کون ہے جو محفل میں آیا 10

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
آن لائن ارکان میں "محمد شمیل قریشی" لکھا ہوا آ‌ رہا تھا۔ میری کبھی بات نہیں ہوئی ان سے تو میں نے سوچا سلام دعا کر لوں۔
کیوں کیا ہوا؟ کیا وہ آتے نہیں ہیں یا کافی دن بعد آئے تھے:rolleyes:

یہ ہماری محفل کے بڑے ہی پیارے رکن ہیں، کافی عرصہ سے نہیں آئے۔

تو آپ کیے اطلاع کے مطابق آتے ہیں لیکن پوسٹنگ نہیں کر رہے۔

قریشی صاحب یہ تو اچھی بات نہیں ناں۔
 

فاتح

لائبریرین
یہ ہماری محفل کے بڑے ہی پیارے رکن ہیں، کافی عرصہ سے نہیں آئے۔

تو آپ کیے اطلاع کے مطابق آتے ہیں لیکن پوسٹنگ نہیں کر رہے۔

قریشی صاحب یہ تو اچھی بات نہیں ناں۔


میں نے محفل پر اپنے دور فعالیت کے آغاز میں شمیل صاحب کی سالگرہ کی مبارکباد کا دھاگا دیکھا تھا۔ اب آپ نے ذکر کیا کہ عرصے سے نہیں آئے تو میں نے اس دھاگے کو ڈھونڈا اور پایا کہ واقعی وہاں بھی ان کی طرف سے کوئی پیغام نہیں۔
بہرحال۔۔۔
پیوستہ رہ شجر سے امید بہار رکھ:)
ہو سکتا ہے آج آ کر پوسٹس پڑھی ہوں اور اب انشاء اللہ دوبارہ آ کر خود پوسٹ کریں۔

کہیں‌کسی سے ناراض ہو کر تو نہیں گئے تھے، ہماری بہن زینب کی طرح:rolleyes:
 

شمشاد

لائبریرین
ناراضگی والی تو کوئی بات نہیں، ہاں ایک بات ہے کہ شمیل نے بہت ہی حساس مزاج پایا ہے۔

اب فاتح بھائی۔
 

فاتح

لائبریرین
سرکار! آپ کا جذبۂ عشق سلامت رہے، ہم کچے دھاگے سے بندھے چلے آتے ہیں۔:)

ویسے میں شمیل صاحب کا اپریل 2007ء میں کھولا ہوا ایک دھاگا پڑھ رہا تھا جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ سات ماہ بعد واپسی ہو گی کہ کسی امتحان کی تیاری میں مصروف ہیں۔

چلیے جی تراویح کے بعد اگر ہمت ہوئی تو بات ہوتی ہے۔ اللہ حافظ!
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top