کون ہے جو محفل میں آیا ۹۵

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
مثبت سوچ ضرور رکھنا چاہیے لیکن کیا آپ کو نہیں لگتا کہ کچھ مقامات ایسے بھی آ جاتے ہیں کہ اس کی گنجائش نکالنا غلط ہو جاتا ہے !

اس معاملے سے قطع نظر، ایسے سوال کے جواب کی باٹم لائن یہ ہے کہ کیا آپ کا کسی کے لئے اچھا ہونا اس "کسی" کے اچھے ہونے کے ساتھ مشروط ہے؟ :) :) :)
 
فہیم

لائبریرین
آپ کے سوال کے جواب میں ایک سوال ہے :

کیا کھیل کے میدان میں وہاں کے لوگ پاکستان کے کھلاڑیوں کو سپورٹ کر رہے تھے ؟ میں نے پورا میچ نہیں دیکھا صرف آخری کچھ حصہ اطمینان سے دیکھا اس تمام وقت میں ان لوگوں نے پاکستانی کھلاڑیوں کو بالکل سپورٹ نہیں کیا دوسری جانب پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنے تاثرات میں بھی وہاں کے کھلاڑیوں اور ان کی ٹیم کو سراہا ۔

مثبت سوچ ضرور رکھنا چاہیے لیکن کیا آپ کو نہیں لگتا کہ کچھ مقامات ایسے بھی آ جاتے ہیں کہ اس کی گنجائش نکالنا غلط ہو جاتا ہے !

ایسے موقعے پر تو کوئی بھی کیوں نہ ہو۔
حتٰی کے میں یا آپ بھی ہوتے تو وہ اپنی ٹیم کو ہی سپورٹ کرتے :)
باقی میچ جیت جانے کے بعد جبکہ فیصلہ ہوگیا تو پھر اپنے مقابل کی تعریف کرنا بھی
ایک اچھی بات ہے۔
اگر پاکستان یہ میچ ہار جاتا تو بنگلہ دیش کی عوام اور ٹیم نے ان پر
آوازیں تو ہرگز نہیں کسنی تھیں :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
بھیا کی ننھی پری، دلاری، پگلی، گڑیا رانی اور سوئیٹ سی پیاری سی بٹیا رانی، چلیں ہم سے جو چیز رہ گئی تھی اس کا حرجانہ پیش کیے دے رہے ہیں۔ :) :) :) :) :)

ice-cream-15.jpg

سعود بھائی ایک لفظ کی املاء چیک کیجیے ، اگر غلطی ہو یا نہیں آئسکریم دوبارہ دینا ہو گی آپ کو !
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اس معاملے سے قطع نظر، ایسے سوال کے جواب کی باٹم لائن یہ ہے کہ کیا آپ کا کسی کے لئے اچھا ہونا اس "کسی" کے اچھے ہونے کے ساتھ مشروط ہے؟ :) :) :)

ذاتی حیثیت میں ہرگز نہیں لیکن مظالم اور نا انصافی جب اجتماّعی پس منظر رکھتے ہوں تو اجتماع کے ساتھ کی گئی زیادتی یا ناانصافی کو ایک اکیلا فرد معاف کرنے کا حق نہیں رکھتا ۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اپیا کیا وہاں کے لوگ بھی ایسا چاہتے تھے مجھے تو لگتا ہے یہ سب سیاستدانوں کی کارستانی ہے۔

درست عائشہ ، لیکن تاریخ تکلیف دہ ہوتی ہے اور افسوسناک بات یہ ہے کہ عوام جب ظالم بن جائیں اور اس کا شعور رکھے بغیر کہ کن کے ہاتھوں کھلونا بن رہے ہیں اپنے ہی جیسے لوگوں پر زندگی کو اذیت ناک بنا دیں ۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ایسے موقعے پر تو کوئی بھی کیوں نہ ہو۔
حتٰی کے میں یا آپ بھی ہوتے تو وہ اپنی ٹیم کو ہی سپورٹ کرتے :)
باقی میچ جیت جانے کے بعد جبکہ فیصلہ ہوگیا تو پھر اپنے مقابل کی تعریف کرنا بھی
ایک اچھی بات ہے۔
اگر پاکستان یہ میچ ہار جاتا تو بنگلہ دیش کی عوام اور ٹیم نے ان پر
آوازیں تو ہرگز نہیں کسنی تھیں :)

کیا دوسری جانب سے ایسا ہوا ؟

ہو سکتا ہے میرا مشاہدہ درست نہ ہو لیکن میں دیکھا ہے کہ پاکستان کے عوام مروت کا ضروری کہیں یا پھر غیر ضروری کہیں ، اس کا مظاہرہ کرتے ہیں دوسروں کو بھی سپورٹ کرتے ہیں ۔ تازہ مثال تو سامنے ہے :happy:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top