کون ہے جو محفل میں آیا ۔62

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمد امین

لائبریرین
ارے ہاں وہ تو الحاج اختر ہے۔
عمار سے ملاقات ہوئی ہے پھر کبھی آپ کی۔
کہ وہ تو آپ کے بالکل ہی سامنے رہتا ہے۔

عمار سامنے نہیں رہتا تھوڑا دور رہتا ہے۔۔۔ اس سے ملاقات نہیں ہوئی۔۔ میں محفل پر فعال نہیں تھا۔۔۔ اور اب جب میں فعال ہوا ہوں تو وہ غائب ہے۔۔۔۔
 
محمد امین

لائبریرین
یہ کہاں سے اٹھا لائے ہیں؟ اور پھر اتنی سی پلیٹ سے کیا ہو گا۔

یہ ہمارے چاچو نے دیا ہے ابھی لا کر۔۔۔ اور اتنا سا ہے تو کیا ہوا۔۔۔ہمارا ایثار ہے کہ جتنا بھی ہے سارا کا سارا آپ لوگوں کو دے دیا ۔۔۔ :laughing: کراچی کی مشہور دلپسند سویٹس کا ہے یہ ۔۔۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
کون سا وعدہ یہاں آنے کا یا قلفی والا ۔۔ویسے آجکل ٹھنڈ بہت ہوگئی ہے گلا خراب ہوگا ۔صبح کالج جاتے ہوئے تھوڑی تھوڑی دھند ہوتی ہے :)

اس وقت یہاں آنے کا وعدہ ۔ اور کل میں آپ کے حصے کی قلفی کی تصویر بنائی تھی :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
یعنی اب آپ یہیں ہیں کافی دیر کے لیے :)

جی کچھ دیر تک ہوں ۔ اس وقت میرے کمرے میں اور لوگ بھی موجود ہیں ، امی اکثر میرے ہی کمرے میں ٹی وی دیکھتی ہیں ابھی امی سو جائیں گی تو میں بھی سو جاؤں گی ۔ عائشہ آپ دیر سے کیوں آتی ہیں جلدی کیوں نہیں ؟
 
محمد امین

لائبریرین
جی جناب ہمیں علم ہے۔
شاید الحاج بندو خان ریسٹورینٹ کے ساتھ سے جو روڈ اندر جارہا ہے آپ وہاں کہیں رہتے ہیں :)

اور کراچی کے چند ایک علاقوں کے نام تو میں گنوادیتا ہوں۔
جو خطرناک تو نہیں لیکن دلچسپ ضرور ہیں۔
جیسے کہ۔
گیڈر کالونی، مچھر کالونی،گھنڈو گوٹ۔
اور لوگوں کو شاید علم نہ ہو کہ انڈیا کے علاوہ کراچی میں بھی،
ایک بنارس اور ایک علی گڑھ پایا جاتا ہے :)

کراچی میں آدھا انڈیا پایا جاتا ہے اگر ناموں کو دیکھیں تو :) ۔۔۔ چلیں میں بھی کچھ نام لکھتا ہوں عجیب سے جن کا کوئی مطلب نہیں۔۔ پھر وہ نام بھی لکھوں گا جو انڈیا سے آنے والوں نے اپنے علاقوں کو دیے

انڈا موڑ
گڈاپ
ڈالمیا
کریلا اسٹوپ (اسٹاپ)
نالہ اسٹوپ
کالا اسکول
پیلا اسکول

اور بھی کئی ہیں نام یاد نہیں آرہے۔۔

اور اب انڈیا کے علاقوں کے نام کراچی میں:

دو تو فہیم نے بتائے، بنارس چوک اور علیگڑھ کولونی۔
جام نگر
یو، پی موڑ
بہار کولونی
بنگالی پاڑہ
امروہہ سوسائٹی
دہلی مرکنٹائل سوسائٹی
گودھرا مسلم کولونی
حیدرآباد کولونی (دکن)
دھوراجی
کلیانہ

ارو بھی بہت ہیں :)
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
جی کچھ دیر تک ہوں ۔ اس وقت میرے کمرے میں اور لوگ بھی موجود ہیں ، امی اکثر میرے ہی کمرے میں ٹی وی دیکھتی ہیں ابھی امی سو جائیں گی تو میں بھی سو جاؤں گی ۔ عائشہ آپ دیر سے کیوں آتی ہیں جلدی کیوں نہیں ؟
اپیا ڈرامہ دیکھنا ہوتا ہے ناں ۔۔ہی ہی ہی
ایک ہی تو دیکھتے ہیں پی ٹی وی کا آٹھ بجے والا ۔۔ویسے بھی میں پڑھ رہی تھی۔:)
 
شمشاد

لائبریرین
پریم نگر، پریم گلی، گاندھی گارڈن، میانہ پورہ وغیرہ جیسے نام تو آجکل بھی ہیں جو تقسیم ملک سے پہلے کے چلے آ رہے ہیں، وہ تو زرداری کو فرصت نہیں ورنہ ان سب کے نام بدل کر بے نظیر کے نام پر رکھ دیتا۔
 
محمد امین

لائبریرین
پریم گلی جامعہ کراچی میں ایک جگہ کا نام ہے :rollingonthefloor: جہاں طالبانِ علم اپنے علم و عمل میں اضافے کے لیے جمع ہوتے ہیں۔۔۔ہاہاہاہ اتفاق سے ہماری تو حسرت ہی رہ گئی۔۔۔۔۔ شرم اور "داڑھی" کے مارے وہاں جانے کی ہمت نہیں پڑی :p
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اپیا ڈرامہ دیکھنا ہوتا ہے ناں ۔۔ہی ہی ہی
ایک ہی تو دیکھتے ہیں پی ٹی وی کا آٹھ بجے والا ۔۔ویسے بھی میں پڑھ رہی تھی۔:)

کونسا ڈرامہ ہے ؟ اور آپ ڈرامہ دیکھتے پڑھ رہی تھیں یا پڑھتے ہوئے ڈرامہ دیکھ رہی تھیں :)
کوئی اچھا ڈرامہ ہو دیکھنے لائق تو بتائیں ۔ اور ٹی وی پر کوئی اچھا پروگرام ہو تو بتائیں ۔
 
شمشاد

لائبریرین
پنڈی میں ایک باغ ہے جس کا نام "سرداراں والا باغ" ہے۔ اور سردار تو آپ کو معلوم ہی ہو گا کن کو کہتے ہیں۔
 
محمد امین

لائبریرین
اچھا تو اسے گاندھی گارڈن کہا جاتا تھا پہلے !

پرانے لوگ اسے اب بھی گاندھی گارڈن کہتے ہیں :)

پنڈی میں ایک باغ ہے جس کا نام "سرداراں والا باغ" ہے۔ اور سردار تو آپ کو معلوم ہی ہو گا کن کو کہتے ہیں۔

کن کو؟؟؟؟
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
پریم گلی جامعہ کراچی میں ایک جگہ کا نام ہے :rollingonthefloor: جہاں طالبانِ علم اپنے علم و عمل میں اضافے کے لیے جمع ہوتے ہیں۔۔۔ہاہاہاہ اتفاق سے ہماری تو حسرت ہی رہ گئی۔۔۔۔۔ شرم اور "داڑھی" کے مارے وہاں جانے کی ہمت نہیں پڑی :p

کے یو کی (مرکزی) لائبریری جانے والے طلبہ و طالبات کی تعداد کتنی ہوتی ہے ؟
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
کونسا ڈرامہ ہے ؟ اور آپ ڈرامہ دیکھتے پڑھ رہی تھیں یا پڑھتے ہوئے ڈرامہ دیکھ رہی تھیں :)
کوئی اچھا ڈرامہ ہو دیکھنے لائق تو بتائیں ۔ اور ٹی وی پر کوئی اچھا پروگرام ہو تو بتائیں ۔
آٹھ بجے کے ڈرامے تو اچھے ہوتے ہیں اپیا لیکن کچھ بہت بکواس ہیں ۔۔اچھا تو مجھے خود یاد نہیں آرہا کوئی بس یوں ہی دیکھ لیتے ہیں عادت پڑی ہوئی ہے اگر برا لگے تو میں نہیں دیکھتی یہاں آجاتی ہوں جلدی ۔۔
جی پڑھ لیتی ہوں اگر میتھ ہوتو ۔۔تھیوری وغیرہ نہیں پڑھی جاتی ۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top