کون ہے جو محفل میں آیا ۔62

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
ہا ہا ہا، فہیم بھائی، ہم نے محفل میں "اینٹی ہمم" لگا دیا ہے تاکہ طویل ہممم سے محفل کی نستعلیقی نمائش خراب نہ ہو۔ :)
 
میں نے۔۔۔ اسکا اگلا حصہ آنے والا ہے۔۔۔ یا شاید آگیا ہو۔۔ شرلوک ہومز اصل شرلوک ہومز والی تو نہیں ہے البتہ بہت اچھی مووی ہے۔۔۔۔

آپ نے شاید "شرلوک ہولمز" دیکھی ہو جبکہ فہیم بھائی "شرلاک ہومز" کی بابت استفسار فرما رہے ہیں۔ :)
 
محمد امین

لائبریرین

وہ اصل میں شرلاک ہومز امریکا سے ریلیز ہونے والی برطانوی پس منظر کی فلم ہے تو وہ شرلوک ہومز ہی کہلائی تھی :rollingonthefloor:
 
فہیم

لائبریرین
میں نے۔۔۔ اسکا اگلا حصہ آنے والا ہے۔۔۔ یا شاید آگیا ہو۔۔ شرلوک ہومز اصل شرلوک ہومز والی تو نہیں ہے البتہ بہت اچھی مووی ہے۔۔۔۔
ابھی نہیں آیا لیکن آنے والا ہے۔
مجھے تو بہت کمال لگی۔

ہا ہا ہا، فہیم بھائی، ہم نے محفل میں "اینٹی ہمم" لگا دیا ہے تاکہ طویل ہممم سے محفل کی نستعلیقی نمائش خراب نہ ہو۔ :)
یعنی اب ہمیں ہمم کا متبادل کچھ سوچنا پڑے گا۔

آپ نے شاید "شرلوک ہولمز" دیکھی ہو جبکہ فہیم بھائی "شرلاک ہومز" کی بابت استفسار فرما رہے ہیں۔ :)
کچھ غلط بول ڈالا کیا ہم نے :)
 
یعنی اب ہمیں ہمم کا متبادل کچھ سوچنا پڑے گا۔

بھئی یہ تو فلاح عامہ کے لئے اٹھایا گیا انتظامی قدم ہے، آپ دانستہ رخنہ ڈالیں گے تو مناسب نہیں ہوگا۔ :)

کچھ غلط بول ڈالا کیا ہم نے :)

غلط بولیں آپ کے دشمن (یعنی امین بھائی)۔ وہ تو ہم انھیں چھیڑ رہے تھے اور آپ دیکھ لیں، فوراً صفائی پیش کر دی گئی۔ :)
 
محمد امین

لائبریرین
اور محمد امین بھائی آپ سنائیں کہ کوئی مخدوم صاحب ملے کہ نہیں :)

بھئی یہ تو آپکا کام ہے ڈھونڈنا۔۔۔۔۔۔۔

بھئی یہ تو فلاح عامہ کے لئے اٹھایا گیا انتظامی قدم ہے، آپ دانستہ رخنہ ڈالیں گے تو مناسب نہیں ہوگا۔ :)

غلط بولیں آپ کے دشمن (یعنی امین بھائی)۔ وہ تو ہم انھیں چھیڑ رہے تھے اور آپ دیکھ لیں، فوراً صفائی پیش کر دی گئی۔ :)

میاں اسے صفائی کہتے ہو؟؟ ہم بھی تو جواب آں غزل پیش کر رہے تھے۔۔۔وہ کیا کہتے ہیں ترکی بہ ترکی :chatterbox:
 
فہیم

لائبریرین
ہاہاہاہاہاہاہا،
لیکن ہمارا تو ابھی "امین فہیم" گروپ بننے والا ہے بس کسی مخدوم کی تلاش جاری ہے۔
آپ امین بھائی کو دشمن نہ بنائیں :)
 
اس طرح نصف مشترک نام ڈھونڈھنے ہیں تو دو چار محفلین کے نام ہم بتا دیتے ہیں۔

شاکر القادری + شاکر عزیز + عزیز امین + محمد امین + محمد احمد + ۔۔۔ :) :) :)
 
لیکن یہاں معاملہ نصف مشترک والا کہاں۔
یہاں تو
امین فہیم مخدوم
ہونا ہے:)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top