کون ہے جو محفل میں آیا ۔68

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
ان کا تعارف پلیز اور سوال کیا کیا تھا انٹرویو میں ؟ اپنے کالج کے بارے میں بتائیں سعود بھائی ۔

ان کا نام ریحان خان سوری ہے۔ آج پہلی دفعہ علم ہوا کہ وہ بھی اردو زبان کے درد مندوں میں سے ہیں۔ خیر آج ای میل ایڈریس کا تبادلہ ہوا۔ اور امید ہے کہ یو ایس واپس جانے سے قبل ایک آدھ پروگرام کر کے ویب پر اردو کی ترویج کے لئے کچھ کرنے کا موقع میسر آئے گا۔ بہت ممکن ہے کہ حیدرا باد جا کر قونسل برائے فروغ اردو کے ڈائریکٹر سے بھی ملاقات کی جائے۔ بہر کیف یہ سب تو وقت کی فراہمی پر منحصر ہے۔ آنجناب کا جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی میں اہم کردار ہے۔ وہ ٹریننگ اور پلیسمینٹ آفیسر ہیں۔ یعنی ٹیکنیکل اور نان ٹیکنیکل سبھی شعبہ جاتے کے طلباء کی جاب پلیسمینٹ وغیرہ کے لئے کوشش کرنا، کیمپس میں کمپنیوں کو دعوت دینا وغیرہ ان کی ذمہ داریوں میں سے ہے۔ :)

وہ انٹرویو کا سوال یہ تھا کہ "آپ کے گھر میں ٹیلی ویژن کو برا کیوں سمجھا جاتا ہے؟" جس پر ہمارا جواب تھا کہ۔۔۔ :) :) :) :) :)
 
خوب :) تم بھولنے والی شئے ہو بھی کب میاں :) ؟؟

ہمارے علاقے میں ایک شاعر صاحب ہوا کرتے تھے، محترم ذکر اللہ ذاکر ندوی، جنھیں جلسوں میں استقبالیہ پڑھنے کے لئے بلایا جاتا تھا۔ اللہ ان کو جنت الفردوس سے نوازے، آمین۔ وہ ایک مصرع اکثر پڑھتے تھے:

وہ جو مجھ کو بھول جائیں، میں بھلا سکتا نہیں۔
ما شاء اللہ، میں ہوں وہ ہڈی جسے کوئی گلا سکتا نہیں۔

خیر ان کی شاعری کے بارے میں کسی کا قول یوں تھا کہ ذاکر صاحب اپنے اشعار کی چھوٹی بڑی ٹانگوں کھینچ تان کر برابر کر لیتے ہیں۔ کسی وقت ان کے کان میں یہ بات پڑ گئی تو پلٹ پڑے کہ کون کہتا ہے کہ ہمارے مصرعے وزن میں نہیں ہوتے؟ :) :) :)
 

محمد امین

لائبریرین
کیسے ٹھیک ہوا انٹرنیٹ ؟

یہ ٹیلیفون ایکسچینج والے بہت جلدی مسئلہ حل کرتے ہیں یا پھر بہت دیر سے ۔ مجھے انٹرنیٹ کے خراب ہونے پر ایک دن بہت غصہ آیا تھا مجھے ابھی تک حیرانی ہوتی ہے کہ یہ غصہ مجھے ہی آیا تھا !!!!!!!! لیکن پھر اللہ کا بہت شکر کیا کہ شکر ہے مجھے بھی غصہ کرنا آ گیا ہے ورنہ تو حسرت ہوا کرتی تھی :happy:

:) ۔۔۔ ہم کل دفتر کی چھٹی کر کے ٹیلے فون والوں کے دربار پر حاضری دینے گئے تھے تو مسئلہ حل ہوا :) ۔۔ اس سے پہلے ہم گئے تھے تو وقت ختم ہوچکا تھا تو ڈائریکٹر سے ملاقات نہیں ہوپائی تھی۔۔اس سے پہلے چھوٹے بھائی کو بھیجا تھا تو بھی مسئلہ حل نہیں ہوا تھا۔۔۔اور 1218 پر تو کئی دفعہ شکایت کی۔۔۔مگر شکایت حل ہونے کے بجائے سسٹم میں موجود رہی۔۔

کل سب سے پہلے ہم نے ریسیپشن پر شکایت درج کرائی۔ اور ڈی ایس ایل کے ڈائریکٹر سے ملاقات کا مدعا بیان کیا۔ ایک عدد درخواست بنامِ عالیجناب پہلے ہی پرنٹ کر لے لے گئے تھے بمعہ Signal To Noise Ratio and Statistics ہمارے موڈیم کی۔ جو کہ انتہائی خراب تھیں۔۔۔ گویا ہم نے ایک انجینئر کی طرح اپنا ہوم ورک مکمل کیا تھا شکایت درج کرانے کے لیے :)

پھر ہم پہنچے ڈائریکٹر کے بجائے چھوٹے عملے کے پاس۔۔۔ وہاں ایک شخص ہمیں پہچاننے لگا ہے۔۔اسے تھوڑا پیار محبت سے رام کر کے اپنی رام کہانی سنائی، موڈیم کی شماریات دکھائیں اسے۔۔ اس نے فوراً کسی ذمےدار کو فون کر کے ہمارا نمبر لکھوایا۔۔

پھر ہم پہنچے ڈائریکٹر کے پاس۔۔۔۔ ان سے مختصراً عرض کیا۔۔۔ انہیں درخواست اور شماریات دکھائیں۔۔۔ وہ قائل ہوئے کہ میاں آپکا مسئلہ تو آج ہی حل ہونا چاہیے۔۔ انہوں نے ہمارے سامنے ایک ذمے دار کو فون کیا (اسی ذمے دار کو جسے پچھلے بندے نے فون کیا تھا)۔۔۔۔ ہم نے تھوڑی مزید مسمسی صورت بنا کر ایک دفعہ پھر مسئلے کی سنگینی کا احساس کروایا اور سلام کر کے چلدیے۔۔۔

پھر ہم پہنچے اس ذمے دار کے پاس :) ہمیں پتا تھا کہ ان دونوں نے کس کو فون کیا ہے۔۔۔ کیوں کہ ایکسچینج میں پھر پھر کر ہمیں خاصی واقفیت ہوچلی ہے۔۔
ہم پہنچے اور نعرہء مستانہ بلند کیا "ضیااااااء بھاااائییی" ضیاء بھائی نے ہمیں پہلے حیرانگی سے دیکھا پھر مسکرائے (پہچانے پھر بھی نہیں) ۔۔۔ ہم نے مدعا بیان کیا۔۔۔ وہ تعویذِ شماریات انہیں بھی دکھلایا۔۔۔وہ بھی قائل ہوئے۔۔

پھر ان سے بھی مسمسی شکل میں تھوڑی باتیں کیں۔۔۔ تھوڑی تکنیکی اور تھوڑی انتظامی فائبر اوپٹک کے بارے میں (ایکسچینج کے ترقیاتی کاموں کے بارے میں ہمیں علم ہے)

پھر ہم نے ان کا فون نمبر لیا۔۔۔ اور گھر آتے ہوئے لائن مین کو رستے میں جا پکڑا۔۔۔

لائن مین نے ہمیں تاروں کی خرابی کی "نوید" سنائی اور کہا کہ ہم نے بڑوں کو بتا دیا ہے اب دیکھیں زیرِ زمین تاریں کب تبدیل ہوتی ہیں۔۔۔۔ہم نے کہا میاں تاریں تم تبدیل کردو پیسے ہم سے لے لینا کمپنی تو غریب ہے۔۔۔ اس نے ہنس کر کہا ارے نہیں بھائی تاریں بہت مہنگی ہیں آپ افورڈ نہیں کرسکتے ۔۔۔ میں نے کہا اچھا بھائی تو کچھ تو جگاڑ ہونی چاہیے ہمارا فون تھیک ہونے کی۔۔۔اس نے کہا اچھا اگر تاریں تبدیل نہیں ہوتیں تو میں کل کچھ کروں گا آپ کا فون ٹھیک کرنے لیے کسی اور لائن پر ڈال دونگا۔۔۔ہم اسکا بھی شکریہ ادا کر کے گھر چلے آئے۔۔

آج وہ آئے اور ٹھیک کر کے چلے گئے۔۔۔!!
 

عندلیب

محفلین
وعلیکم السلام ، کیسی ہیں عندلیب صاحبہ آپ ؟ آج کیا کچھ مصروفیت رہی بےبیوں کے علاوہ ؟
شگفتہ ہمارا دن بے بیوں سے شروع ہوکر بے بیوں پر ہی ختم ہوتا ہے۔ (یہ ہم پر بہت بڑی ذمہ داری ہے)
کچھ دن اور اس کے بعد ان شاء اللہ کچھ نہ کچھ کرنے کی کوشش ضرور کریں گے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ہی ہی ہی ہی
اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ آپ سوئیٹسٹ سے بھی سوئیٹ ہیں

میں ٹھیک ہوں۔۔ کیا کر رہی ہیں آپ

:happy: :happy:
بس ٹھیک ہے اب میں بہنوں کو بھی یہی دکھا دینا ہے !
آپ خود سوئیٹ ہیں مقدس ، اسی خوشی میں آپ کو ایک ٹپ دیتی ہوں ۔ جب میں بہت خوش ہوتی ہوں یا اگر دل اچھا نہیں ہوتا تو میں معمول کے علاوہ کچھ ایکٹرا اسکین کرتی ہوں لائبریری کے لیے یا کوئی ایسا کام جس سے میرا ذاتی فائدہ نہ ہو ۔ آپ بھی چاہیں تو بہت خوشی یا دل اداس ہو اگر تو اس ٹپ پر عمل کر کے دیکھیں ۔ کیسا :happy:
 

مقدس

لائبریرین
:happy: :happy:
بس ٹھیک ہے اب میں بہنوں کو بھی یہی دکھا دینا ہے !
آپ خود سوئیٹ ہیں مقدس ، اسی خوشی میں آپ کو ایک ٹپ دیتی ہوں ۔ جب میں بہت خوش ہوتی ہوں یا اگر دل اچھا نہیں ہوتا تو میں معمول کے علاوہ کچھ ایکٹرا اسکین کرتی ہوں لائبریری کے لیے یا کوئی ایسا کام جس سے میرا ذاتی فائدہ نہ ہو ۔ آپ بھی چاہیں تو بہت خوشی یا دل اداس ہو اگر تو اس ٹپ پر عمل کر کے دیکھیں ۔ کیسا :happy:

ہی ہی ہی ہی آپی
دیٹس وٹ آئی ڈڈ
وین آئی واز اپ سیٹ۔۔ تب میں نے ٹائپنگ کی تھی
 

محمد امین

لائبریرین
:happy: :happy:
بس ٹھیک ہے اب میں بہنوں کو بھی یہی دکھا دینا ہے !
آپ خود سوئیٹ ہیں مقدس ، اسی خوشی میں آپ کو ایک ٹپ دیتی ہوں ۔ جب میں بہت خوش ہوتی ہوں یا اگر دل اچھا نہیں ہوتا تو میں معمول کے علاوہ کچھ ایکٹرا اسکین کرتی ہوں لائبریری کے لیے یا کوئی ایسا کام جس سے میرا ذاتی فائدہ نہ ہو ۔ آپ بھی چاہیں تو بہت خوشی یا دل اداس ہو اگر تو اس ٹپ پر عمل کر کے دیکھیں ۔ کیسا :happy:
لائبریری کا کام چل رہا ہے آج کل؟؟؟ اسکین کس کے لیے کرتی ہیں آپ؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top