کون ہے جو محفل میں آیا 10

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام
دعاؤں میں یاد رکھا کریں۔

اور سارہ کو بھی سلام پہنچا دیں۔ وہ خود کیوں نہیں آ رہی؟
 

شمشاد

لائبریرین
آپ بھی کچھ عرصہ اور اردو محفل میں گزاریں، ان شاء اللہ آپ بھی اردو میں خاصے رواں ہو جائیں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
خاکم بدہن، اللہ نہ کرئے آپ خاک میں ملیں،

میرے جیسے بن جاؤ گے جب (محفل سے) عشق تمہیں ہو جائے گا ;)
 

ظفری

لائبریرین
السلام علیکم ۔
کیا حال ہیں اہلیانِ محفل ۔ ابھی تو ایک ٹیم یہاں نظر آرہی ہے ۔ شاید فاتح بھائی اس طرف چکر لگائیں کہ خاور بھائی کو کبھی اس ٹاپک پر آتے نہیں دیکھا ۔ !
 

فاتح

لائبریرین
"ہم" قتل ہو کے تیرے مقابل پہ آئے ہیں​
لیجیے جناب بندہ حاضر ہے۔ کیسے مزاج ہیں؟ سحری بن رہی ہے یا کہیں سے آمد متوقع ہے؟:grin:
 

ظفری

لائبریرین
ہاہاہاہا ۔۔۔۔۔ فاتح بھائی ۔۔! سحری بنتی تو کیا بات تھی ، خیر آسرا اب بھی ہے کہ گھر کی ساری لائٹیں جلائیں ہوئیں ہیں کہ شاید کسی کو رحم آجائے ۔ ;)
 

فاتح

لائبریرین
تو آپ خود ہی رحم کریں اپنے آپ پر اور۔۔۔ ان لائٹوں کو چراغاں میں تبدیل کر دیں۔;)
 

ظفری

لائبریرین
بات تو آپ کی مناسب ہے مگر وہ کیا شعر تھا کہ :

گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے

بس اس سے ڈر لگتا ہے ۔ :grin:
 

شمشاد

لائبریرین
;)اب چراغوں کا دور گیا، اب تو قمقموں کا دور ہے، بے فکر رہیے ان سے آگ نہیں لگتی۔ اللہ کا نام لے کر آگے بڑھ جائیے۔
 

ظفری

لائبریرین
شمشاد بھائی کہیں ایسا نہ ہو کہ ۔۔۔۔

ایک اور دریا کا سامنا تھا منیر مجھ کو
میں ایک دریا کے پار اترا تو میں نے دیکھا
;)
 

فاتح

لائبریرین
ظفری بھائی! یہ رسک تو لینا پڑتا ہے مگر یہ بھی تو کہا ہے کسی نے (شاید بشیر بدر نے) کہ
ہم بھی دریا ہیں ہمیں اپنا ہنر معلوم ہے
جس طرف بھی چل پڑیں گے راستہ ہو جائے گا;)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top