کون ہے جو محفل میں آیا - 100

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فہیم

لائبریرین
ہم نے عمر شریف کے کئی ڈرامے دیکھے بھی ہیں اور کبھی کبھار مزید بھی بھی لیتے ہیں لیکن سچ تو یہ ہے کہ ہمیں موصوف کا مزاح کچھ زیادہ پسند نہیں۔ اس کی دو بنیادی وجوہات ہیں۔ اول تو یہ کہ ان کے ڈراموں میں آئڈیا اور طرز مزاح بے زیادہ دہرایا جاتا ہے۔ اور دوم یہ کہ اوچھا، سستا اور بازاری قسم کا مزاح ہوتا ہے۔ عمر شریف کے مداحوں سے معذرت کے بغیر! :)

نئے ڈراموں کا تو یہی حال ہے۔
آپ کوئی پرانا دیکھیں۔
1995 سے پہلے کا۔

یہ بھی ہوسکتا ہے کہ اس میں ہمارے لیے زیادہ مزہ پایا جاتا ہے۔
جیسے ایک پنجابی لطیفے کا لطف پنجابی میں ہی آتا ہے۔
نہ کہ اس کے ترجمے میں وہ مزہ باقی رہتا ہے۔


اسی طرح عمر شریف کے ڈراموں میں اکثر لالوکھیت جو کہ ایک علاقہ ہے کراچی کا
اور جہاں ہم بھی رہتے ہیں کا نام آتا ہے۔
تو اس سے تو ہم ہی یا پھر کوئی کراچی والا زیادہ لطف اندوز ہوسکتا ہے۔
لیکن جن کو لالو کھیت کا علم نہیں ان کے لیے اس میں زیادہ مزاح نہیں پایا جاسکتا۔
باقی تھوڑا اپنا مزاج ہوتا ہے کسی کو کچھ پسند آتا ہے کسی کو کچھ۔

ویسے خود ہمیں معین اختر اور عمر شریف بہت پسند ہیں۔
دونوں ہی لالوکھیت میں رہ چکے ہیں :)
 

مقدس

لائبریرین
اور کچھ بھی نہیں
آج پتا نہیں کیوں بولنے کو دل نہیں کر رہا
دل اداس اداس سا ہو رہا ہے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top