زین
لائبریرین
اللہ کا کرم ہے ۔ آپ کے مزاج کیسے ہیںِ؟و علیکم السلام
کیسے ہو زین اور بلوچستان کی آج کی کیا خبریں ہیں؟
شمشاد بھائی ۔ آج عدم برداشت کی کئی مثالیں دیکھٰں
کوئٹہ شہر میں ایک مسافر نے بس مقررہ سٹاپ پر نہ روکنے پر ڈرائیور کو قتل کیا ۔ اسی طرح ایک گاہگ نے مستری سے تکرار کے بعد فائرنگ کرکے اس کے چودہ سالہ شاگرد کو جان سے مار دیا۔ اور ایک نمازی نے صفائی کا خیال نہ رکنے پر امام مسجد کے ٹوکنے پر فائرنگ کرکے اسے زخمی کردیا۔
اس کے علاوہ بھی ایک قتل ہوا ۔ کوئٹہ کے باہر پورے صوبے میں تین سیکورٹی اہلکاروں سمیت کوئی چار پانچ بندے مارے گئے۔
اورچیف جسٹس افتخار چوہدری صاحب چار پانچ روز قیام کے بعد آج چلے گئے ۔قیام کے دوران انہوں نے صوبے میں امن وامان کے بارے میں کیسوں کی سماعت کی ۔ پولیس کی تو خوب کلاس لی لیکن لوگوں کو اٹھانےوالے خفیہ اداروں کا نام لینے سے خود چیف صاحب بھی ڈرتے نظر آئے۔