کون ہے جو محفل میں آیا ۔68

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
ندہ حاضر خدمت ہے ویسے بھی آجکل پاکستان آیا ہوا ہوں کسی کو رابطہ کرنا ہو تو کر سکتا ہے میرا پاکستان میں نمبر درج ذیل ہے

0092334xxxxxxx

دس دن بعد انشاء اللہ واپس دبئی روانگی

(اوپن فورم پر فون نمبر دینا اردو محفل کے پالیسی نہیں ہے۔ خواہشمند حضرات ذاتی پیغام میں رابطہ کریں۔ منتظم اردو محفل)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
لائبریری کا کام چل رہا ہے آج کل؟؟؟ اسکین کس کے لیے کرتی ہیں آپ؟

آپ کے سوال کا مختصر جواب یہ ہے کہ لائبریری کا کام جب سے آغاز ہوا کبھی رکا نہیں ہے ۔ اسکین کے حوالے سے یہ تو خود مجھے بھی نہیں معلوم کہ کون کون سے نام ہوں گے جو اسکین کیے ہوئے عنوانات پر کام کریں گے اور نہ ہی یہ علم کہ کون ان عنوانات سے استفادہ کر سکیں گے ۔ یہ سب کے لیے ہوں گے
 

محمد امین

لائبریرین
نہیں ، وہاں جانا نہیں ہو سکا ۔ آج شاید آخری دن تھا ۔ آپ کا جانا ہوا تھا ؟

ہم تو پہلے ہی دن جا دھمکے تھے وہاں۔۔۔ احوال پوسٹ کرنا باقی ہے۔۔۔ بہہہہہت ساری کتب بھی خریدیں اور اتنا تھک گئے تھے کہ بتا نہیں سکتے۔۔۔ کتب اٹھائے اٹھائے ہمارے ہاتھ شل ہوگئے تھے اور "ڈولے" نکل آئے تھے :) ۔۔۔
آج آخری دن ہے ۔۔۔ویسے ہمارا دوبارہ جانے کا ارادہ تھا مگر رعایتیں بیکار ہیں۔۔۔ صرف ایک لاہور کا پبلشر "بک ٹاک" 50 فیصد رعایت دے رہا تھا۔۔۔ مگر اس کی عام قیمتیں بھی زیادہ ہی تھیں۔۔

ہم نے سوچا کا فائدہ 20 فیصد رعایت پر کتب لینے کے لیے کتب میلے میں تھکنے کا۔۔۔۔سو دوبارہ نہیں گئے ہم۔۔۔ لینی ہونگی تو اردو بازار زندہ باد۔۔ :)

سرور ایرر کی وجہ سے فوربڈن آگیا تھا :)
 

محمد امین

لائبریرین
آپ کے سوال کا مختصر جواب یہ ہے کہ لائبریری کا کام جب سے آغاز ہوا کبھی رکا نہیں ہے ۔ اسکین کے حوالے سے یہ تو خود مجھے بھی نہیں معلوم کہ کون کون سے نام ہوں گے جو اسکین کیے ہوئے عنوانات پر کام کریں گے اور نہ ہی یہ علم کہ کون ان عنوانات سے استفادہ کر سکیں گے ۔ یہ سب کے لیے ہوں گے

آپ اکیلے اکیلے کام کرتی رہتی ہیں؟؟
 
دلچسپ ۔ میرے ساتھ بھتیجا پارٹی یہ سب تجربات کرتی رہتی ہے اس لیے فریحہ گڑیا کو خوش آمدید ! بلکہ آپ کیبورڈ فریحہ کو ہی دے دیں کچھ دیر کے لیے ۔

اب جواب کے لیے بھی لکھا ہے ناں سعود بھائی ۔

ہم نے ہیومن ریسورس مینیجر کو جواب میں بھی ایک سوال کیا تھا۔ آپ لوگ فیس بک، یوٹیوب اور جانے کون کون سی "مفید" سائٹوں پر فائر وال کیوں لگا کر رکھتے ہیں؟

اس جواب پر انٹرویو لینے والی محترمہ اور محترم مسکرائے تھے اور اس کے بعد بڑی صحتمند گفتگو ہوئی تھی۔ خیر اس روز کئی سارے ایتھیکل سوالات پوچھے گئے تھے جن کا جواب ہم نے دیا تھا۔ اس کمپنی سے آفر لیٹر بھی ملا تھا لیکن ہم نے جوائن نہیں کیا تھا۔ البتہ ہمیں یہ خبر نہیں تھی کہ بند کمرے میں ہونے والی ہماری گفتگو، ہمارے پلیسمنٹ آفیسر تک بھی پہونچائی گئی تھی جو کہ چار برس بعد بھی انھیں یاد ہے۔ :)
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
کوئی نہیں کوئی نہیں۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ نیٹ واقعی خراب ہے یقین نہ آئے تو ہماری امی سے پوچھ لینا :(

وہ گجنی گنجا ہی تھا :D

اور تمہارے لیے تصاویر پوسٹ کی تھیں ہم نےےےےے کھانے کی



ہندی فلم میں سائنس فکشن۔۔ ہاہا۔۔۔ ابھی حال ہی میں شاہ رخ بھائی نے را-ون بنائی ہے۔۔۔ پتا نہیں کس کس سپر ہیرو کا ستیاناس کیا ہے۔۔۔ اور اس سے پہلے رجنی کانت کی روبوٹ آئی تھی۔۔۔ ۔ پتا نہیں کون دیکھتا ہے اس قسم کی موویز۔۔۔

خیر سائنس فکشن تو مجھے انگریزی بھی نہیں پسند۔۔۔ صرف حقیقی فلمیں دیکھتا ہوں۔۔۔ جنگوں سے متعلق یا پھر مسٹری، تھرلر۔۔۔ تم نے شٹر آئی لینڈ دیکھی ہے؟؟ وہ دیکھو بہت ہی اعلیٰ نفسیاتی تھرلر ہے۔۔۔
نہیں بھیا نہیں دیکھی ۔
تو پھر آپ کو سائنس فکشن پسند ہیں کہ نہیں ؟
جنگوں میں خون بھی تو ہوتا ہے اس سے مجھے بہت ڈر لگتا ہے میں منہ ہاتھ رکھ لیتی ہوں ۔دیکھتی ہی نہیں ہوں ۔:(
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
روٹی، چاول، چنے کا ساگ اور چڑیا کا گوشت۔ :)

ڈنر کے بعد امی کے پاؤں دبانے لگے اس لئے حاضری میں تاخیر ہوئی۔ :)
بھیا شچی میں چڑیااااااااااااااا؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
اتنی چھوٹی سی تو ہوتی ہے ۔

آج میں نہیں ایسا کرپائی بھیا :(، آپ جیت گئے ۔
 

محمد امین

لائبریرین
نہیں بھیا نہیں دیکھی ۔
تو پھر آپ کو سائنس فکشن پسند ہیں کہ نہیں ؟
جنگوں میں خون بھی تو ہوتا ہے اس سے مجھے بہت ڈر لگتا ہے میں منہ ہاتھ رکھ لیتی ہوں ۔دیکھتی ہی نہیں ہوں ۔:(

نہیں نا سائنس فکشن اور فینٹسی موویز نہیں پسند مجھے۔۔۔۔ بالکل نہیں دیکھتا۔۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم
امید ہے سب خیریت سے ہوں گے۔ محفل کا نیا انداز بہت مختلف اور بہت اچھا لگ رہا ہے ماشاءاللہ۔ مبارکباد :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top