یعنی کہ وہاں بھی حلیم۔ تو ہمسائی کو معلوم ہو گیا کہ آپ آ گئے ہیں۔
اپنے گھر کے علاوہ کہاں نیند آتی ہے۔۔۔ ویسے اب گھر کو لوٹ رہے ہیں ہم بدھو کی طرح۔۔۔ ۔ خلافت چوک کا سوپ پینے گئے تھے
وعلیکم السلام عائشہ عزیز سس
کیسی ہیں آپ؟
میری طرف سے بھی سب کو سلام۔۔۔ ۔
اتنا جلدی کھانا بھی ہوگیا اور سونے بھی چلے سعود بھیا۔؟
واہ کیا بات ہے چھجا بدل ہمسائی۔شمشاد بھائی، وہ تو ہماری چھجا بدل ہمسائی ہیں بھلا ان کو کیسے نہ معلوم ہو؟ بلکہ جب ہم گھر پہیونچے ہیں تو وہ اپنے چھجے پر ہی کوئی کام کر رہی تھیں اور ہمیں سب سے پہلے انھوں نے ہی دیکھا تھا۔
واہ کیا بات ہے چھجا بدل ہمسائی۔
افسوس کہ یہاں چھجے ہی نہیں ہوتے۔
بھیا آپ کو پتا ہے میں نے بتایا تھا کچھ دن پہلے کہ ایک لڑکے کو اسکول میں ایک اور لڑکے نے بہت مارا تھا
آج ویک اینڈ تھا ناں مجھے ہاسپٹل سے کال آئی۔۔ اس بچے کی ڈیتھ ہو گئی
آئی ایم جسٹ سو اپ سیٹ
آئی ڈاؤنٹ نو وٹ ٹو ڈو
وعلیکم السلام، کیسی ہیں ہماری سیدہ شگفتہ بٹیا رانی؟ آج کے پورے دن کا کیا پروگرام ہے؟
سعود بھائی اگر آج اسکینر اور بھیتجا پارٹی نے پریشان نہیں کیا تو 50 کہانیاں اسکین کرنا ہیں ۔
ایک جگہ جانا بھی ہے اور کوئی طریقہ سوچنا ہے وہاں نہ جانے کا
اپنا کمرہ پہلے پھیلانا ہے اور پھر سمیٹنا بھی پڑے گا
اگلے ہفتہ کے لیے ڈریسز منتخب کرنا ہیں پھر وہ سب استری بھی کرنا ہیں
ابھی فہرست باقی ہے کچھ ۔
اور اب آپ بتائیں کہ آپ کی کیا مصروفیت رہے گی تمام دن ؟ آپ اس وقت ہیں کہاں ، دہلی میں ؟
ما شاء اللہ، یہ فہرست دیکھ کر تو ہمیں اپنی نہ تمام ہونے والی فہرستیں یاد آ گئیں جو حال ہی میں امتحانات کے دوران بناتے تھے۔
نہ جانے کے بہانے تو کئی ہو سکتے ہیں لیکن ہم اپنا مشورہ محفوظ رکھیں گے کیوں کہ ہمیں پورا یقین ہے کہ آپ کے زرخیز دماغ میں کہیں بہتر بہانے نمو پاتے ہیں۔
کسی کام میں سعود بھیا کی مدد کی ضرورت ہو تو بلا تکلف کہیے گا۔
ویسے آپ کی بھابھی کو بڑا اشتیاق رہتا ہے آپ سے بات کرنے کا۔ بلکہ ہم تو ایک عدد آئیڈیا بھی سوچے بیٹھے ہیں۔ اب یہ فیصلہ کرنا باقی ہے کہ اس ائیڈیے پر عمل در آمد کا ذمہ کس کے سر ڈالا جائے۔
ابھی آج کے دن کا لائحہ عمل مرتب نہیں کیا ہے۔ شاید ایک دوست سے ملاقات کے لئے کسی وقت نکلیں۔ رات کو ہمارے ایک دوست فرائڈ فش پر مدعو ہیں۔ آج زیادہ تر وقت فون کرکے لوگوں کو اپنی آمد سے مطلع کرنے میں گذرنے والا ہے۔