کون ہے جو محفل میں آیا ۔62

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
وعلیکم السلام۔ کیسے مزاج ہیں امین بھائی۔ ویسے آپ ہماری گڑیا رانی کو ایسے نہ کہا کریں، ورنہ آپ کو سزا مل سکتی ہے بٹیا رانی کے کمرے کی صفائی کرنے کی۔ آپ تو جانتے ہی ہیں کہ ہم اپنی پریوں کو سر چڑھا کر رکھتے ہیں۔ :)
 
محمد امین

لائبریرین
جبھی ہماری پریاں نک چڑھی ہوگئی ہیں :laughing:

خیر مذاق برطرف۔۔۔ ناعمہ بیٹا کب سے آئے گا تمہارا پروگرام؟ اور کراچی میں بھی آئے گا کیا؟
 
محمد امین

لائبریرین
اجی کیا سنائیں۔۔۔ باس نے آج ہی کچھ مزید کام ہمارے سر تھوپ دیا ہے۔۔۔ پہلے ہی کچھ کم کیسز تھے گویا۔۔۔اب صبح سے بیٹھے یہی سوچ رہے ہیں:

نالہ و شور و فغاں کیا کیجے
دل نہیں لگتا یہاں کیا کیجے

اتنا یہ کام ہے اور یہ ننھی جاں
میز پر دفتر پڑا، کیا کیجے
 
اب ایسی بھی کیا بوکھلاہٹ امین بھائی کہ اقباس کسی اور پیغام کا اور مخاطب کوئی اور۔ خیال کہاں بھٹک رہا ہے آپ کا؟ :)
 
محمد امین

لائبریرین
اب ایسی بھی کیا بوکھلاہٹ امین بھائی کہ اقباس کسی اور پیغام کا اور مخاطب کوئی اور۔ خیال کہاں بھٹک رہا ہے آپ کا؟ :)
اقتباس تو تمہارے پیغام کا لیا تھا :) ۔۔۔ کمپیوٹر کافی سست ہے غالباً پتا نہیں چلا مجھے اوپر نیچے ہوگیا :p
 
اجی کیا سنائیں۔۔۔ باس نے آج ہی کچھ مزید کام ہمارے سر تھوپ دیا ہے۔۔۔ پہلے ہی کچھ کم کیسز تھے گویا۔۔۔اب صبح سے بیٹھے یہی سوچ رہے ہیں:

نالہ و شور و فغاں کیا کیجے
دل نہیں لگتا یہاں کیا کیجے

اتنا یہ کام ہے اور یہ ننھی جاں
میز پر دفتر پڑا، کیا کیجے

دل لگانے کے لئے دنیا بسا لیجے نئی
اک پڑوسن نہ سہی اور بلا لیجے نئی

دل نہیں لگتا ہے دفتر میں تو پروا کیسی
نقش کم سن کوئی کاغذ پہ بنا لیجے نئی
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top