کون ہے جو محفل میں آیا ۔67

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

غ۔ن۔غ

محفلین
السلام علیکم اور سب کو صبح بخیر :)
میرا تو زکام سے بُرا حال ہے اپیا :) تھوڑی دیر پہلے ہی اٹھی ہوں :rolleyes:

وعلیکم السلام پیاری ناعمہ عزیز
آپ کو بھی نئی صبح کی بہت سی نیک تمنائیں
اب کیسی طبیعت ہے آپکی؟
کہیں ایسا تو نہیں کہ کمرہ ہیٹر لگا کے خوب گرم کیا ہوتا ہے اور آپ بنا احتیاط کے باہر ٹھنڈ میں آجاتی ہیں اور زکام ہو جاتا ہے؟
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
شمشاد بھائی، وہ تو ہماری چھجا بدل ہمسائی ہیں بھلا ان کو کیسے نہ معلوم ہو؟ بلکہ جب ہم گھر پہیونچے ہیں تو وہ اپنے چھجے پر ہی کوئی کام کر رہی تھیں اور ہمیں سب سے پہلے انھوں نے ہی دیکھا تھا۔ :)
مجھے بھی بتائیں اس کا مطلب بھیا !
 

غ۔ن۔غ

محفلین
مجھے نیند آرہی تھی بھیا ۔اب آپ لوگ باتیں کریں گے تو میں ضرور سیکھوں گی ۔اور آپ لوگوں کو اپنی باتیں پشتو کے ساتھ ساتھ اردو میں بھی لکھنی ہونگی ۔ہاں جی !

ٹھیک ہے بہنا میں جو بات پشتو میں لکھوں گی وہ آپ کے لیئے میں اردو میں بھی لکھ دیا کروں گی اب خوش؟
 

غ۔ن۔غ

محفلین
آپ بغیر اطلاع دیئے کہاں گم تھیں بٹیا رانی؟ آپ کو کچھ اندازہ ہے کہ ہم کتنے پریشان تھے اور آپ کو کتنا یاد کر رہے تھے؟ :)


اسلام و علیکم
سعود بھیا کیسے ہیں آپ؟
آپ کے سفر میں میری بھی بہت سی دعائیں آپ کے ساتھ ساتھ ہیں بھیا
میں پہلے تو کچھ میٹنگز میں مصروف رہی اور پھر یکے بعد دیگرے کچھ شادیاں اٹینڈ کرنی پڑیں
بس اس لیئے آنا کم کم رہا
ویسے بھیا مجھے واقعی میں نہیں معلوم نا
 

عندلیب

محفلین
اچھا جی بھلا کیا کرنے جانا چاہیے ۔ایک ہی تو چھٹی ہوتی ہے اپیا !
دوستوں سے ملنے کے لیے۔۔:D
روز تو پڑھائی ہوتی ہوگی دوستوں سے بات چیت کا کہاں موقع ملتا ہوگا۔۔؟
دوستوں کو بھی کچھ وقت دینا چاہئے ناں چندا ۔
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
دوستوں سے ملنے کے لیے۔۔:D
روز تو پڑھائی ہوتی ہوگی دوستوں سے بات چیت کا کہاں موقع ملتا ہوگا۔۔؟
دوستوں کو بھی کچھ وقت دینا چاہئے ناں چندا ۔
اپیا ایک گھنٹہ روز فری ہوتا ہے جو دوستوں کے ساتھ ہی گزرتا ہے ۔ ایک دن میں ہمارے تین پریڈز ہوتے ہیں ناں ۔۔کبھی کبھی جب پریکٹیکل ہو تو وہ لوگ بھی ہمارے ساتھ ہی لیب میں آجاتی ہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top