نا تمام فہرستیں
چلیں میں رات کو سونے سے پہلے دیکھتی ہوں کہ فہرست کتنی مکمل یا نامکمل رہتی ہے ، کل رپورٹ کروں گی ۔
آپ بھی مشورہ دیں کوئی بہانے کا ۔ مجھے عین وقت پر ضمیر صاحب دھوکا دے کر سچ بولنے پر مجبور کر دیتے ہیں ۔
دعاؤں میں یاد رکھیں ایک تو یہ مدد کرنا ہے آپ نے ۔ اس کے علاوہ ایک دو سوال پوچھنا ہیں وہ جب آپ کے پاس وقت ہو ۔
بھابھی کو آداب اور سلام پہنچا دیں ۔ اور آئیڈیا کیا سوچا ہے وہ بھی بتائیں پہلے
اگر زیادہ مصروف دکھانا ہو تو چاہئے کہ بجائے خود اپنی رپورٹ دینے کے ایک عدد لائحہ عمل رپورٹر رکھ لیا جائے۔ حمزہ صاب کو یہ منصب عطا کرنے کے بارے میں کیا خیال ہے؟
ایک وقعہ سناتے ہیں، اس سے عبرت پکڑیں اور ضمیر صاحب سے مقابلے کے لئے ذہن کو تیار کر لیں۔
سنتے ہیں کہ کسی جنگل میں گوشہ نشین ایک بزرگ اپنی جھونپڑی کے باہر بیٹھے تھے کہ اسی اثنا میں ایک ہرن ہانپتا کانپتا ان کی کٹیا میں پناہ گزیں ہوا۔ بعد چند لمحات کے وہاں ایک گھڑسوار شکاری جو اپنے لباس تفاخر سے کسی خطے ارض کا بادشاہ لگتا تھا حاضر ہوا اور ایک بھاگتے ہرن کی بابت سوال کیا۔ بزرگ نہیں چاہتے تھے کہ کسی پناہ گزین ہرن کو بادشاہ کی تیر اور شکار کی ہوس کی زد پر لا کھڑا کریں۔ مسئلہ یہ تھا کہ ان کو بھی ضمر صاحب نے جھوٹ بولنے سے منع کر رکھا تھا۔ لہٰذا کچھ یوں گویا ہوئے:
آنکھ نے دیکھا ہے لیکن اس میں گویائی نہیں
منہ میں گویائی ہے لیکن اس میں بینائی نہیں
بادشاہ کو بھی یہ بات سمجھ میں آگئی کہ وہ بتانا نہیں چاہتے لہٰذا وہ مسکراتے ہوئے اپنی راہ چل دئے۔
آپ سبھی لوگ ہمیشہ ہماری دعاؤں کا حصہ ہوتے ہیں۔ باقی کے سوالات آپ پبلک فورم یا ذاتی مکالمے میں دریافت فرما لیں، ہم اپنی فرصت کے مطابق جواب ضرور دیں گے ان شاء اللہ۔
آپ کی بھابھی تک آپ کا سلام پہونچا دیا گیا ہے اور انھوں نے بھی سلام کہا ہے۔ آئیڈیا یہ ہے کہ جب تک ہم یہاں ہیں تب تک آپ لوگوں کے پاس بھابھی سے پوچھنے کے لئے جو بھی سوالات، بتانے کے لئے شکایات اور فرمائشیں ہوں وہ سب ایک عدد دھاگے میں عرض کریں۔ ہم کوشش کریں گے کہ بر وقت آپ سب کی باتیں ان تک پہونچا کر ان سے جواب طلب کرکے من و عن وہاں پیش کر دیں گے۔
ویسے آپ نے ہمارا اسٹیٹس پیغام دیکھا ہو تو آپ کو علم ہونا چاہئے کہ ہم دہلی آ گئے ہیں۔ بلکہ اب تو دہلی میں دو رات پرانے ہو گئے۔