کون ہے جو محفل میں آیا ۔67

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

عائشہ عزیز

لائبریرین
اچھا عندلیب اپیا ایک بات بتائیں ۔
آپ نے رئیل والے سعود بھیا اور محفل والے سعود بھیا میں کیا فرق دیکھا ؟
ذرا تفصیل سے ۔۔:)
 

غ۔ن۔غ

محفلین
اچھا جی بھلا کیا کرنے جانا چاہیے ۔ایک ہی تو چھٹی ہوتی ہے اپیا !


پتہ ہے عائشہ میں تو چھٹی کے دن کچھ بھی نہیں کرنا چاہتی، یہاں تک کے کسی سے نہ تو ملنا چاہتی ہو نا ہی کہیں آنا جانا
ایک ہی تو چھٹی ہوتی ہے بس
کسی شاعر کا ایک شعر یاد آگیا ہے

کسی بھی طور زمیں پر نہ پاؤں دھرنا پڑے
کوئی تو ایسا بھی دن ہو کہ کچھ نہ کرنا پڑے
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
بالکل درست غزل اپیا !
لیکن چونکہ ایک ہی چھٹی ہوتی ہے اس لیے میں وہ لیکچرز پڑھ لیتی ہوں جو سارے ہفتے پڑھنے کا ٹائم نہیں ملتا ۔:)
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
نہیں ناراض ہونگے ۔۔شچی میں ناں !

جی وہ تو پڑھی تھی میں نے ماشاءاللہ بہت لائق ہیں چھوٹے بھیا ۔۔
اپیا وہ تو فزیکلی تھا ناں آپ اپنی رائے بتائیں آپ کو ایسا لگا ؟
 

عندلیب

محفلین
نہیں ناراض ہونگے ۔۔شچی میں ناں !

جی وہ تو پڑھی تھی میں نے ماشاءاللہ بہت لائق ہیں چھوٹے بھیا ۔۔
اپیا وہ تو فزیکلی تھا ناں آپ اپنی رائے بتائیں آپ کو ایسا لگا ؟
شام تک لکھوں اگر ٹائم ملا تو مجھے اب 2 گھنٹے کی نیند چاہیے رات بھر بیٹی نے بخار کی وجہ سے جگایا اور پھر مجھے لنچ بنانا ہے پھر بچے اسکول سے آجائیں گے ان کا ہوم ورک کروانا ہوتا ہے وغیرہ وغیرہ اب ان سب کاموں سے فرصت ملی تو ضرور لکھوں گی۔
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
جی ٹھیک ہے اپیا ۔۔
آپ سو جائیں ۔ بعد میں لکھ لیجئے گا ۔
ویسے کہیں آپ سعود بھیا سے اجازت تو نہیں لیناچاہ رہیں ؟ :laugh:
 

مغزل

محفلین
سب کی خدمت میں السلام و علیکم
محمود کی طرف سے بھی تمام بہنوں اور بھائیوں کو سلام
(وہ اس وقت ڈیوٹی پہ ہے اسلیئے آ نہیں پایا اور آپ سب کو سلام بھیجا ہے۔)
لیجیئے شگفتہ بہن ہم حاضر ہیں۔۔۔
کیا کریں کہ آ تو جاتے ہیں لیکن چند منٹ بعد ہی لائٹ چلی جاتی ہے اور ہمیں مجبورا آپ سب کو چھوڑ کے جانا پڑ جاتا ہے
شگفتہ آپ کے والد صاحب کی طبیعت اب کیسی ہے؟
ان کی صحت و سلامتی کے لیئے بہت سی دعائیں
مابدولت حاضر ہیں غزل۔۔ ہی ہی ہی ۔۔
ہاں بھئی سیدہ بہن بابا جانی کی طبیعت کا بتائیے ۔۔
میری اور غزل کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں ۔ لابَاسَ طہورا انشا اللہ تعالی
 

مغزل

محفلین
پتہ ہے عائشہ میں تو چھٹی کے دن کچھ بھی نہیں کرنا چاہتی، یہاں تک کے کسی سے نہ تو ملنا چاہتی ہو نا ہی کہیں آنا جانا
ایک ہی تو چھٹی ہوتی ہے بس
کسی شاعر کا ایک شعر یاد آگیا ہے

کسی بھی طور زمیں پر نہ پاؤں دھرنا پڑے
کوئی تو ایسا بھی دن ہو کہ کچھ نہ کرنا پڑے
یعنی اس کو چھٹی نہ ملی جس نے سبق یاد کیا۔۔ ہاہاہاہاہاہا :rollingonthefloor:
ایک میں ہوں کہ ایک چھٹی بھی نصیب نہیں ۔۔ :chatterbox:
 

غ۔ن۔غ

محفلین
مابدولت حاضر ہیں غزل۔۔ ہی ہی ہی ۔۔
ہاں بھئی سیدہ بہن بابا جانی کی طبیعت کا بتائیے ۔۔
میری اور غزل کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں ۔ لابَاسَ طہورا انشا اللہ تعالی

آپ آئے بہار آئی، لی کلیوں نے آنگڑائی
ہر شاخ جھکی جھک کر آداب بجا لائی
خوش آمدید محمود
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top