کون ہے جو محفل میں آیا ۔68

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
ہاں بھیا مہمان تو خدا کی رحمت ہوتے ہیں لیکن کچھ ٹائم سستانے کو بھی مل جائے تو کیا ہی بات ہے

بالکل درست۔ ویسے مہمانوں سے ہماری مراد بے تکلف مہمانوں سے تھی جن کو گھر کے فرد کی طرح ٹریٹ کیا جا سکے۔ ورنہ ڈھیر سارے پر تکلف مہمانوں کو ہمہ وقت ہینڈل کرنا کوئی سہل کام نہیں۔ :)
 
کبھی ادھر بھٹک گئے تو ضرور ملنے آئنگے ، آپ نہیں بھی ہوں گے تب بھی آپ کی والدہ سے ضرور ملاقات کریں گے۔

بلا تکلف! آپ کو زیادہ کچھ بتانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اتنا کہنا کافی ہوگا کہ آپ سعود بھیا کی اپیا رانی ہیں۔ سبھی آپ سے غائبانہ طور پر متعارف ہیں۔ :)
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
کیسی طبیعت ہے اب ناعمہ آپ کی؟
میری تو تھوڑی سنبھل گئی ہے لیکن اب عائشہ کی خراب ہے :roll:
اکیلے یا بھیا کی پسندیدہ ناک کی نوک کے ساتھ؟ :)
ابھی تو اکیلی ہوں آپ کہتے ہیں تو ناک کی نوک بھی لڑا لیتی ہوں :-P
 
غ۔ن۔غ

محفلین
بالکل درست۔ ویسے مہمانوں سے ہماری مراد بے تکلف مہمانوں سے تھی جن کو گھر کے فرد کی طرح ٹریٹ کیا جا سکے۔ ورنہ ڈھیر سارے پر تکلف مہمانوں کو ہمہ وقت ہینڈل کرنا کوئی سہل کام نہیں۔ :)

ہاں نا بھّیا اور جب انسان خود بھی اسی وقت تھکا ہوا آیا ہو ، لیکن کیا کہیں کہ رحمت کا نزول تو کسی بھی وقت ہو سکتا ہے ناں8)
سو " چشم ما روشن، دل ما شاد "
 
میری تو تھوڑی سنبھل گئی ہے لیکن اب عائشہ کی خراب ہے :roll:

ابھی تو اکیلی ہوں آپ کہتے ہیں تو ناک کی نوک بھی لڑا لیتی ہوں :-P

ناک بالکل لڑائیں اور ہاں، ہماری ننھی پری کا خیال رکھیئے گا کہ وہ مسکراتی رہیں اور جلدی سے صحت یاب ہو جائیں۔ :)
 
ہاں نا بھّیا اور جب انسان خود بھی اسی وقت تھکا ہوا آیا ہو ، لیکن کیا کہیں کہ رحمت کا نزول تو کسی بھی وقت ہو سکتا ہے ناں8)
سو " چشم ما روشن، دل ما شاد "

ہندی میں مہمان کو "اتتھی" کہتے ہیں۔ تتھی کا مطلب ہے تاریخ، اتتھی کا مطلب ہے جس کی کوئی تاریخ یا وقت نہ ہو۔ یعنی مہمان کی تعریف ہی یہی ہے کہ وہ وقت بے وقت کبھی بھی نازل ہو سکتے ہیں۔ :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top