کون ہے جو محفل میں آیا ۔62

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

نازنین ناز

محفلین
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ​
اللہ آپکو شفائے کاملہ عاجلہ عطا فرمائے ۔۔۔ سرسام میں واقعی انسان خواب تو دیکھتا ہی دیکھتا ہے، جاگتے ہوئے بھی کچھ نظر آتا ہے۔ ہم چھوٹے تھے تو جاگتے ہوئے بھی پتا نہیں کیا کیا خواب دیکھتے تھے، ڈر بھی جاتے تھے، ڈر کر چلاتے بھی تھے۔۔کہ فلاں نے یہ کردیا فلاں نے وہ کردیا :)
آمین ثم آمین۔ اللہ آپ کی خلوص بھری دعا کو میرے حق میں قبول فرمائے آمین​
جی بالکل! آپ نے گویا میرے احساسات کی ترجمانی کی ہے بالکل ایسی ہی کیفیت کا شکار ہوگئی تھی۔ (شاید اس کیفیت میں کچھ ہذیان بھی منہ سے نکل گیا تھا) ۔:)
اپنا بہت خیال رکھیں۔۔۔ اور ماشاءاللہ آپ اتنی بیماری میں بھی اتنی گاڑھی مگر شہد جیسی اردو لکھ سکتی ہیں :) ۔۔۔ بارک اللہ لک ۔۔۔ :)
یہ آپ کا حسن ظن ہے اور ویسے بھی جو کچھ ہے، سب اردو محفل ہی سے سیکھا ہے۔​
ہماری بدقسمتی کہ جب آپ تشریف لائے تو ہم سونے کی تیاری کر رہے ہیں۔​
کل ان شاء اللہ حاضری ہوگی۔ والسلام​
اللہ حافظ شب بخیر :)
 
محمد امین

لائبریرین
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ​
آمین ثم آمین۔ اللہ آپ کی خلوص بھری دعا کو میرے حق میں قبول فرمائے آمین​
جی بالکل! آپ نے گویا میرے احساسات کی ترجمانی کی ہے بالکل ایسی ہی کیفیت کا شکار ہوگئی تھی۔ (شاید اس کیفیت میں کچھ ہذیان بھی منہ سے نکل گیا تھا) ۔:)
یہ آپ کا حسن ظن ہے اور ویسے بھی جو کچھ ہے، سب اردو محفل ہی سے سیکھا ہے۔​
ہماری بدقسمتی کہ جب آپ تشریف لائے تو ہم سونے کی تیاری کر رہے ہیں۔​
کل ان شاء اللہ حاضری ہوگی۔ والسلام​
اللہ حافظ شب بخیر :)

آپ آرام کریں اب ۔۔۔ :) ۔۔۔ خاص کر اس حال میں مکمل آرام سے بڑھ کر کچھ نہیں ۔۔۔ اس حالت میں دماغ چلایا جائے تو جسمانی تھکن بڑھ جاتی ہے ۔۔۔

اللہ حافظ ۔۔ فی امان اللہ :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top