پر نصف سے زائد چیزیں نظر ہی نہیں آتی تھیں۔ تاہوما فونٹ میں تھیم کو مہیا کرانا ایک اور بات ہے لیکن ہم واقعی جاننا چاہیں گے کہ جب کہ دوسرے زبانوں میں ٹائپو گرافی کے حوالے سے ایک ایک پکسل کی پرفیکشن کی بات ہوتی ہے ایسے دور میں آپ غیر معیاری رسم الخط میں پڑھنا کیوں چاہتی ہیں؟ اور وہ کون کون سی جگہیں ہیں جہاں آپ کو اکثر دیکھنا رہتا ہے لیکن وہاں کے فونٹ چھوٹے ہیں؟ ممکن ہے آپ بتا سکیں تو ہم اسی تھیم میں بہتری لا سکیں۔ :)

سعود بھائی تاہوما کس لحاظ سے غیر معیاری ہے ؟
مجھے فونٹس اور یا ٹائپو گرافی کے علم سے آگہی نہیں ہے ۔ تاہوما میں اردو آسانی سے پڑھی جا سکتی ہے نستعلیق کی بہ نسبت اور صفحہ آسانی سے اوپر نیچے اور دائیں بائیں اسکرول کرنا آسان ہوتا ہے ۔ نستعلیق میں صفحہ اسکرول کرتے وقت رفتار کم محسوس ہوتی ہے جیسے کھینچنا پڑ رہا ہو صفحہ کو ۔

جب صفحہ سامنے ہو کوئی بھی تو ہر جگہ نظر پڑ رہی ہوتی ہے جہاں فونٹ چھوٹا ہو وہاں رکنا پڑ رہا ہے ابھی تو اور پھر زوم کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ کیا لکھا ہے ، ابھی موجودہ شکل سے مانوس ہونے میں کچھ وقت لگے گا ۔ مانوس ہونے سے بہتری ہوتی جائے گی ۔ ڈراپ ڈون مینو جہاں ہیں وہاں بھی فونٹ چھوٹا ہے ۔ علاوہ ازیں اس صفحہ پر تازہ ترین دھاگے اور اس میں آخری پوسٹ ارسال کرنے والے رکن کا نام اور پوسٹ ارسال کرنے کا وقت اور تاریخ فونٹ سائز کی وجہ سے زوم کرنے پر دکھائی دیتے ہیں صحیح سے ۔

نستعلیق میں کچھ حروف تہجی سیڑھی کی شکل اختیار کر لیتے ہیں جہاں اراکین کسی ایک حرف کی تکرار کریں ٹائپ کرتے وقت !

ٹیسٹ فورم میں تو مجھے کافی وقت لگ گیا تھا یہ ڈھونڈنے میں لگ گیا تھا کہ نیا دھاگہ شروع کرنے کا آپشن کہاں ہے :)
 

mfdarvesh

محفلین
السلام علیکم
ہم بھی حاضرہیں، یہ ویک اینڈ تو بہت ہی مصروف گزر گیا، دوبار تو پنڈی جانا پڑگیا تھا وہ بھی راجہ بازار
 

mfdarvesh

محفلین
جی ہاں
کیا خوب بوجھا ہے، حلوہ، حلوہ ہوتا ہے، جب مل جائے کیا بات ہے اور چائے تو ہر وقت ہی مل سکتی ہے
 

شمشاد

لائبریرین
یہ لیں پھر، فہیم کو بھی ساتھ ہی لیتے آئیں۔

gajar_ka_halwa.jpg
 

mfdarvesh

محفلین
ہائے ہائے
کیا پیش کر دیا ہے ظالم نے، اب تو کھانا ہی پڑے گا اور پستے کی ہوائیاں
نرم ہو اور گرم ہو
ساتھ چمچہ بھی ضرور ہو
 

شمشاد

لائبریرین
چمچوں کی پاکستان میں کیا کمی ہے۔ اب تو ویسے بھی الیکشن الیکشن کھیلنے کی تیاریاں ہیں۔
 
سعود بھائی ، لائبریری سیکشن میں چیک کیجیے وہاں ایڈیٹر / پوسٹ پیج دکھائی نہیں دے رہا ۔

جی اس میں پرمیشن کا مسئلہ تھا۔ ہم نے درست کر دیا ہے۔ آپ ملاحظہ فرما لیں۔ اور کوئی مشکل نظر آئے تو مطلع فرما دیں۔ فی الحال اس زمرے کے تحت صرف اس زمرے کے مدیران اور لائبریرین جوابات اور نئے دھاگے ارسال کر سکتے ہیں۔ :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top