کون ہے جو محفل میں آیا ۔67

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
یہ کیا خفیہ باتیں ہورہی ہیں ۔۔؟

کوئی خفیہ بات نہیں اپیا رانی۔ بس یہ جو ننھی سی پری ہیں ان کی فرمائش تھی کہ بھیا ہندوستان میں جو فون نمبر لیں گے اس کو "سب سے پہلے" ہمیں بتائیں گے۔ :)

رات میں ایک عدد نمبر لیا، اس سے ابھی تک کسی سے رابطہ بھی نہیں کیا، کیوں کہ وہ فعال ہونے میں کچھ وقت لے رہا تھا۔ تب تک ہم سو گئے۔ لہٰذا ابھی پہلا کام یہی کیا ہے کہ مقدس بٹیا رانی کو وہ نمبر ارسال کیا ہے۔ اب وہ نمبر اپنی ریسرچ گروپ کو بھیجنا ہے۔ اس کے علاوہ یہاں ہندوستان کے دوست احباب اور محفلین میں جن کی فرمائش موصول ہو۔ :)
 

مقدس

لائبریرین
:) یو میڈ می اسمائیل بھیا
کل سے بالکل بھی ہنس نہیں پا رہی تھی بیکاز آف دا سیڈ نیوز
کچھ دن ایسے ہی گزریں گے اب تو
 
کچھ بھی تو نہیں ہو سکتا بھیا
وہ بچہ واپس نہیں آئے گا۔۔ مجھے اس کا چہرہ نہیں بھولے گا۔۔ آئی کڈنٹ ڈو اینی تھنگ۔۔۔ سو ہیلپ لیس

یہ بات بڑی ہی سنگدلانہ ہے لیکن ہم آپ سے ضرور کریں گے کہ جب آپ کو اس حقیقت کا ادراک ہے کہ وہ بچہ واپس نہیں آ سکتا تو اپنے اضمحلال کو سمیٹ کر جلدی سے معمول پر آ جائیں۔ آپ کے پیشے میں تھوڑی سی بے حسی پروفیشنل ایٹیٹیوڈ کہلائے گی۔ اور ہمارا خیال ہے کہ یہی بہتر ہے کیوں کہ اس طرح آپ خود کو دیگر چیلینجیز کے لئے تیار کر سکیں گی۔ ورنہ اس حادثے کے سوگ میں آپ پذمردہ ہو گئیں تو مستقبل میں بھی خود کو یوں ہی ہیلپ لیس محسوس کریں گی۔ ایک بات سمجھ لینا ضروری ہے کہ ہم ایک انسان ہونے کے ناطے کسی کام کا محض عزم کر سکتے ہیں اور اس کے لئے کوشش کر سکتے ہیں، کسی نتیجے کو یقینی بنانا ہمارے اختیارات کے دائرے سے باہر کی چیز ہے۔

ناؤ کم آن اینڈ اسمائل پلیز۔ بائی دا وے، آئی لو یو سو مچ۔ :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top