کون ہے جو محفل میں آیا ۹۵

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ہاں نہ آپی
وہ واقعی بہت زیادہ غمزدہ تھے۔
جیت کے اتنے قریب آکر ہار گئے۔
ان کے آنسو اور سسکیاں :(

شاید میری بات عجیب لگے لیکن مجھے افسوس نہیں ہوا ، دراصل تاریخ کا مطالعہ کرنے کے بعد وہاں کے لوگوں سے ہمدردی نہیں رہی ۔
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
شاید میری بات عجیب لگے لیکن مجھے افسوس نہیں ہوا ، دراصل تاریخ کا مطالعہ کرنے کے بعد وہاں کے لوگوں سے ہمدردی نہیں رہی ۔
اپیا کیا وہاں کے لوگ بھی ایسا چاہتے تھے مجھے تو لگتا ہے یہ سب سیاستدانوں کی کارستانی ہے۔
 
فہیم

لائبریرین
شاید میری بات عجیب لگے لیکن مجھے افسوس نہیں ہوا ، دراصل تاریخ کا مطالعہ کرنے کے بعد وہاں کے لوگوں سے ہمدردی نہیں رہی ۔

مثبت سوچ اپنانی چاہیے نہ آپی :)
جب جو ہوا اس میں یہ آج کے لوگ تو نہیں تھے نہ۔
یا یہ ضروری ہے کہ جو شخص خود اچھا نہیں اس کے بیٹے پر بنا جانے ہی برے کا لیبل لگادیا جائے :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
مثبت سوچ اپنانی چاہیے نہ آپی :)
جب جو ہوا اس میں یہ آج کے لوگ تو نہیں تھے نہ۔
یا یہ ضروری ہے کہ جو شخص خود اچھا نہیں اس کے بیٹے پر بنا جانے ہی برے کا لیبل لگادیا جائے :)

آپ کے سوال کے جواب میں ایک سوال ہے :

کیا کھیل کے میدان میں وہاں کے لوگ پاکستان کے کھلاڑیوں کو سپورٹ کر رہے تھے ؟ میں نے پورا میچ نہیں دیکھا صرف آخری کچھ حصہ اطمینان سے دیکھا اس تمام وقت میں ان لوگوں نے پاکستانی کھلاڑیوں کو بالکل سپورٹ نہیں کیا دوسری جانب پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنے تاثرات میں بھی وہاں کے کھلاڑیوں اور ان کی ٹیم کو سراہا ۔

مثبت سوچ ضرور رکھنا چاہیے لیکن کیا آپ کو نہیں لگتا کہ کچھ مقامات ایسے بھی آ جاتے ہیں کہ اس کی گنجائش نکالنا غلط ہو جاتا ہے !
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top