کون ہے جو محفل میں آیا 11

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
حسن آپ کا شکریہ۔ میں نے مناسب کاروائی کر دی ہے۔ آئیندہ بھی اگر آپ کوئی ایسی ویسی پوسٹ دیکھیں تو ضرور مطلع کریں۔
 

حسن علوی

محفلین
شمشاد بھائی تمام اراکین سے ایک خاص گزارش کرنی ھے۔ دراصل ہمارے ہمسائے میں ایک صاحب ہیں جنکا تعلق بنگلہ دیش سے ھے وہ خاصے بیمار ہیں، دونوں گردے فیل ہو چکے ہیں اور ڈائلیسس پر چل رھے ہیں۔ انکی عمر صرف 34 برس ھے اور باقی ساری فیملی بنگلہ دیش میں ھے وہ یہاں بلکل اکیلے ہیں،ان کی حالت دیکھی نہیں جاتی ہفتہ میں چار بار ڈائلیسس سے انکا علاج کیا جا رہا ھے۔ تمام ممبران انکی صحتیابی کےلیئے دعا فرمایئے نجانے ہم میں سے کس کی دعا انکی زندگی میں ایک صحتمند صبح کا پیغام لے آئے۔ (جزاک اللہ)
 

شمشاد

لائبریرین
حسن اللہ تعالٰی آپ کو جزا دے اور آپ کے ہمسایہ کو صحت عطا فرمائے۔

میں نے دعائیہ کلمات میں نیا دھاگہ کھول دیا ہے۔ انشاء اللہ سب اراکین ان کے دعا کریں گے۔
 

حسن علوی

محفلین
بہت بہت شکریہ شمشاد بھائی۔ میری کل اس سے ملاقات ہوئی تھی بس یہی دعا ھے کہ یہ بھائی جلد صحتیاب ہو کر واپس اپنی فیملی کے پاس جا سکے اور پرسکون زندگی بتا سکے(آمین)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ لیں بھئی حسن تو گئے، میں بھی پھر اب نکلتا ہوں۔
وقت ملا تو واپسی ہو گی نہیں تو۔۔۔۔

آج نہ ساجد نہ فاتح؟؟؟
 

الف عین

لائبریرین
لگتا ہے کہ ہم دونوں ہی ہیں محفل میں۔ کیا محض ایک دوسرے کو دعوت دینے کا کام کیا جائے شمشاد؟
 

ساجد

محفلین
حسن علوی ، ہم سب کی دعا ہے کہ اللہ ان کو اپنی امان میں رکھے۔
ویسے گردے فیل ہو جانے کے بعد سوائے ڈیلیسز یا گردے کی تبدیلی کے کوئی تیسرا راستہ نہیں ہوتا۔ اس لئیے آپ حضرات ان کی واپسی میں کچھ اس طرح سے مدد کریں کہ جیسے ہی وہ ڈیلیسز سے فارغ ہوں ان کو دوائی وغیرہ دے کر روانگی کا بندو بست کر دیں۔ تا کہ اگلی بار ڈیلیسز سے پہلے وہ اپنے گھر پہنچ جائیں ، راستے میں ان کو تکلیف نہ ہو۔
 

شمشاد

لائبریرین
آئیں جی آپ ہی آئیں اور بالکل آئیں، لیکن آج تو زینب بھی آئی ہے،

کہیے کیسی ہیں؟ کہاں رہی اتنے دن؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top