کون ہے جو محفل میں آیا ۔67

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ناعمہ عزیز

لائبریرین
وعلیکم السلام پیاری ناعمہ عزیز
آپ کو بھی نئی صبح کی بہت سی نیک تمنائیں
اب کیسی طبیعت ہے آپکی؟
کہیں ایسا تو نہیں کہ کمرہ ہیٹر لگا کے خوب گرم کیا ہوتا ہے اور آپ بنا احتیاط کے باہر ٹھنڈ میں آجاتی ہیں اور زکام ہو جاتا ہے؟
ابھی ابھی سیرپ پیا ہے سوتے ہوئے بہت کھانسی آتی ہے نا اپیا شام کو پھر سے پیوؤں گی اور رات کو بھی سونے سے پہلے اور رات اگر نیند نا آئی تو اٹھ کے پھر پی لوں گی :laugh:
ابھی تو چھینکیں آئی جا رہی ہیں :) رات کو میں گُڑ کھا کھا کے نیند پوری کی تھی :-P

ایسی بات نہیں ہے اپیا بس موسم کا اثر ہے بارش بھی نہیں ہوئی نا یہاں تو جب سے سردی شروع ہوئی ہے یہ دوسری بار ہو گیا زکام :roll::roll:
 
غ۔ن۔غ

محفلین

خدا جلد آپ کی تکلیف دور کر دے آمین
ویسے کھانسی اور بخار کے تو دوا لیتی رہیں لیکن زکام کو فوری روکنا اچھا نہیں ہوتا
اپنا بہت سارا خیال رکھنا پیاری بہنا
 
مغزل

محفلین
آپ آئے بہار آئی، لی کلیوں نے انگڑائی
ہر شاخ جھکی جھک کر آداب بجا لائی
خوش آمدید محمود

تسلیمات تسلیمات غزل۔۔۔ :rose:
خوش بختی اور خوش لقبی ہے میری کہ خوش آمدید کا نغمہ چھیڑا مطربہ نے۔۔
لو بھئی ۔۔۔شعر یاد آگیا :
اتنا مانوس ہوں فطرت سے کلی جب چَٹکی
جھُک کے میں نے یہ کہا مجھ سے کچھ ارشاد کیا ؟
(جوش ملیح آبادی)
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
یہاں تو آج جاگنا ہی دیر سے ہوا تھا، پھر لائٹ صاحبہ اپنی میکے چلی گئیں۔
پھر جب ان کی آمد ہوئی تو ہمارا یہاں آنا ہوا :)

اور سناؤ کیا چل رہا ہے۔

ہاہاہاہا ہمارے بھی گیس ابھی ابھی میکے سے آئی ہے اور میں نے ابھی چکن پلاؤ دم پہ لگایا ہے :)
 
مغزل

محفلین
اور ایک ہم ہیں کہ ہمیں چھٹی کے دن بھی چھٹی سے بڑھ کر چھٹی چاہیے8)
یعنی " چھٹی چھٹی کردی میں آپے چھٹی ہوئی ۔۔:blushing:
ہاں یہ تو ہے بھئی ۔۔مگر کیا کیا جائے کہ روٹی تو کسی طور کما کھائے مچھندر والا معاملہ جو لاحق ہے۔
تمھارے لیے تو چھٹی ہی چھٹی ہے بابا۔۔فکر ناٹ۔۔:redrose:
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
خدا جلد آپ کی تکلیف دور کر دے آمین
ویسے کھانسی اور بخار کے تو دوا لیتی رہیں لیکن زکام کو فوری روکنا اچھا نہیں ہوتا
اپنا بہت سارا خیال رکھنا پیاری بہنا

تھینک یو اپیا :)
میں بس سیرپ ہی پیتی ہوں کہ ذرا گلے کو آرام رہے باقی سر کو تو درد کی عادت ہے :-P
آجائیں آپ میں نے چکن پلاؤ بنایا ہے :):)
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
اب کیا فائدہ لالہ اب تو ہم چاول بنا چکے :)
ویسے شام کو امی جان نے ساگ بنانے کا پروگرام بنایا ہے اور امید ہے ساتھ مکئی کے آٹے کی روٹیاں بھی بنیں گی اس لئے گیس والوں کا منت ترلہ کرنا ہو گا کہ بھائیو نا بند کرنا :laugh:
اور اگر پھر گیس صاحبہ کہیں نکل لیں:rolleyes:
پھر تو شاید تمہارے دم پر بن آنی ہے :)
 
غ۔ن۔غ

محفلین
تھینک یو اپیا :)
میں بس سیرپ ہی پیتی ہوں کہ ذرا گلے کو آرام رہے باقی سر کو تو درد کی عادت ہے :-P
آجائیں آپ میں نے چکن پلاؤ بنایا ہے :):)

چکن پلاؤ۔۔۔۔۔ واؤ زبردست
ہمممم لو میں چپ کے سے آگئی کہیں شمشاد بھائی نہ سن لیں ہاہاہاہا
لیکن میں اپنا حصہ شیئر کروں گی کسی کے ساتھ
اجازت ہوگی نہ بہنا؟
 
فہیم

لائبریرین
اب کیا فائدہ لالہ اب تو ہم چاول بنا چکے :)
ویسے شام کو امی جان نے ساگ بنانے کا پروگرام بنایا ہے اور امید ہے ساتھ مکئی کے آٹے کی روٹیاں بھی بنیں گی اس لئے گیس والوں کا منت ترلہ کرنا ہو گا کہ بھائیو نا بند کرنا :laugh:

مکئی دی روٹی تے سرسوں کا ساگ،
کیا ہی بات ہے :)

مکئی کی روٹیوں کے لیے تو واقعی گیس چاہیے ہوگی تاکہ سکون میں پک جائیں۔
ورنہ تو کہیں لکڑیوں پر پکانی پڑگئیں تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:-P
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
چکن پلاؤ۔۔۔ ۔۔ واؤ زبردست
ہممم م لو میں چپ کے سے آگئی کہیں شمشاد بھائی نہ سن لیں ہاہاہاہا
لیکن میں اپنا حصہ شیئر کروں گی کسی کے ساتھ
اجازت ہوگی نہ بہنا؟
ہاں جی اجازت ہے اپیا :) ضرور کریں :)
اورشمشاد لالہ ابھی ہیں نہیں اور ویسے بھی شمشاد لالہ کے بنا میں کھاؤں گی بھی نہیں ہی از مائی سویٹ لالہ :)
 
غ۔ن۔غ

محفلین
یعنی " چھٹی چھٹی کردی میں آپے چھٹی ہوئی ۔۔:blushing:
ہاں یہ تو ہے بھئی ۔۔مگر کیا کیا جائے کہ روٹی تو کسی طور کما کھائے مچھندر والا معاملہ جو لاحق ہے۔
تمھارے لیے تو چھٹی ہی چھٹی ہے بابا۔۔فکر ناٹ۔۔:redrose:

ہاں یہ تو ہے محمود ۔۔۔۔۔۔:goodluck:
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
مکئی دی روٹی تے سرسوں کا ساگ،
کیا ہی بات ہے :)

مکئی کی روٹیوں کے لیے تو واقعی گیس چاہیے ہوگی تاکہ سکون میں پک جائیں۔
ورنہ تو کہیں لکڑیوں پر پکانی پڑگئیں تو۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ :-P
ہی ہی ہی
ہاں نا اور کیا :)
یہ پلاؤ میرے سامنے پڑا ہوا ہے اور میں کھا رہی ہؤں ساتھ ساتھ :)
شمشاد لالہ نہیں ہیں کہاااااااااااااااااں ہیں لالہ آپ ؟؟؟:rolleyes:
فہیم لالہ آپ بھی کھالیں ساتھ :)
 
غ۔ن۔غ

محفلین
ہاں جی اجازت ہے اپیا :) ضرور کریں :)
اورشمشاد لالہ ابھی ہیں نہیں اور ویسے بھی شمشاد لالہ کے بنا میں کھاؤں گی بھی نہیں ہی از مائی سویٹ لالہ :)

ہاں نے تبھی تو کہا ہے ان کے آنے سے پہلے پہلے میں اپنا حصہ لے لوں ۔
ایسا نہ ہو انھوں نے جلدی میں صبح ناشتہ بھی نہ کیا ہو اور میرا حصہ بھی۔۔۔۔۔۔۔ہاہاہاہاہا
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top